نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ڈاونلوڈ کا صفحہ نہیں کھل رہا

    ًمحترم منتظمیںِ اعلیٰ میں ڈاونلوڈ کا صفحہ کھولتا ہوں لیکن اس میں وہی ایرر آتا ہے جو غیر لائبریری ممبر جب لائیبریری میں کو نیا موضوع شروع کرنے کی کوشش کرتا ہے - براہ مہربانی دیکھیے یہ تخصیص میرے لیے ہی ہے یا تمام ارکان کے ساتھ ایسا ہی ہو رہا ہے اور اس مسئلے کو حل کیجئے- شکریہ!
  2. فرخ منظور

    پطرس بخاری لاہور کا جغرافیہ - پطرس بخاری

    لاہور کا جغرافیہ تمہید تمہید کے طور پر صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ لاہور کو دریافت ہوئے اب بہت عرصہ گزرچکا ہے، اس ليے دلائل و براہین سے اس کے وجودکو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ کہنے کی اب ضرور نہیں کہ کُرے کو دائیں سے بائیں گھمائیے۔ حتیٰ کہ ہندوستان کا ملک آپ کے سامنے آکر ٹھہر جائے پھر...
  3. فرخ منظور

    پطرس بخاری سویرے جو کل آنکھ میری کھلی - پطرس بخاری

    سویرے جو کل آنکھ میری کھلی گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف دوڑتا ہے۔ ہماری جو شامت آئی تو ایک دن اپنے پڑوسی لالہ کرپا شنکرجی برہمچاری سے برسبیل تذکرہ کہہ بیٹھے کہ "لالہ جی امتحان کے دن قریب آتے جاتے ہیں، آپ سحرخیز ہیں، ذرا ہمیں بھی صبح جگادیا کیجیئے۔" وہ حضرت بھی معلوم ہوتا ہے نفلوں کے...
  4. فرخ منظور

    پطرس بخاری مرید پور کا پیر - پطرس بخاری

    مریدپور کا پیر اکثر لوگوں کو اس بات کا تعجب ہوتا ہے کہ میں اپنے وطن کا ذکر کبھی نہیں کرتا۔ بعض اس بات پر بھی حیران ہیں کہ میں اب کبھی اپنے وطن کو نہیں جاتا۔ جب کبھی لوگ مجھ سے اس کی وجہ پوچھتے ہیں تو میں ہمیشہ بات کو ٹال دیتا ہوں۔ اس سے لوگوں کو طرح طرح کے شبہات ہونے لگتے ہیں۔ کوئی کہتا ہے...
  5. فرخ منظور

    پطرس بخاری میں ایک میاں ہوں - پطرس بخاری

    میں ایک میاں ہوں۔ مطیع وفرمانبردار، اپنی بیوی روشن آراء کو اپنی زندگی کی ہر ایک بات سے آگاہ رکھنا اصول زندگی سمجھتا ہوں اور ہمیشہ اس پر کاربند رہا ہوں۔ خدا میرا انجام بخیر کرے۔ چنانچہ میری اہلیہ میرے دوستوں کی تمام عادات وخصائل سے واقف ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ ہے کہ میرے دوست جتنے مجھ کو عزیز ہیں...
  6. فرخ منظور

    اے خدا میں انگلش ہوں تم کون ہو؟

    کیوں زیاں کار بنوں، سُود فراموش رہوں فکرِ فردا نہ کروں، محو غمِ دوش رہوں نالے بُلبل کے سنوں اور ہمہ تن گوش رہوں ہم نوا! میں بھی کوئی گُل ہوں کہ خاموش رہوں جرات آموز مری تابِ سخن ہے مجھ کو شکوہ اللہ سے، خاکم بہ دہن، ہے مجھ کو ہے بجا شیوۂ تسلیم میں مشہور ہیں ہم قصۂ درد سناتے ہیں کہ...
  7. فرخ منظور

    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں - امیر الاسلام ہاشمی

    اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں دہقان تو مرکھپ گیا اب کس کو جگاؤں ملتا ہے کہاں خوشہٰ گندم کہ جلاؤں شاہین کا ہے گنبدشاہی پہ بسیرا کنجشک فرومایہ کو اب کس سے لڑاؤں اقبال تیرے دیس کا کیا حال سناؤں ہر داڑھی میں تنکا ہے،ہر ایک آنکھ میں شہتیر مومن کی نگاہوں سے بدلتی نہیں تقدیر توحید کی تلوارسے...
  8. فرخ منظور

    حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے

    یہ نعت ایک اور سائٹ ون اردو ڈاٹ کام سے لی گئی ہے - احباب سے گزارش ہے کہ اگر اس میں کوئی غلطی ہے تو تصحیح کر دیجیے اور شاعر کا نام معلوم ہو تو وہ بھی تحریر کر دیجیے- میں نے سنا ہے یہ نعت مشہور نعت خواں "اویس قادری صاحب " کی ہے - ایک بات اور کہنا چاہوں گا کہ میرا خیال ہے ایسا عقیدت سے لبریز...
  9. فرخ منظور

    اٹھائے کون حجاباتِ شاہد و مشہود - از اختر حسین جعفری

    اختر حسین جعفری کی طویل نظم "آئینہ خانہ" سے ایک اقتباس اٹھائے کون حجاباتِ شاہد و مشہود کہاں کسی پہ طلسم ِ پس ِ نگاہ کھلا بتائے کون کہ کاغذ کی سطح ِ خالی پر بغیرحرف بھی نقطہ وجود رکھتا ہے وہ قتل گاہ کہاں ہے جہاں پہ لفظوں نے فراق ِ حسن ِ تمنّا میں خود کشی کرلی ہجوم ِ راہگزر منتظر...
  10. فرخ منظور

    نوحہ - از اختر حسین جعفری

    نوحہ اب نہیں ہوتیں دعائیں مستجاب اب کسی ابجد سے زندانِ ستم کھلتے نہیں سبز سجّادوں پہ بیٹھی بیبیوں نے جس قدر حرفِ عبادت یاد تھے، پَو پھٹے تک انگلیوں پر گن لیے اور دیکھا ___ رحل کے نیچے لہو ہے شیشئہ محفوظ کی مٹی ہے سرخ سطر ِ مستحکم کے اندر بست و در باقی نہیں یاالٰہی مرگِ یوسف کی...
  11. فرخ منظور

    نوشی گیلانی کون روک سکتا ہے - نوشی گیلانی

    کون روک سکتا ہے - نوشی گیلانی لاکھ ضبط خواہش کے بے شمار دعوے ہوں اس کو بھول جانے کے بے پناہ ارادے ہوں اور اس محبت کو ترک کر کے جینے کا فیصلہ سنانے کو کتنے لفظ سوچے ہوں دل کو اسکی آہٹ پر بر ملا دھڑکنے سے کون روک سکتا ہے پھر وفا کے صحرا میں اس کے نرم لہجے اور سوگوار آنکھوں کی خوشبوؤں...
  12. فرخ منظور

    فراز دل بھی بُجھا ہو شام کی پر چھائیاں بھی ہوں -- احمد فراز

    دل بھی بُجھا ہو شام کی پر چھائیاں بھی ہوں مر جائیے جو ایسے میں تنہائیاں بھی ہوں آنکھوں کی سرخ لہر ہے موج ِ سپردگی یہ کیا ضرور ہے کہ اب انگڑائیاں بھی ہوں ہر حسن سادہ لوح نہ دل میں اُتر سکا کچھ تو مزاجِ یار میں گہرائیاں بھی ہوں دنیا کے تذکرے تو طبیعت ہی لے بجھے بات اس کی ہو تو پھر سخن...
  13. فرخ منظور

    فراز کل رات ہم سخن کوئی بُت تھا خدا کہ میں - از احمد فراز

    کل رات ہم سخن کوئی بُت تھا خدا کہ میں میں سوچ ہی رہا تھا کہ دل نے کہا کہ میں تھا کون جو گرہ پہ گرہ ڈالتا رہا اب یہ بتا کہ عقدہ کشا تُو ہوا کہ میں جب سارا شہر برف کے پیراہنوں میں تھا ان موسموں میں لوگ تھے شعلہ قبا کہ میں جب دوست اپنے اپنے چراغوں کے غم میں تھے تب آندھیوں کی زد پہ کوئی...
  14. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں ۔ عبیداللہ علیم

    کوئی دھُن ہو میں ترے گیت ہی گائے جاؤں درد سینے میں اٹھے شور مچائے جاؤں خواب بن کر تُو برستا رہے شبنم شبنم اور بس میں اسی موسم میں نہائے جاؤں تیرے ہی رنگ اُترتے چلے جائیں مجھ میں خود کو لکھوں تری تصویر بنائے جاؤں جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبّت کیسی سوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے جاؤں تُو اب اس...
  15. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں - عبیداللہ علیم

    کچھ دن تَو بسو مری آنکھوں میں پھر خواب اگر ہو جاؤ تو کیا کوئی رنگ تو دو مرے چہرے کو پھر زخم اگر مہکاؤ تو کیا جب ہم ہی نہ مہکے پھر صاحب تم بادِ صبا کہلاؤ تو کیا اِک آئینہ تھا سو ٹوٹ گیا اب خود سے اگر شرماؤ تو کیا تم آس بندھانے والے تھے، اب تم بھی ہمیں ٹھکراؤ تو کیا دنیا بھی...
  16. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ - عبیداللّہ علیم

    تیرے پیار میں رُسوا ہو کر جائیں کہاں دیوانے لوگ جانے کیا کیا پوچھ رہے ہیں یہ جانے پہچانے لوگ ہر لمحہ احساس کی صہبا رُوح میں ڈھلتی جاتی ہے زیست کا نشّہ کچھ کم ہو تو ہو آئیں میخانے لوگ جیسے تمہیں ہم نے چاہا ہے کون بھلا یوں چاہے گا مانا اور بہت آئیں گے تم سے پیار جتانے لوگ یُوں گلیوں...
  17. فرخ منظور

    سنجیدہ شاعری کو مزاحیہ شاعری میں بدلنا

    یہاں ایک نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے کہ کوئی دو سنجیدہ اشعار کے الگ الگ مصرعوں کو ملا کر مزاحیہ صورتِ حال پیدا کی جائے- میں ایک اقبال کا شعر اور دوسرا غالب کا شعر لیتا ہوں (اقبال اور غالب سے معذرت کے ساتھ) اور انکے مصرعے آپس میں بدل دیتا ہوں- دیکھیے کیسی دلچسپ صورتِ حال نظر آئے گی- نگاہ...
  18. فرخ منظور

    تبصرے - عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    عزیزانِ گرامی! عبید اللّہ علیم کی کتاب "چاند چہرہ ستارہ آنکھیں" سے انتخاب پیش ِ خدمت ہے- علیم کا کلام بہت سے گلوکاروں نے گایا بھی ہے جیسے مہدی حسن، میڈم نور جہاں، رونا لیلیٰ، جہانزیب، اور فہیم مظہر- میں سمجھتا ہوں کہ اگر علیم کچھ اور شاعری کرتے تو ناصر کاظمی سے بہتر شاعر قرار پاتے - مگر...
  19. فرخ منظور

    عبید اللّہ علیم - انتخابِ کلام

    عبید اللہ علیم کی شاعری پیش ِ خدمت ہے - براہ۔ مہربانی جوابات اور تبصروں کے لیے یہاں دیکھیں- بنا گلاب تو کانٹے چبُھا گیا اِک شخص ہُوا چراغ تو گھر ہی جلا گیا اِک شخص تمام رنگ مرے اور سارے خواب مرے فسانہ تھے کہ فسانہ بنا گیا اِک شخص میں کس ہَوا میں اڑوں کس فضا میں لہراؤں دکھوں کے...
  20. فرخ منظور

    تبصرے - انتخابِ بیاض ِ غالب

    کچھ عرصہ پہلے مجھے نقوش کی چھپی ہوئی غالب نمبر کے تحت ایک بیاض ِ غالب ہاتھ لگی- اس میں بہت سا کلام عام دیوان سے کافی مختلف ہے اور تقریبا" سب ہی غزلوں میں غالب نے اپنا تخلص "اسد" استعمال کیا ہے- یوں لگتا ہے یہ وہ بیاض ہے جس میں غالب کو وہ غزلیں تھیں جس میں "اسد" کا تخلص استعمال کیا گیا اور کسی...
Top