ایک بہت اچھی آن لائن اردو لغت

الف عین

لائبریرین
میں کل ہی اس کے بارے میں لکھ چکا ہوں۔ یہ مقتدرہ کی 22 جلدوں والی لغت آن لائن کی ہے کرلپ نے۔
 
میرے خیال میں اب تک مقتدرہ قومی زبان نے کوئی 22 جلدوں کی لغت مرتب نہیں کی ہے ہاں ان کی ایک جلد پر مشتمل انگریزی اردو لغت ضرور معروف ہے۔ 22 یا 23 جلدوں پر مشتمل لغت اردو ڈکشنری بورڈ والوں کی ہے جو یک لسانی ہے یعنی یہ صرف اردو لغت ہے یہ منصوبہ ابھی جاری ہے اور عظیم لغت میں تقریبا تین لاکھ اردو کے الفاظ اور ان کے معنی ہوں گئے۔ جس آن لائن لغت کا یہاں ذکر ہو رہا ہے یہ نہ تو مقتدرہ والوں کی اور نا ہی لغت بورڈ والوں کی لغت ہے بلکہ یہ ان لغات کی مدد سے تیار کردہ ایک دوسری لغت ہے جس میں تقریبا ایک لاکھ بیس ہراز الفاظ ہیں (مگر یہ منصوبہ بھی ابھی شاید جاری ہے)
اردو لغت (اردو لغت بورڈ، کراچی)
قاموس مترادفات (وارث سرہندی، اردو سائنس بورڈ)

John T. Platts, Dictionary of Urdu, Classical Hindi and English
Duncan Forbes, Dictionary, Urdu and English
John Shakespear's Dictionary, Urdu - English and English - Urdu
 
الف عین

لائبریرین
سرمد ساحب سے ملاقات ہوئی تو کنفرم کروں گا۔ انھوں نے 22 جلدوں والی بات ہی کی تھی۔ اب اس لغت کا جو بھی نام ہو۔
 
arifkarim

معطل
میرے خیال میں اب تک مقتدرہ قومی زبان نے کوئی 22 جلدوں کی لغت مرتب نہیں کی ہے ہاں ان کی ایک جلد پر مشتمل انگریزی اردو لغت ضرور معروف ہے۔ 22 یا 23 جلدوں پر مشتمل لغت اردو ڈکشنری بورڈ والوں کی ہے جو یک لسانی ہے یعنی یہ صرف اردو لغت ہے یہ منصوبہ ابھی جاری ہے اور عظیم لغت میں تقریبا تین لاکھ اردو کے الفاظ اور ان کے معنی ہوں گئے۔ جس آن لائن لغت کا یہاں ذکر ہو رہا ہے یہ نہ تو مقتدرہ والوں کی اور نا ہی لغت بورڈ والوں کی لغت ہے بلکہ یہ ان لغات کی مدد سے تیار کردہ ایک دوسری لغت ہے جس میں تقریبا ایک لاکھ بیس ہراز الفاظ ہیں (مگر یہ منصوبہ بھی ابھی شاید جاری ہے)
اردو لغت (اردو لغت بورڈ، کراچی)
قاموس مترادفات (وارث سرہندی، اردو سائنس بورڈ)

John T. Platts, Dictionary of Urdu, Classical Hindi and English
Duncan Forbes, Dictionary, Urdu and English
John Shakespear's Dictionary, Urdu - English and English - Urdu

2 سے 3 لاکھ الفاظ والی لغت تو بہت عرصے سے موجود ہے کسی اور ویبسائٹ پر۔ وہ غالباً اردو سے انگلش یا انگلش سے اردو ہے۔ یہ بھی اچھی کوشش ہے!
 
اردو زبان میں اب تک کوئی بھی ایسی اردو سے انگلش یا انگلش سے اردو کی لغت موجود نہیں ہے جس میں 2 لاکھ سے زیادہ الفاظ موجود ہوں یا کم از کم ایسا دعویٰ ان لغات کے مرتبین نے کیا ہو۔انگلش سے اردو کی دو سب سے بڑی لغات ایک تو مقتدرہ قومی زبان والوں کی ہے جو کہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی زیر سرکردگی ایک بورڈ نے مرتب کی تھی اور دوسری آکسفورڈانگلش اردو ڈکشنری جو کہ آکسفورڈ کنسائزڈ ڈکشنری کے نویں اڈیشن کا اردو ورژن ہے یہ کارنامہ جناب شان الحق حقی مرحوم کا ہے۔مقتدرہ کی لغت کے مرتبین کا دعویٰ ہے کہ ان کی لغت میں دو لاکھ الفاظ موجود ہیں تاہم آکسفورڈ اردو انگلش ڈکسنری میں میرے خیال میں ایک لاکھ سے بھی کم الفاظ ہیں۔ لغت کبیر کے نام سے مولوی عبد الحق نے ایک لغت مرتب کی تھی جو اردو ہی کی تھی تاہم یہ نامکمل رہ گئی۔ اردو میں صرف ایک اردو ڈکشنری بورڈ والوں کی لغت ہے جب یہ مکمل ہو گی تو کم و بیش تین لاکھ الفاظ پر مشتمل ہو گی مگر یہ بھی صرف اردو کی ہی ہے۔
 
Top