شعر و حکمت۔ کتاب 9

الف عین

لائبریرین
شعر و حکمت۔ دور سوم کتاب 9
شہر یار اور مغنی تبسم کا ترتیب شدہ یہ شمارہ شائع ہو گیا ہے۔ حسبَ معمول یہ کتاب دو جلدوں میں ہے جن کے مجموعی صفحات کی تعداد ساڑھے بارہ سو ہے۔
اس شمارے کے مشمولات کا مختصر جائزہ پیش ہے:
اہم گوشے۔ مخدوم صدی کے باعث مخدوم محی الدین کے گوشے میں ان کے پارٹی ساتھی مغنی تسم کے ہی تحریر کردہ حالاتِ زندگی، راج بہادر گوڑ کا مضمون،کامریڈ باجی جمال النسا، سے ضیاء الدین شکیب کی گفتگو۔ کے علاوہ عرشی اختر، علہ احمد فاطمی اور قمر رئی کے مضامین شامل ہیں۔
دوسرے گوشے مختلف ادیبوں اور شاعروں پر ہیں۔ صاحبانِ گوشہ ہیں۔:
مصحف اقبال توصیفی
مہتاب حیدر نقوی
عالم خورشید
عبد الاحد ساز
شارق کیفی
فرحت احساس،
حمیدہ شاہین،
غضفر
اور طارق چھتاری
پہلے حصے میں مخدوم کے علاوہ غضنفر تک کے گوشے ہیں جب کہ طارق چھتاری کا گوشہ جلد دوم میں ہے۔ ان گوشوں کے اہم فنکار:
مصحب اقبال توصیفی پرشمیم حنفی، بلراج کومل، رفعت سروش اور شفیق فاطمہ شعریٰ وٖیرہم کے مضامین
مہتاب حیدر نقوی پر صغیر افراہیم، فرحت احساس وغیرہ کے مضامین
عالم خورشید پر وہاب اشرف، مظہر امال اور عبد اصمد وغیرہ کے مجامین
عبد الاحد ساز پر سلیمان اطہر جاوید اور داؤد کاشمیری کے مضامین
شارق کیفی پر خالد جاوید ، سرور الہدیٰ اور نعمان شوق کے مجامین
فرحت احساس پر قضی افضال ھسین، امتیاز احمد اور علی احمد فاطمی کے مجامین
حمیدہ شاہین کے کوائف اور شاعری پر کچھ آراء
غضنفر پرضخیم گوشے میں وہاب اشرفی، اقبال مجید، ش،وئیل احمد، عنبر بہرائچی وغیرہ کے مضامین
اور طارق چھتاری کت گوشے میں انیس رفیع، شافع قدوائی اور راشد انور راشد وغیرہ کے مضامین۔
گوشوں کے علاوہ دوسرے تنقیدی مضامین سید خالد قادری، ناصر عباس نیر، معراج رعنا، صغیر افراہیم، انور سدید اور نجیبہ عارف کے ہیں۔
تجزئے کے تحت ستیہ پال آنند، نصیر احمد ناصر اور سعید احمد کی نظمیں اور بالترتیب ناصر عباس نیر، عامر عبد اللہ اور پروین طاہر کے طویل و بسیط تجزئے شامل ہیں۔
نظموں کے شعراء کرام ہیں: کشور ناہید، شفیق فاطمہ شعریٰ، شاہین، امجد اسلام امجد، ستیہ پال آنند، احسن رضوی، جینت پرمار، ظگر گورکھپوری، سلیم آغا قزلباش، شاہین عباس، ارمان نجمی، ش ک نظام، شہپر رسول، زبیر شاداب، اظہار وارثی، فاطمہ تاج، کاوش عباسی، راشد انور راشد اور پرویز شہریار
کہانیوں میں 7 طبع زاد کہانیوں (قیوم راہی، ناصر بغدادی، مشعف عالم ذوقی، طاہر نقوی، ترنم ریاض، آصف زہری اور اسرار گاندھی )کے علاوہ ستیہ جیت رے، مکنال سنگھ، چترا مدگل اور کمل کمار کی کہانیوں کے ترجمے بھی شامل کئے گئے ہیں۔
جن شعراء کی غزلیات شاملِ کتاب ہیں ان کے اسماء ہیں:
کشور ناہید، امجد اسلام امجد، شاہین، مظہر امام،، رفعت سروش، ، انور سدید، مظفر حنفی، سلطان اختر، حامدی کاشمیری، احسن رضوی، ظفر گورکھپوری، ناصر الدین خاں، چندر پرکاش شاد، ش ک نظام، کرشن کمار طور، شاہین عباس، عشرت ظفر، عامر عبد اللہ، ارمان نجمی، رفیعہ شبنم عابدی، کاوش عباسی، اظہار وارثی، معراج رعنا، شکیل جاذب، خورشید طلب، ذکی طارق، شناور اسحٰق، رضوان الرضا رضوان، ریاض لطیف، فاطمہ تاج، فرمان چودھری، غلام بشیر اسد اور مظہر محی الدین
ساڑھے بارہ سو صفحات کی اس کتاب کو چار سو روپئے میں مکتبۂ شعر و حکمت،
6-3-659/2, Kapadia Lane, Somaji Guda, Hyderabad 500 082
سے خریدا جا سکتا ہے۔ کتاب مکتبے کے علاوہ شہر یار کے گھر، میڈیکل روڈ، علی گڑھ، مکتبہ جامعہ، دہلی، ادارۂ ادبیاتِ اردو، پنجہ گٹہ، حیدر آباد، ایجوکیشنل پبلشنگ ہاؤس، شمشاد مارکیٹ علی گڑھ اور ماڈرن پبلشنگ ہاؤس 9، گولہ مارکیٹ، دریا گنج دہلی سے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
Top