نتائج تلاش

  1. مغزل

    کتنے بن جلائے گی ، اک شرار کی وحشت ------- تازہ غزل --- م۔م۔مغل

    غزل انحصار کرنے کو تھی بہار کی وحشت میں نے اور وحشت سے استوار کی وحشت چاپ جب سلگتی ہو ، آہٹیں سسکتی ہوں آنکھ میں اترتی ہے ، اشکبار کی وحشت خامشی کے سرمائے دشتِ جاں میں چھوڑ آئے اب نئے سفر پر ہے ، کاروبار کی وحشت بے کلی فغاں کرنے میرے دل تک آپہنچی اور میں نے مجبوراً ، اختیار کی...
  2. مغزل

    خوشخبری --- یاہو، جی میل اور ہاٹ میل ۔۔ علوی نستعلیق کی سہولت کے ساتھ

    اطلاعِ عام / خوشخبری اب آپ یاہو، جی میل اور ہاٹ میل میں باآسانی اردو لکھ سکتے ہیں اور وہ بھی علوی نستعلیق کی زیبائش کے ساتھ محترم احباب ایک خوشخبری ہے آپ احباب کیلیے جو ای میل بھی اردو میں کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ رات مجھے عزم بہزاد صاحب کا فون موصول ہوا ملاقات پرانہوں نے مجھ سے...
  3. مغزل

    خبیب "کلام اقبال سافٹ ویر"

    خبیب "کلام اقبال سافٹ ویر" السلام علکیم! پہلی مرتبہ علامہ اقبال کا کلام سافٹ ویرکی شکل میں منتقل کیا گیا۔ جس میں آپ حروف تجہی کے حساب سے،اشعار تلاش کر سکتے ہیں۔ مشکل الفاظ کے معانی دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی لفظ پرمشتمل شعر تلاش کر سکتے ہیں امید ہے آپ کو یہ کاوش پسند آئی گی۔اس سافٹ ویر کو بنانے...
  4. مغزل

    ہمیں تو ایک لگتے ہیں ، خموشی کیا تکلم کیا ------ سید انور جاوید ہاشمی کی ایک تازہ غزل

    غزل چھپا کر آنسوؤں میں پیش کردیتے تبسم کیا ہمیں تو ایک لگتے ہیں ، خموشی کیا تکلم کیا بہت دن ہوگئے وہ آئنہ صورت نہیں آیا بکھر کر عکس اس کا آئنے میں ہوگیا گم کیا کسی نظّارہ سازی کی تمنا مٹ گئی دل سے نگاہوں سے ہوئے اوجھل فلک ، خورشید و انجم کیا چلو مانا کہ یکجائی سرِ محفل نہیں...
  5. مغزل

    وسعتِ چشم کو اندوہِ بصارت لکھا ------------ عز م بہزاد

    عزم بہزاد صاحب کی ایک طویل غزل سے اقتباس : وسعتِ چشم کو اندوہِ بصارت لکھا میں نے اک وصل کو اک ہجر کی حالت لکھا میں نے لکھا کہ صفِ دل کبھی خالی نہ ہوئی اور خالی جو ہوئی بھی تو ملامت لکھا صرف آواز کہاں تک مجھے جاری رکھتی میں نے چپ سادھ لی سناٹے کو عادت لکھا یہ سفر پاؤں...
  6. مغزل

    فارسی شاعری ای باد اگر بہ گلشن احباب بگذری -------------- حافظ ِ شیراز

    حافظ ِ شیراز کی ایک غزل جو پچھلے کئی ہفتوں سے ذہن ودل پر اپنا تسلط کیئے ہوئے ہے ۔۔۔ ا س التما س کے ساتھ پیش ہے ۔کہ ا س کا ترجمہ پیش کیجئے۔ میں فارسی کا نوداخِل مکتب طالبِ علم ہوں ۔ ابھی صرف لطف لےسکتا ہوں اظہار مقدور نہیں۔ غزل ساقی بہ نورِ بادہ بر افروز جام ِ ما مطرب بگو کہ کار...
  7. مغزل

    مظفر وارثی شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا ----------- مظفر وارثی

    غزل شعلہ ہوں، بھڑکنے کی گزارش نہيں کرتا سچ منہ سے نکل جاتا ہے، کوشش نہيں کرتا گرتی ہوئی ديوار کا ہمدرد ہوں، ليکن چڑھتے ہوئے سورج کی پرستش نہيں کرتا ماتھے کے پسينے کی مہک آئے تو ديکھيں وہ خون ميرے جسم ميں گردش نہيں کرتا ہمدردی ِ احباب سے ڈرتا ہوں مظفر ميں زخم تو رکھتا...
  8. مغزل

    بنگلہ دیش میں تاج محل

    بنگلہ دیش میں تاج محل خبر کا ربط:
  9. مغزل

    تعارف ’’ابن ِ عادل ‘‘ صاحب کو اردو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید

    خوش آمدید بندہ ناچیز کی جانب سے ’’ابن ِ عادل ‘‘ صاحب کو اردو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید امیدِواثق ہے کہ آپ کو اردو دوستوں کی محفل اپنا بنا رکھے گی مزید یہ کہ مجھ ایسے کو آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ آپ سے التماس گزار ہوں کہ آپ اپنا مٍفصل تعارف یہاں پیش فرمائیں تانکہ احباب آپ کی...
  10. مغزل

    لعنت مجھ پر --- لعنت مجھ پر

    لاہور میں ایک 8 سالہ بچے کو استری سے جلا یا گیا۔۔۔۔۔ لعنت مجھ پر خبر آپ خود تلاش کریں ۔۔ مجھ میں وہ مناظر دیکھنے کی تاب نہیں ۔
  11. مغزل

    بھارت رے بھارت تیری کون سی کل سیدھی ------- ؟؟

    انڈین میڈیا کی توپوں کا رخ تبدیل ، ممبئی دہشت گردی میں بنگلہ دیشی گروپ ملوث ہے بھارتی میڈیا دس سم کارڈزبنگلہ بھارت سرحدی قصبے کے رہائشی شخص حسین عبدالرحمان کے نام سے حاصل کئے گئے نئی دہلی۔ ممبئی حملوں کا الزام پاکستان پر لگانے کے بعد بھارتی میڈیا اور تحقیقاتی اداروں کا رخ اب بنگلہ دیش کی...
  12. مغزل

    ناطقہ ------------ عجلت میں لکھی گئی ایک نظم

    گزشتہ رات ممتاز اسٹوڈیو میں ” شہید بینظیر“ کے حوالے سے ایک مشاعرہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہمیں بہاریہ مشاعرے کا کہہ کر دعوت دی گئی ، وہا ں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ جناب ” بی بی “ کی مدح خوانی کرنی ہے۔۔ پہلے تو میں نے اپنا نام اس فہرست سے حذف کروادیا کہ جناب میرے پاس ایسا کوئی کلام نہیں ، مگر جب...
  13. مغزل

    جیسے شب خون میں بوکھلا کر اٹھیں لوگ تلوار تلوار کرتے ہوئے --- ڈاکٹر مظفر حنفی

    ڈاکٹر مظفر حنفی (ہندوستان) کی ایک خوبصورت غزل جو میرے دل و دماغ میں رقصاں ہے جانے کیوں کئی دن سے بار بار ہونٹوں تک آجاتی ہے۔ میں نے سوچا آپ احباب کی نذر کردوں ۔ جو شعر میرے حافظے میں رہے وہ پیش ہیں ۔۔ اگر مزید ہوئے تو پیش کردوں گا، والسلام غزل میں گنہگار اور ان گنت پارسا، چار جانب سے...
  14. مغزل

    قصہ شین زاد سے ایک ملاقات کا -------------- (احوالِ واقعی )

    بزم کے خوبصورت رکن شین زاد سے ایک ملاقات منگل کے دن ہوا میں خنکی اٹھکیلیاں کرتی پھر رہی تھی کہ اذنِ ملاقات ملا ، بندے نے دفتر سے نکل کر بلیلہ کو لات رسید کی اور چل میرے گھوڑے۔۔ کے مصداق گاڑیوں کے اژدھام سے بمشکل تمام دیئے گئے وقت پر۔۔ طے کردہ مقام بلوچ پل پہنچا۔۔ مگر یاد آیا کہ جنا ب تو...
  15. مغزل

    اب کیا کریں‌ --------- ؟؟

    پہلے وہ منحوس 500 (روپے کا مسئلہ تھا )‌۔۔ اب یہ عجیب ۔۔۔۔۔۔ مسئلہ درپیش ہے اب کیا کریں ؟ آج صبح یہ پیغام منھ چڑاتا پھر رہا ہے ۔۔۔
  16. مغزل

    کچھ تصاویر میرے کیمرے کی آنکھ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔

    کچھ تصاویر میرے کیمرے کی آنکھ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔ آگ ( لیاقت آباد ڈاکخانہ ) ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس دن 9 وکیلوں کو جلا کر مارا گیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ اپریل2008 کلری جھیل کے مناظر : کتے ٹہلانے کا منظر ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کتا سوا لاکھ کا ۔۔۔۔۔ ( میراں محمد شاہ روڈ ۔۔ کارساز )
  17. مغزل

    آج کے دن فیض احمد فیض ہم سے رخصت ہوئے ۔۔۔۔۔ 24 ویں برسی

    آج کے دن فیض احمد فیض ہم سے رخصت ہوئے 24 ویں برسی آہ ہ ہ ۔۔۔۔۔۔۔ آج کے دن ہم سے برِصغیر کا معتبر نام فیض احمد فیض ۔۔ رخصت ہو ا ۔۔ ابتدائی تعارف پیش ہے ۔ آئیے اور اس عظیم شخصیت کو خراجِ تحسین پیش کریں ۔۔ آپ فیض صاحب کا کلام ( اپنی پسند کے مطابق) اور دعائیہ کلمات اور ۔۔۔ نثری مقالے پیش کرسکتے...
  18. مغزل

    دل عظیم آبادی، یادِ رفتگاں ------- از : احتشام انور

    دل عظیم آبادی از: احتشام انور دل جس پہ علم و عشق کے عُقدے کھلے نہ ہوں مطلب سمجھ سکے نہ میری داستان کا جسونت رائے ناگر گجراتی برہمن کے بیٹے نے اسلام قبول کیا اور شیخ محمد عابد کے نام سے سرفراز ہوئے،یہی شیخ محمد عابد آگے چل کر دل عظیم آبادی کہلائے۔ معروف تذکرے طبقات الشعراءکے علاوہ تذکرہ...
  19. مغزل

    لیاقت علی عاصم ڈوبتی ناؤ تم سے کیا پوچھے --- لیاقت علی عاصم

    غزل ڈوبتی ناؤ تم سے کیا پوچھے ناخداؤ، تمھیں خدا پوچھے کس کے ہاتھوں میں کھیلتے ہو تم اب کھلونوں سے کوئی کیا پوچھے ہم ہیں اس قافلے میں قسمت سے رہزنوں سے جو راستہ پوچھے ہے کہاں کنجِ گل ، چمن خورو ! کیا بتاؤں اگر صبا پوچھے اٹھ گئی بزم سے یہ رسم بھی کیا ایک چپ ہو تو دوسرا پوچھے لیا قت...
  20. مغزل

    مبارکباد آج مجھ کو محفل میں سال ہوچلا ہے دوست !

    یارانِ بزم آداب و سلام ِ مسنون ’’ آج مجھ کو محفل میں سال ہوچلا ہے دوست ! ‘‘ پچھلے سال اسی ماہ میں نے بزم میں شمولیت اختیار کی تھی۔ آج قریبا سال ہوچلا ہے ۔۔ یہاں۔۔ مجھے جو کچھ یہاں ملا اس پر میں عرض کروں گا ، مگر آپ یہ کیجئے کہ میرے ایک سال کے سفر میں کسی دوست ، رکن کی دل آزاری ہوئی...
Top