نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    آشیاں جل گیا، گلستاں‌ لٹ گیا - حبیب ولی محمد

    آشیاں جل گیا، گلستاں‌ لٹ گیا - حبیب ولی محمد http://www.youtube.com/watch?v=lT9otoji5Jw
  2. فرخ منظور

    آج جانے کی ضد نہ کرو - حبیب ولی محمد

    آج جانے کی ضد نہ کرو - حبیب ولی محمد - فلم: بادل اور بجلی http://www.youtube.com/watch?v=K8ZyWmEw0PE&feature=related
  3. فرخ منظور

    نیرہ نور روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا - نیرہ نور

    روٹھے ہو تم، تم کو کیسے مناؤں پیا - نیرہ نور - فلم: آئینہ - موسیقی: روبن گھوش http://www.youtube.com/watch?v=mWkhLMrE_CI&feature=related
  4. فرخ منظور

    ہمیں‌تم سے پیار کتنا - گائکی: پروین سلطانہ

    ہمیں‌تم سے پیار کتنا - گائکی: پروین سلطانہ - فلم: قدرت موسیقی: آر ڈی برمن http://www.youtube.com/watch?v=U2oxX6BrGhM
  5. فرخ منظور

    نیرہ نور وہ جو ہم میں‌ تُم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو - مومن- نیرہ نور

    وہ جو ہم میں‌ تُم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو - مومن- نیرہ نور http://www.youtube.com/watch?v=-Vti7CfX_ZU
  6. فرخ منظور

    شکیب جلالی پاس رہ کر بھی بہت دور ہیں دوست - شکیب جلالی

    پاس رہ کر بھی بہت دور ہیں دوست اپنے حالات سے مجبور ہیں دوست ترکِ الفت بھی نہیں کر سکتے ساتھ دینے سے بھی معذور ہیں دوست گفتگو کے لئے عنواں بھی نہیں بات کرنے پہ بھی مجبور ہیں دوست یہ چراغ اپنے لیے رہنے دو تیر راتیں بھی تو بے نور ہیں دوست سبھی پثرمردہ ہیں محفل میں شکیب میں پریشان...
  7. فرخ منظور

    شکیب جلالی جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے - شکیب جلالی

    جہاں تلک بھی یہ صحرا دکھائی دیتا ہے مری طرح سے اکیلا دکھائی دیتا ہے نہ اتنی تیز چلے سر پھری ہوا سے کہو شجر پہ ایک ہی پتّا دکھائی دیتا ہے برا نہ مانیے لوگوں کی عیب جوئی کا انھیں تو دن کو بھی سایا دکھائی دیتا ہے یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسے تمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے...
  8. فرخ منظور

    فیض نصیب آزمانے کے دن آرہے ہیں - فیض احمد فیض

    نصیب آزمانے کے دن آرہے ہیں قریب ان کے آنے کے دن آرہے ہیں جو دل سے کہا ہے، جو دل سے سنا ہے سب اُن کو سنانے کے دن آرہے ہیں ابھی سے دل و جاں سرِ راہ رکھ دو کہ لٹنے لٹانے کے دن آرہے ہیں ٹپکنے لگی اُن نگاہوں سے مستی نگاہیں چرانے کے دن آرہے ہیں صبا پھر ہمیں پوچھتی پھر رہی ہے چمن کو...
  9. فرخ منظور

    دور حیات آئے گا قاتل، قضا کے بعد - مولانا محمد علی جوہر

    دور حیات آئے گا قاتل، قضا کے بعد ہے ابتدا ہماری تری انتہا کے بعد جینا وہ کیا کہ دل میں نہ ہو تیری آرزو باقی ہے موت ہی دلِ بے مدعا کے بعد تجھ سے مقابلے کی کسے تاب ہے ولے میرا لہو بھی خوب ہے تیری حنا کے بعد لذت ہنوز مائدہء عشق میں نہیں آتا ہے لطفِ جرمِ تمنا...
  10. فرخ منظور

    محسن نقوی اِتنی مُدّت بعد ملے ہو- محسن نقوی

    اِتنی مُدّت بعد ملے ہو! کن سوچوں میں گم رہتے ہو؟ اِتنے خائف کیوں رہتے ہو؟ ہر آہٹ سے ڈر جاتے ہو تیز ہَوا نے مجھ سے پوچھا ریت پہ کیا لکھتے رہتے ہو؟ کاش کوئی ہم سے بھی پوچھے رات گئے تک کیوں جاگے ہو؟ میں دریا سے بھی ڈرتا ہوں تم دریا سے بھی گہرے ہو! کون سی بات ہے تم میں ایسی...
  11. فرخ منظور

    فیض سب قتل ہوکے تیرے مقابل سے آئے ہیں - فیض احمد فیض

    سب قتل ہوکے تیرے مقابل سے آئے ہیں ہم لوگ سرخرو ہیں کہ منزل سے آئے ہیں شمعِ نظر، خیال کے انجم ، جگر کے داغ جتنے چراغ ہیں، تری محفل سے آئے ہیں اٹھ کر تو آگئے ہیں تری بزم سے مگر کچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے آئے ہیں ہر اک قدم اجل تھا، ہر اک گام زندگی ہم گھوم پھر کے کوچۂ قاتل سے آئے...
  12. فرخ منظور

    عبیداللہ علیم محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں - عبیداللہ علیم

    محبتوں کے یہ دریا اتر نہ جائیں کہیں جو دل گلاب ہیں زخموں سے بھر نہ جائیں کہیں ابھی تو وعدہ و پیماں اور یہ حال اپنا وصال ہوتو خوشی سے ہی مر نہ جائیں کہیں یہ رنگ چہرے کے اور خواب اپنی آنکھوں کے ہوا چلے کوئی ایسی بکھر نہ جائیں کہیں جھلک رہا ہے جن آنکھوں سے اب وجود مرا یہ آنکھیں ہائے...
  13. فرخ منظور

    فیض شامِ فراق، اب نہ پوچھ، آئی اور آکے ٹل گئی - فیض

    شامِ فراق، اب نہ پوچھ، آئی اور آکے ٹل گئی دل تھا کہ پھر بہل گیا، جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی بزمِ خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئی درد کا چاند بجھ گیا، ہجر کی رات ڈھل گئی جب تجھے یاد کرلیا، صبح مہک مہک اٹھی جب ترا غم جگا لیا، رات مچل مچل گئی دل سے تو ہر معاملہ کرکے چلے تھے صاف ہم کہنے میں ان کے...
  14. فرخ منظور

    گلزار کرید - گلزار

    کرید - گلزار جی چاہے کہ پتھر مار کے سورج ٹکڑے ٹکڑے کردوں سارے فلک پر بکھرا دوں‌اس کانچ کے ٹکڑے جی چاہے کہ لمبی ایک کمند بنا کر دور افق پر ہُک لگاؤں کھینچ کے چادر چیر دوں ساری جھانک کے دیکھوں پیچھے کیا ہے شاید کوئی اور فلک ہو!
  15. فرخ منظور

    گلزار معنی کا عذاب - گلزار

    معنی کا عذاب - گلزار چوک سے چل کر، منڈی اور بازار سے ہوکر لال گلی سے گزری ہے کاغذ کی کشتی بارش کے لاوارث پانی پر بیٹھی بیچاری کشتی شہر کی آوارہ گلیوں میں سہمی سہمی گھوم رہی ہے پوچھ رہی ہے ہر کشتی کا ساحل ہوتا ہے تو کیا میرا بھی کوئی ساحل ہوگا بھولے بھالے اک بچے نے بے معنی کو معنی دے...
  16. فرخ منظور

    گلزار اعتراف - گلزار

    اعتراف - گلزار مجھ کو بھی ترکیب سکھا کوئی یار جلاہے! اکثر تجھ کو دیکھا ہے کہ تانا بنتے جب کوئی تاگا ٹوٹ گیا یا ختم ہوا پھر سے باندھ کے اور سرا کوئی جوڑ کے اس میں آگے بننے لگتے ہو تیرے اس تانے میں لیکن اک بھی گانٹھ گرہ بُنتر کی کوئی دیکھ نہیں سکتا ہے میں نے تو اک بار بُنا تھا ایک...
  17. فرخ منظور

    گلزار مکمّل نظم - گلزار

    مکمّل نظم - گلزار نظم الجھی ہوئی ہے سینے میں شعر اٹکے ہوئے ہیں ہونٹوں پر لفظ کاغذ پہ بیٹھتے ہی نہیں اڑتے پھرے ہیں تتلیوں کی طرح کب سے بیٹھا ہوا ہوں میں جانم سادہ کاغذ پہ لکھ کے نام ترا بس ترا نام ہی مکمّل ہے اس سے بہتر بھی نظم کیا ہوگی!
  18. فرخ منظور

    غالب نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا - بیاض ِ غالب سے

    نقش فریادی ہے کس کی شوخیِ تحریر کا کاغذی ہے پیرہن، ہر پیکر ِتصویر کا آتشیں پا ہوں، گداز ِوحشتِ زنداں نہ پوچھ موے آتش دیدہ ہے ہر حلقہ یہاں زنجیر کا شوخیِ نیرنگ، صیدِ وحشتِ طاؤس ہے دام، سبزے میں ہے، پروازِ چمن تسخیر کا لذّتِ ایجاد۔ ناز، افسونِ عرض۔ ذوق ِ قتل نعل، درآتش ہے تیغِ یار سے...
  19. فرخ منظور

    ایک بہت اچھی آن لائن اردو لغت

    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ایک آن لائن اردو لغت مرتب کی ہے - اسے دیکھنے کا ربط یہ ہے -
  20. فرخ منظور

    حسرت موہانی روشن جمال ِیار سے ہے انجمن تمام - حسرت موہانی

    روشن جمال ِیار سے ہے انجمن تمام دہکا ہوا ہے آتش ِگُل سے چمن تمام حیرت غرور ِحسن سے شوخی سے اضطراب دل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام اللہ ری جسمِ یار کی خوبی کہ خود بخود! رنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام دل خون ہوچکا ہے جگر ہو چکا ہے خاک باقی ہوں میں مجھے بھی کر اے تیغ زن تمام...
Top