خوشخبری --- یاہو، جی میل اور ہاٹ میل ۔۔ علوی نستعلیق کی سہولت کے ساتھ

مغزل

محفلین
اطلاعِ عام / خوشخبری

اب آپ یاہو، جی میل اور ہاٹ میل میں باآسانی اردو لکھ سکتے ہیں
اور وہ بھی علوی نستعلیق کی زیبائش کے ساتھ

محترم احباب
ایک خوشخبری ہے آپ احباب کیلیے جو ای میل بھی اردو میں کرنا چاہتے ہیں۔
گزشتہ رات مجھے عزم بہزاد صاحب کا فون موصول ہوا ملاقات پرانہوں نے مجھ
سے اردومیل نامی ایک سوفٹ ویئر کی بابت معلوم کیا ۔۔ ۔خیر وہ سوفٹ ویئر
یونی کوڈ بیس تھا اور تحریر کو تصویری شکل میں مجوزہ پتے پر ارسال کرتاہے ۔۔
میں نے انہیں کہا کہ جناب یہ سوفٹ ویئر آپ کو خریدنا پڑے ۔۔ یہی کام آپ
ان پیج سے بھی کرسکتے ہیں۔۔ بغیر قیمت کے ۔۔ بہر کیف میں نے ان کے سسٹم
میں کرلپ کا کلیدی تختہ نصب کیا اور ۔۔ نسخ پرمبنی مراسلات کا حل بتا یا۔۔ اسی دوران
میں یہ ذکر کررہا تھا کہ ای میل کی سروس دینے والے سرور کو بھی میل کرنی چاہیئے کہ
اس میں ایک فونٹ علوی نستعلیق کی جگہ نکالی جائے ۔۔ خیر ادھر ادھر کی کوششوں میں
بالآخر ۔۔ میں کرلپ کلیدی تختے کی مدد سے یاہو، جی میل اور ہاٹ میں علوی نستعلیق کے
آہنگ میں یونیکوڈ بیس ای میل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔۔
آپ کہیں گے ۔۔ کیا ۔۔ کیسے ۔۔ وہ کیسے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
ارے بھئی بتا رہا ہوں ۔۔ جلدی بھی کیا ہے ۔۔۔۔ پہلے یہ تصویر ملاحظہ کیجئے ۔

اور اب ۔۔۔ اگلے مراسلے کا انتظار ۔۔۔ :grin:
والسلام
آپ کا ہمسفر
م۔م۔مغل
 
مغزل

محفلین
سعود بھائی اور عمار ۔۔ یہ کیا صرف شکریہ کی ناب دبانے سے کام نہیں‌چلے گا۔۔ بھئی کوئی رائے دیجئے ۔۔ کیا کوئی غلطی ہوگئی ۔۔
 
مغزل

محفلین
جناب طریقہ یہ ہےکہ ۔۔
آپ کرلپ کلیدی تختے کی مدد سے اردو تحریر کیجئے اور
سلیکٹ کرنے کے بعد اسی دریچہ میں دیئے گئے فونٹ
میں‌ comic sans MS رسم الخط اپنائیے ۔
لیجئے ۔۔ علوی نستعلیق کا خوبصورت آہنگ آپ کے سامنے ہے۔۔

بہت شکریہ دلنوازی کیلئے ۔
 
مغزل

محفلین
یہ تو بتانے کی ضرورت نہیں۔۔ کہ سسٹم میں علوی نستعلیق ہونا لازمی ہے ۔۔ بہت شکریہ ۔
 
مغل بھیا یہ ترکیب چونکہ میرے سمجھ سے بالا تر ہے اس لئے کوئی رائے نہیں دی۔

پر کچھ بھی ہو اتنا ضرور ہے کہ آپ کو یونیکوڈ نستعلیق سے لگاؤ بہت گہرا ہے۔ اور اس کا اظہار کئی بار ہوا ہے۔ :grin: واقعی آپ کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

اللہ آپ کو مزید حوصلہ دے۔
 
مغزل

محفلین
سعود بھائی میں دیڈیو فائل بھی جلد پیش کرتا ہوں ۔۔ ممکن ہے کل ہی انشا اللہ ۔۔
 
دوست

محفلین
وجہ یہ لگتی ہے کہ کامک سینس ایم ایس کے انگریزی لگیچر شاید علوی نستعلیق میں ہیں، اور اردو کی جگہ نستعلیق کے لگیچرز ہیں چناچہ اردو دکھانے کے لیے علوی نستعلیق آجاتا ہے۔
 
شاکر بھیا خواب تو نہیں دیکھ رہے۔ کومک سینس ایم ایس کو علوی نستعلیق کے لگیچر کب مل گئے؟

مجھے چکر یہ لگتا ہے کہ مغل بھیا نے اپنے براؤزر میں اردو کے لئے ڈیفالٹ فانٹ علوی نستعلیق سیٹ کر رکھا ہے اور جب کامک سینس ایم ایس سیلیکٹ کرتے ہیں تو اس میں‌اردو کے کیریکٹرس نا ہونے کے سبب وہ ڈیفالٹ فانٹ دکھاتا ہے۔

جی کرے تو تجربے کے طور پر ایک ایچ تی ایم ایل فائل بنا لین جس میں اردو کے متن پر کامک سینس ایم ایس اپلائی کر کے براؤزر میں دیکھ لیں۔

ہمارے یہاں تو مذکورہ نتیجہ نہیں آتا۔
 
دوست

محفلین
ابن سعید میں کامک سینس میں‌ نہیں علوی نستعلیق میں کامک سینس کے لگیچرز کی بات کررہا تھا۔
 
شاکر بھائی اس شکل میں‌ بھی محال ہے کیوں کہ تب فانٹ علوی نستعلیق منتخب کرنا ہوگا جو کہ جی میل کے ڈراپ ڈاؤن میں‌ نہیں ہے۔
 
جی ہاں۔۔۔ اگر آپ ایم ایس ورڈ پر علوی نستعلیق میں کچھ لکھ کر جی۔میل کے ایڈیٹر میں پیسٹ کریں تو تب تک وہ آپ کو علوی نستعلیق میں دکھائے گا لیکن میل سینڈ ہوتے ہی حقیقت آپ کے سامنے آجائے گی اور آپ کی تحریر نہ صرف ڈیفالٹ فونٹ میں آپ کو نظر آرہی ہوگی بلکہ اسی حالت میں دوسرے کے پاس سینڈ ہوئی ہوگی۔
 
شاکر بھیا خواب تو نہیں دیکھ رہے۔ کومک سینس ایم ایس کو علوی نستعلیق کے لگیچر کب مل گئے؟

مجھے چکر یہ لگتا ہے کہ مغل بھیا نے اپنے براؤزر میں اردو کے لئے ڈیفالٹ فانٹ علوی نستعلیق سیٹ کر رکھا ہے اور جب کامک سینس ایم ایس سیلیکٹ کرتے ہیں تو اس میں‌اردو کے کیریکٹرس نا ہونے کے سبب وہ ڈیفالٹ فانٹ دکھاتا ہے۔

جی کرے تو تجربے کے طور پر ایک ایچ تی ایم ایل فائل بنا لین جس میں اردو کے متن پر کامک سینس ایم ایس اپلائی کر کے براؤزر میں دیکھ لیں۔

ہمارے یہاں تو مذکورہ نتیجہ نہیں آتا۔
یہی کچھ بات ہوسکتی ہے ورنہ ممکن نہیں علوی نستعلیق کا میل میں کام کرنا۔ ایک تصویر یاہو میل کی جس میں نے old bookmark نامی فانٹ لگایا اور نتیجہ ذیل ہے:

13-Dec-081116Picture_01.gif

جبکہ مندرجہ ذیل میرے براؤزر کی فانٹ سیٹینگ ہے:
13-Dec-081122Picture_02.gif
 
مغزل

محفلین
محترم احباب براؤزر وغیرہ میں فونٹ کی تنصیب کیسے کی جاتی ہے مجھے نہیں‌معلوم، پھر یہ میں دیگر کئی دوستوں کو ای میل کی ہے اور پریشان کیا ہے۔
یعنی آج صبح گھر کے سسٹم میں اوایس نیو انسٹالیشن کے بعد صرف کرلپ کلیدی تختہ اور علوی فونٹ انسٹال کیا ہے اور یہ منظر آپ کے سامنے ہے ۔
اس کی ویڈیو خاصی بھاری بھرکم ہے یو ٹیوب پر آنہ سکی اس لیے ۔۔ اس ربط سے ڈاؤن لوڈ کر کے ملاحظہ کیجئے ۔۔ اے وی آئی فائل ہے جو ونڈو میڈیا
پلیئر میں باآسانی چل جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دیکھ کر اپنی آراء سے نوازیں۔۔ گھر میں ونڈو کرسٹل ہے اور دیگر میں‌ونڈو ایکس پی کی گئی ہے۔
آپ کی محبتوں کا طالب : والسلام

ویڈیو کا متن :
میرا نام محمد محمود مغل ہے اور آپ دیکھ رہے کہ میں کرلپ کلیدی تختے کی بنیاد پر اردو لکھ رہا ہوں اب میں فونٹ سائز بڑھاتا ہوں۔
اور اب اسے کامک سینس ایم ایس میں تبدیل کرتا ہوں آپ دیکھیئے گا۔۔ کہ یہ علوی نستعلیق کے آہنگ میں نظر آرہا ہے۔ والسلام

ویڈیو اس ربط پر ملاحظہ کیجئے ! اور ڈاؤن لوڈ کیجئے ۔۔

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=oHk2YJzVYnM"]لیجئے یو ٹیوب ویڈیو بھی ملاحظہ کیجئے [/ame]
 
مغزل

محفلین
جی ہاں۔۔۔ اگر آپ ایم ایس ورڈ پر علوی نستعلیق میں کچھ لکھ کر جی۔میل کے ایڈیٹر میں پیسٹ کریں تو تب تک وہ آپ کو علوی نستعلیق میں دکھائے گا لیکن میل سینڈ ہوتے ہی حقیقت آپ کے سامنے آجائے گی اور آپ کی تحریر نہ صرف ڈیفالٹ فونٹ میں آپ کو نظر آرہی ہوگی بلکہ اسی حالت میں دوسرے کے پاس سینڈ ہوئی ہوگی۔

نہیں عمار بھیا ۔۔ ایسا نہیں میں نے کئی دوسرےا حباب کو میل کی اور فانٹ کا لنک بھی دیا ۔ پہلے تو نسخ میں نظر آیا ،، اور جیسے ہی علوی فونٹ انسٹال کیا گیا ۔۔
بجائے نسخ کے علوی نستعلیق میں ہی مراسلہ نظر آیا ۔۔ ہاں جن احباب کے ہاں علوی نصب نہیں وہ آپ کو میل روانہ کریں گے تو نسخ میں واپس آجائے گا۔

ویسے ۔۔ یہ تعلق آپ تلا ش کیجئے میری اس بارے میں معلومات ناقص ہے ۔۔ میرے خیال میں یہ ایسے ہی ہے جیسے تاہوما یونیکوڈ کو ایریل سپورٹ کرتا ہے
اور نسخ کو ٹائمز نیو رومن۔۔۔۔۔۔ ویسے کچھ اوپر دیا گیا مراسلہ دیکھئے ۔۔ ویڈیو موجود ہے۔
 
مغزل

محفلین
یہی کچھ بات ہوسکتی ہے ورنہ ممکن نہیں علوی نستعلیق کا میل میں کام کرنا۔ ایک تصویر یاہو میل کی جس میں نے old bookmark نامی فانٹ لگایا اور نتیجہ ذیل ہے:
13-Dec-081116Picture_01.gif

جبکہ مندرجہ ذیل میرے براؤزر کی فانٹ سیٹینگ ہے:
13-Dec-081122Picture_02.gif

بہت شکریہ عویدص صاحب۔۔ میرے براؤزر کی فونٹ سیٹینگ یہ ہے ۔۔ ملاحظہ کیجئے۔

font10.gif
 
شاکر بھیا خواب تو نہیں دیکھ رہے۔ کومک سینس ایم ایس کو علوی نستعلیق کے لگیچر کب مل گئے؟

مجھے چکر یہ لگتا ہے کہ مغل بھیا نے اپنے براؤزر میں اردو کے لئے ڈیفالٹ فانٹ علوی نستعلیق سیٹ کر رکھا ہے اور جب کامک سینس ایم ایس سیلیکٹ کرتے ہیں تو اس میں‌اردو کے کیریکٹرس نا ہونے کے سبب وہ ڈیفالٹ فانٹ دکھاتا ہے۔

جی کرے تو تجربے کے طور پر ایک ایچ تی ایم ایل فائل بنا لین جس میں اردو کے متن پر کامک سینس ایم ایس اپلائی کر کے براؤزر میں دیکھ لیں۔

ہمارے یہاں تو مذکورہ نتیجہ نہیں آتا۔

مجھے بھی کوئی اور ہی چکر لگ رہا ہے۔ کیونکہ میرے سسٹم پر فونٹک انسٹال تھا ابھی م م مغل کا طریقہ کار اپنایا تو کوئی بھی نیا رزلٹ سامنے نہیں آیا ۔ نتیجہ وہی رہا جو پہلے تھا۔
 
مغزل

محفلین
حیرت ہے ۔۔میں نے ابھی کچھ دوستوں‌سے ای میل وصول کی ہیں ۔۔
اس طریقہ پر انہوں نے مجھے میل کی اور نتیجہ سو فیصد رہا ۔
ان دوستوں کے پاس بھی صحیح کام کررہا ہے۔ ۔۔
 
Top