مبارکباد محمد وارث صاحب "موڈریٹر" کے عہدے پر

محمد وارث

لائبریرین
فرخ صاحب، محترم نہ جانے کیوں ان تہنیتی پیغامات کے دھاگوں سے میری جان جاتی ہے :) آپ نے پہلے بھی لطف فرمایا اور اب ایک بار پھر یہ سر زیرِ بارِ احسان ہے۔ نوازش بندہ پرور، آپ کی نذر حافظ شیرازی کا ایک شعر

من کہ سر در نیاورَم بہ دو کون
گردنَم زیرِ بارِ منّتِ اوست

(میں کہ دو جہانوں کے سامنے سر نہیں جھکاتا لیکن میری گردن اس (دوست) کے احسان کی زیرِ بار ہے)

دراصل یہ سب نبیل کی مہربانی ہے، گو میں اس کام کا اہل اپنے آپ کو نہیں سمجھتا لیکن آپ نے ارشاد فرمایا سو انکار کی کیا مجال تھی سو ان کا بھی شکر گزار ہوں۔

سیدہ شگفتہ آپ کا بہت شکریہ اور آپ نے بالکل صحیح فرمایا، لیکن اس بات پر نبیل صاحب نے یہ کہہ کر تسلی دی تھی کہ محفل کے ادبی سیکشن میں اتنے مسائل نہیں ہوتے :)

تفسیر صاحب، بہت شکریہ آپ کا۔

محسن صاحب، قبلہ آپ کے منہ سے تو پھول جھڑتے ہیں سو آپ کا فرمانا ہی میرے لیے ہزاروں بہاریں اور لاکھوں پھول ہیں، :) شکریہ محترم۔

بوچھی، بہت شکریہ آپ کا، نوازش
 

شمشاد

لائبریرین
وارث بھائی بہت بہت مبارک ہو۔ اور ذمہ داری سنبھالنے کے لیے آپ کے لیے اللہ سے دعا گو ہوں۔

محسن بھائی یہ پھول/ہار اور تحفے کس راستے سے گزریں گے؟
 

ماوراء

محفلین
وارث، بہت مبارک ہو۔ مجھے صبح ہرا ہرا نام نظر آیا تھا۔ لیکن یہ تھریڈ شاید اس وقت نہیں کھلا تھا۔
 

ایم اے راجا

محفلین
وارث بھائی اپنے رجسٹر میں ہماری مبارک باد بھی درج کر لیں، اللہ آپ کی ہر دم ہر راہ میں مدد فرمائے اور تمام مشکلوں سے نبرد آزما ہونے کا قوی حوصلہ بھی عطا فرمائے، اور میری اس دعاکو شرفِ قبولیت بخشے ( آمین )
 

الف عین

لائبریرین
م بارک ہو عزیزم۔ بہت خوشی ہوئ۔ لیکن صبح میری آنکھوں کو کیا ہوا تھا۔ شاید ہرا چشمہ لگا رکھا ہو کہ ہری ہری سوجھے۔ ایک وہ ہیں جنہیں تصویر بنا آتی ہے!! مزید مبارک باد۔
 

تعبیر

محفلین
ماشاءاللہ

بہت بہت مبارک ہو اور ڈھیروں دعائیں :)
پر آپ کس سیکشن کے موڈ ہوئے ہیں یہ تو پتہ ہی نہیں چلا :confused:
 

ظفری

لائبریرین
ارے بہت خوب وارث بھائی ۔۔۔۔ آپ کو اس عہدہ پر دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ۔ آپ کی ادبی اور علمی کاوشیں اس محفل پر اسقدر زیادہ ہیں کہ کوئی بھی عہدہ آپ کی محنت اور لگن کا نعم البدل نہیں ہوسکتا ۔ منتظمین نے اس محفل پر آپ کی خدمات کے اعتراف کے طور پر یہ بہت اچھا قدم اٹھایا ہے ۔ یقین مانیئے بے انتہا خوشی ہوئی ۔ :)
 
Top