مجھے یہ خیال آ رہا ہے کہ میں اپنے پرانے لیپ ٹاپ کے ایل سی ڈی مانیٹر کا استعمال کر سکوں۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کسی طرح اسے ڈیسک ٹاپ سے کنیکٹ کیا جا سکے۔ اور کس طرح؟؟
یہ مضمون پچھلے سال ہی F@rzana نے بھیجا تھا (نیناں نہیں لکھ رہا ہوں کہ نئے لوگ نہ پہچانیں گے( کہ میری ای بک میں شامل ہو جائے۔ میری بھیجی زپ فائل میں سے ایک ہی فائل ان زپ کر کے انہوں نے مضمون لکھ دیا تھا، لیکن بعد میں دیکھا کہ ایک شعری مجموعے کی ایک اور فائل ہے تو اس کے اشعار تو شامل کر دئے لیکن...
نول کشور پریس کا نام کس اردو داں نے نہیں سنا ہوگا۔ یہاں عزیز احمد کا ایک عمدہ مضمون ہے:
http://www.munsifdaily.com/epaper/weekly/thursday/page2/news2.html
لگتا ہے کہ یہ مضمون کسی پاکستانی اخبار یا جریدے سے لیا گیا ہے۔ کیا کوئی اصل کا ربط فراہم کر سکتا ہے؟
جب نئے پیغامات دیکھے جاتے ہیں تو بیسیوں پیغامات پنجابی اور سندھی فورمس کے آتے ہیں۔ کیا کسی طرح یہ ممکن ہے کہ اردو محفل میں ہی بٹن ایسا ہو جو فلٹر کر سکے ان کو۔۔ اردو محفل میں داخل ہونے والوں کو محض اردو محفل کی فورمس کے پیغامات نظر آئیں۔ اور جب ارکان پنجابی اور سندھی میں داخل ہونا چاہیں، تو اس...
میرے محترم دوست مصحف اقبال توصیفی کل ہی کراچی پہنچے ہوں گے، اور آج کے اعتماد کے اوراقِ ادب سپلی مینٹ میں ان کا انتر ویو ہے۔
http://www.etemaaddaily.com/MPage1.html
ساتھ ہی ان کی کچھ تخلیقات بھی۔ انٹر ویو صفحہ 3 پر ھی جاری ہے۔
ایک دوسری جگہ لکھ چکا ہوں کہ مؤقر جریدے شعر و حکمت میں بھی ان کا...
ابھی یہ دیکھ رہا تھا تو پتہ چلا کہ بہت سے اراکین ایک ہزار پیغامات کا ہدف پار کر کے ماہر ہو چکے ہیں۔۔ ممکن ہے کہ کچھ کے تہنیتی موضوعات شروع ہو چکے ہوں اور میں یا دوسرے ارکان بھول بھی چکے ہوں۔ لیکن ابھی تہنیتی پیگامات کی فورم میں مجھے ایسے تانے بانے دستیاب نہیں ہو سکے کہ ان کو مبارکباد دی گئی ہو۔...
مولا کی کرنی یوں ہوئی ہے کہ ہمارے رکن مولا Mola اچانک فعال ہو کر محسن کا منصب حاصل کر چکے ہیں۔۔
مبارک ہو مولا۔۔۔ یہ عہدہ سو پیغامات کی تکمیل پر اردو محفل عطا کرتی ہے۔
اور اب باری ہے اس شخصیت کی جو کم کم نظر آتی ہے لیکن جب آتی ہے تو بڑی شان و شوکت کے ساتھ۔۔ کہ یہ اپنی ذات میں شوکت بھی ہیں،، اور کریم بھی ہیں۔۔
ایک سو پیغامات کا ہدف عبور کر کے محسن بن چکے ہیں۔
مبارک ہو شوکت کریم۔۔۔ اپنی رفتار بڑھائیں۔۔ اور اس وقت تو ہم سب کی طرف سے مبارکباد قبول کریں۔
ہمارے دو ارکان ایک ہی ساتھ محفل پر احسان گزار ہوئے ہیں۔ اردو محفل ان کے احسان کی شکر گزار ہے۔ لیکن ایک ایک کر کے۔۔
پہلے اس زمین پرسیارہ صفت یا سیارہ اسم
زہراء
جو علوی بھی ہیں
ایک سو پیغامات کا ہدف عبور کر کے محسن بن چکی ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی ماہر بن جائیں گی۔۔
مبارک ہو زہراء۔۔۔ میں سوچ...
پروفیسر مجاور حسین رضوی کی کتاب کی فائل بتوسط پروفیسر رحمت یوسف زئی دستیاب ہوئی ہے۔ مجاور صاحب رحمت صاحب کے استاد اور پی ایچ ڈی کے گائڈ رہے ہیں۔ اگر چہ ان کا کہنا ہے کہ ان کے مضامین کا مجموعہ جو وہ ترتیب دے رہے ہیں، ابھی کافی اصلاح اور ترمیم طلب ہے، لیکن فائل مجھے مل گئی اور ابھی اس کی تدوین لے...
حیدر آباد ہند سے میرے عزیز اور محترم دوست معروف شاعر مصحف اقبال توصیفی 27 اپریل سے 26 مئی کے درمیان کراچی پاکستان جا رہے ہیں۔ کراچی کے اردو ادیبوں کو اطلاعاً عرض ہے کہ ان سے ان فون نمبرس پر ربط کیا جا سکتا ہے:
(+92)21-6639219
(+92)21-6624624
Mobile: 0300-8290175 (مصحف اقبال صاحب کے بہنوئی...
کبھی میں نےا طلاع دی تھی کہ دیدہ ور‘ نامی برقی جریدہ شروع ہونے والا ہے۔ اس کا اجراء ہو گیا ہے۔ دیکھیں:
http://www.deedahwar.com/
علی گڑھ اردو کلب نامی یاہو گروپ کے اس جریدے کو فلیش سے سجایا گیا ہے۔ اگرچہ ان کی فائلیں ساری نفیس نستعلیو؎ق فانٹ میں تھیں جیسی کی مدیر اعلیٰ صہیب نے مجھے بتایا تھا۔...
شعر و حکمت۔ دور سوم کتاب 9
شہر یار اور مغنی تبسم کا ترتیب شدہ یہ شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ حسبَ معمول یہ کتاب دو جلدوں میں ہے جن کے مجموعی صفحات کی تعداد ساڑھے بارہ سو ہے۔
اس شمارے کے مشمولات کا مختصر جائزہ پیش ہے:
اہم گوشے۔ مخدوم صدی کے باعث مخدوم محی الدین کے گوشے میں ان کے پارٹی ساتھی مغنی...
محفل کی تازہ وارد شاعرہ زہراء علوی، زندگی شرط ہے والی زہراء ہمارے تعاون سے معاون ہو گئیں۔ مبارک ہو زہراء۔
اپریل میں دسمبر جیسی ’کول‘ نظم سنا کر سب کو خوشی اور سکون دیتے دیتے ہم سب کے تعاون سے اس منصب کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔
ہمارا تعاون کی بات اس لئے کر رہا ہوں کہ اگر ہم لوگ مستقل...
کیا کسی کے پاس ٹائپ شدہ یہ سلام ہے جس کا ایک شعر یوں ہے
سلام اس پر کہ جس کے پاس چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اس پر کہ فرشِ خاک ہی جس کا بچھونا تھا۔۔۔ اگر درست یاد ہے مجھے یہ تو؟
یہاں پوسٹ کر دیں۔
خرم کی دستخط کا شعر ہے۔
جو رُکے تو کوہِ گراں تھے ہم جو چلے تو جاںسے گزر گئے
رہِ یار ہم نے قدم قدم تجھے یادگار بنا دیا
ایک ہزار پیغامات کا سنگ میل پار کر کے اب ماہر ہونے پر خرم کو بہت بہت مبارک۔ جو چلے تو اس سنگِ میل سے گزر گئے۔
مبارک ہو فاتح۔۔،
دو ہزار پیغامات کا ہدف پار کرنے پر۔ اگرچہ اس میں مہارت کا اضافہ تو نہیںہوا۔ یوں بھی لائبریری کے ارکان کی تعریف میں محفل خاموش رہتی ہے۔
عارف کریم نے
اردو یونی کوڈ قدریں
کے عنوان سے مضمون شروع کیا ہے۔ اس پر تبصرے یہاں کئے جائیں تاکہ مضمون کا تسلسل برقرا رہے پڑھنے والوں کے لئے۔
شکریہ عارف۔
مبارک ہو بلال۔۔۔۔ پانچ سو پیغامات کا سنگِ میل پار کر کے اب مشاقی کی دہلیز پر جاں گزیں ہو گئے ہو۔
ایسے کئی پڑاؤ نصیب ہوں۔۔ اردو محفل میں ہی نہیں، زندگی کے ہر موڑ پر۔
والدف مرحوم صادق اندوری نے اپنئے دو شاگردوں کے نام گنائے ہیں ’نقوشَ خاموش‘ میں:
حمد عزیز خاں قمر ٹونکی (نیوکراچی) اور احسان علیم نکہت۔
کیا ان کی کچھ خبر کسی کو ہے؟
اور اس پر یہ بات بھی یاد آئی کہ 27 اپریل کو ایک ماہ کے لئے محترم مصحف اقبال توصیفی بھی اپنی بہن سے ملاقات کے لئے پاکستان جا رہے...