نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    خوب تر کی جسے تلاش نہیں - مقسط ندیم

    خوب تر کی جسے تلاش نہیں اُس پہ جینے کا راز فاش نہیں روح کا انگ انگ زخمی ہے جسم پر ایک بھی خراش نہیں میں نے پا تو لیا خدا کو مگر وہ میرا حاصلِ تلاش نہیں خود تراشو مجسمے اپنے زندگی دستِ بت تراش نہیں گرچہ طوفاں ہے زیرِ آب ندیم سطحِ دریا پہ ارتعاش نہیں
  2. فرخ منظور

    اٹھ کے کیا ہم تری گلی سے گئے - مقسط ندیم

    اٹھ کے کیا ہم تری گلی سے گئے جان سے، دل سے، زندگی سے گئے ہم نے اخلاص کی حدیں چھو لیں دوست پھر بھی نہ دشمنی سے گئے اِک کلی کے بدن کو چھو کر ہم عمر بھر کے لئے ہنسی سے گئے تیرے اِک شاہکار کی خاطر اے خدا تیری بندگی سے گئے بجھ گیا آس کا چراغ ندیم ذہن و دل دونوں روشنی سے گئے
  3. فرخ منظور

    میں گلستاں میں نشیمن ہوں پھر بنانے کو - مقسط ندیم

    میں گلستاں میں نشیمن ہوں پھر بنانے کو خبر کرو کسی بجلی کے تازیانے کو متاعِ درد ملی ہے ہزار جتنوں سے بہت سنبھال کے رکھا ہے اس خزانے کو پکارتی ہے تمہیں بام و در کی تاریکی! کبھی تو روشنی بخشو غریب خانے کو کہو اندھیروں سے چاہیں تو راستہ روکیں میں جا رہا ہوں چراغِ وفا جلانے کو سوائے...
  4. فرخ منظور

    یاد یوں آئی اس کے آنچل کی -مقسط ندیم

    یاد یوں آئی اس کے آنچل کی شاخ لہرائے جیسے صندل کی تو بھی رویا ہے یاد کرکے ہمیں کہہ رہی ہے لکیر کاجل کی تیری آنکھوں پہ آکے ختم ہوا ذکر قاتل کا، بات مقتل کی پھول پر جیسے قطرہء شبنم اُس بدن پر قمیض ململ کی کتنا آرام دہ تھا اُس کا بدن جیسے چادر سفید مخمل کی! میرے نزدیک شعر کی...
  5. فرخ منظور

    جب تک اُمیدِ وصل کے صحراؤں میں رہا - مقسط ندیم

    جب تک اُمیدِ وصل کے صحراؤں میں رہا اِک آبلہ جنوں کا مرے پاؤں میں رہا یہ ہونٹ پھر بھی خشک رہے ریت کی طرح گو میرا جِسم وصل کے دریاؤں میں رہا کیسے پسند آئے اسے سایہء شجر جو شخص گیسوؤں کی گھنی چھاؤں میں رہا اس حوصلے کی داد تو دو دوستو مجھے میں قتل کرنے والے مسیحاؤں میں رہا دیکھیں نہ...
  6. فرخ منظور

    "شکریہ" پوسٹ میں ظاہر نہیں ہو رہا

    میں جب بھی کسی پوسٹ میں شکریہ کا بٹن دباتا ہوں تو اس پوسٹ میں شکریہ ظاہر نہیں ہوتا - یہ مسئلہ محفل کی اپ گریڈ کے بعد ہی آرہا ہے - کیا میرے ساتھ ہی ایسا ہورہا ہے یا دوسرے ممبران کے ساتھ بھی ایسا ہورہا ہے؟
  7. فرخ منظور

    پطرس بخاری جناب پطرس - از محمد طفیل

    اصل مضمون پطرس بخاری صاحب کی ویب سائٹ سے لیا گیا ہے - http://www.patrasbokhari.com جناب پطرس (محمد طفیل) پطرس نے جب بھی لکھا۔ لفظوں کے تاج محل بنائے۔ پطرس کو جب بھی کسی دوست نے پکارا، لبیک کی آواز آئی۔ پطرس جس بھی راہ سے گذرے، اپنے نقش چھوڑ گئے۔ اپنے جھنڈے گاڑ گئے۔ بخاری صاحب سے...
  8. فرخ منظور

    کیا غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے؟

    بعض لوگوں کا خیال ہے کہ غالب کی شاعری عاشقانہ شاعری ہے یا اس میں‌ غالب عنصر عاشقی کا ہے - جبکہ میرا خیال اسکے بالکل برعکس ہے - میرا خیال ہے کہ غالب کے چند ایک اشعار کے علاوہ باقی تمام شاعری میں‌معاشرتی، نفسیاتی، فلسفیانہ اور صوفیانہ موضوعات کو زیرِ بحث لایا گیا ہے - میں تمام اراکین محفل سے گزارش...
  9. فرخ منظور

    ساحر لدھیانوی پر ایک مختصر ڈاکومنٹری

    ساحر لدھیانوی پر ایک مختصر ڈاکومنٹری http://www.youtube.com/watch?v=J41cAWaXaBY&feature=related
  10. فرخ منظور

    چھپا لو یوں دل میں‌پیار میرا - لتا، ہیمنت

    چھپا لو یوں دل میں‌پیار میرا - لتا، ہیمنت فلم: ممتا موسیقی: روشن شاعر:‌ مجروح سلطانپوری http://www.youtube.com/watch?v=tkAEl3k1fvI&feature=related
  11. فرخ منظور

    لتا رہتے تھے کبھی ان کے دل میں - لتا

    رہتے تھے کبھی ان کے دل میں - لتا فلم: ممتا شاعر:‌ مجروح سلطانپوری موسیقی: روشن (ہرتک روشن کا دادا) http://www.youtube.com/watch?v=WsML3qb2tvQ&feature=related
  12. فرخ منظور

    لتا رہیں نہ رہیں ہم - لتا - فلم: ممتا

    رہیں نہ رہیں ہم - لتا - فلم: ممتا http://www.youtube.com/watch?v=Mkku1xmqe4w&feature=related
  13. فرخ منظور

    مبارکباد وارث صاحب کے چار ہزار پیغامات

    وارث صاحب محفل کے ہردلعزیز رکن چار ہزار پیغامات کو عبور کرچکیں ہیں - وارث صاحب بہت مبارک ہو چار ہزار پیغامات کی- دعا ہے کہ یہ پیغامات لاکھوں‌تک پہنچ جائیں بلکہ اللہ کرے مرحلہ شوق نہ ہو طے - :)
  14. فرخ منظور

    قتیل شفائی ہر بے زباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو - قتیل شفائی

    ہر بے زباں کو شعلہ نوا کہہ لیا کرو یارو سکوت ہی کو صدا کہہ لیا کرو خود کو فریب دو کہ نہ ہو تلخ زندگی ہر سنگ دل کو جانِ وفا کہہ لیا کرو گر چاہتے ہو خوش رہیں کچھ بندگانِ خاص جتنے صنم ہیں ان کو خدا کہہ لیا کرو یارو یہ دور ضعفِ بصارت کا دور ہے آندھی اُٹھے تو اِس کو گھٹا کہہ لیا کرو انسان کا...
  15. فرخ منظور

    شاہ حسین کافیاں شاہ حسین پڑھو - مع معانی

    کافیاں شاہ حسین پڑھو - مع معانی وچار ڈاٹ کام تے
  16. فرخ منظور

    وارث شاہ ہیر وارث شاہ پڑھو - مع معانی تے مطالب

    ہیر وارث شاہ پڑھو - مع معانی تے مطالب وچار ڈاکٹ کوم تے
  17. فرخ منظور

    میری دوسری غزل -

    دل کے صحرا میں اب حباب کہاں تشنگی دیکھے ہے سراب کہاں جو کہا میں نے "ہے حجاب کہاں؟" مجھ سے بولیں کہ "اب شباب کہاں" اک نگہ میں ہی جو کرے گھائل تیری تیغوں میں ایسی آب کہاں جس کو دیکھوں تو چاہتا جاؤں ایسا نکھرا مگرشباب کہاں بے طلب ہم کو جو کرے سیراب ایسا دریا کہاں، سحاب کہاں مکتبِ عشق...
  18. فرخ منظور

    ناصر کاظمی نصیب عشق دل بے قرار بھی تو نہیں - ناصر کاظمی

    نصیب عشق دل بے قرار بھی تو نہیں بہت دنوں سے تیرا انتظار بھی تو نہیں تلافی ستم روزگار کون کرے تم ہم سخن بھی نہیں رازدار بھی تو نہیں زمانہ پرسش غم بھی کرے تو کیا حاصل کہ تیرا غم ،غم لیل و نہار بھی تو نہیں تیری نگاہ تغافل کو کون سمجھائے کہ اپنے دل پہ مجھے اختیار بھی تو نہیں تو ہی...
  19. فرخ منظور

    ناصر کاظمی کسے دیکھا کہاں دیکھا نہ جائے - ناصر کاظمی

    کسے دیکھا کہاں دیکھا نہ جائے وہ دیکھا ہے جہاں دیکھا نہ جائے میری بربادیوں پر رونے والے تجھے محو فغاں دیکھا نہ جائے زمیں لوگوں سے خالی ہو رہی ہے یہ رنگ آسماں دیکھا نہ جائے سفر ہے اور غربت کا سفر ہے غم صد کارواں دیکھا نہ جائے کہیں آگ اور کہیں لاشوں کے انبار بس اے دور زماں دیکھا نہ...
  20. فرخ منظور

    ناصر کاظمی وہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیں - ناصر کاظمی

    وہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیں مرا علاج مرے چارہ گر کے پاس نہیں تڑپ رہے ہیں زباں پر کئی سوال مگر مرے لیے کوئی شایانِ التماس نہیں ترے جلو میں بھی دل کانپ کانپ اٹھتا ہے مرے مزاج کو آسودگی بھی راس نہیں کبھی کبھی جو ترے قرب میں گزارے تھے اب ان دنوں کا تصور بھی میرے پاس نہیں گزر رہے...
Top