قتیل شفائی مجھے آئی نہ جگ سے لاج - قتیل شفائی

فرخ منظور

لائبریرین
مجھے آئی نہ جگ سے لاج -- میں اتنے زور سے ناچی آج
کہ گھنگرو ٹوٹ گئے

کچھ مجھ پہ نیا جوبن بھی تھا
کچھ پیار کا پاگل پن بھی تھا
کبھی پلک پلک مری تیر بنی
کبھی زلف مری زنجیر بنی
لیا دل ساجن کا جیت -- وہ چھیڑے پایلیا نے گیت
کہ گھنگرو ٹوٹ گئے

میں بسی تھی جس کے سپنوں میں
وہ گِنے گا اب مجھے اپنوں میں
کہتی ہے مری ہر انگڑائی
میں پیا کی نیند چُرا لائی
میں بن کے گئی تھی چور-- مگر مری پایل تھی کمزور
کہ گھنگرو ٹوٹ گئے

دھرتی پہ نہ میرے پیر لگیں
بِن پیا مجھے سب غیر لگیں
مجھے رنگ ملے ارمانوں کے
مجھے پنکھ لگے پروانوں کے
جب ملا پیا کا گاؤں --- تو ایسا لچکا میرا پاؤں
کہ گھنگرو ٹوٹ گئے
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب خوبصورت گیت شیئر کرنے کیلیئے، یہ گیت کسی پاکستانی اور ہندوستانی سنگر نے بھی گایا ہے، اگر کوئی صاحب شیئر کر سکیں تو نوازش۔
 

فاتح

لائبریرین
جناب فرخ صاحب! میں نے یہ گیت سنا تو تھا لیکن کبھی پڑھنے کا اتفاق نہیں ہوا تھا اور نہ ہی یہ علم تھا کہ کس شاعر نے لکھا ہے۔ آپ کی کرم نوازی ہے کے باعث آج شاعر کے نام سمیت پڑھ بھی لیا۔ قبلہ بہت شکریہ۔

اور وارث صاحب آپ کے حکم پر تو جاں نثار کر دیں یہ گیت کیا شے ہے۔۔۔ میرے پاس گلشن آرا سید کی آواز میں موجود تھا اور اب آپ کی خدمت اقدس میں پیش ہے:
[ame]http://www.divshare.com/download/4825444-6ad[/ame]

لیکن گلشن آرا سید نے کچھ الفاظ اس متن سے جو فرخ صاحب نے لکھا ہے مختلف گائے ہیں۔ فرخ صاحب! کیا آپ نے قتیل شفائی کی کسی کتاب سے دیکھ کر لکھا ہے یا انٹرنیٹ پر کہیں سے لیا ہے؟
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فاتح صاحب، نوازش، مہربانی۔

اور قبلہ اپنی جان سنبھال کے رکھیں کسی "اور" کے کام آئے گی :) آپ صرف ایک مسکراہٹ ہی ہمیں بخش دیں تو ساری زندگی گزارنے کیلیئے کافی ہے۔ :)
 

مغزل

محفلین
میں ہوا، یا مرا رقیب ہوا
(یہ گتوا جگجیت سنگھ نے گا کر امر کردیا ہے)
ویسے پنکج اداس نے بھی گایا ہے ۔۔ مگر جوبات جگجیت کی ہے وہ کسی میں کہاں
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب احباب کا - اور فاتح صاحب یہ گیت میں نے انتخابِ قتیل شفائی سے لیا ہے - میرا خیال ہے کہ گیت موہے کے ساتھ زیادہ خوبصورت ہے لیکن کتاب میں جیسے درج تھا ویسے ہی لکھ دیا -
 

فاتح

لائبریرین
یہ لیجیے یہی گیت پنکج اداس کی آواز میں۔ اس کے علاوہ بھی کافی گلوکاروں نے گایا ہے جن میں سے استاد رئیس خان کا گایا ہوا بھی موجود ہے جو پھر کبھی شیئر کروں گا۔
[ame]http://www.divshare.com/download/4826028-589[/ame]
 

فاتح

لائبریرین
پہلا تو میں ہوں یہ دوسرا کون ہے؟ :grin:

میں ہوا، یا مرا رقیب ہوا
(یہ گتوا جگجیت سنگھ نے گا کر امر کردیا ہے)
ویسے پنکج اداس نے بھی گایا ہے ۔۔ مگر جوبات جگجیت کی ہے وہ کسی میں کہاں

اچھا گویا دوسرے آپ ہیں؟ چلئے باقی تو باہر ہوئے اس دوڑ سے۔ :grin:

آپ بخوشی رہیے با ذوق (ذوق کے ساتھ);) کہ ہمیں تو کسی طور "با غالب" رہنا باعثِ صد افتخار ہو گا۔:)
 
Top