لیاقت علی عاصم ڈوبتی ناؤ تم سے کیا پوچھے --- لیاقت علی عاصم

مغزل نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 20, 2008

  1. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    غزل


    ڈوبتی ناؤ تم سے کیا پوچھے
    ناخداؤ، تمھیں خدا پوچھے​

    کس کے ہاتھوں میں کھیلتے ہو تم
    اب کھلونوں سے کوئی کیا پوچھے​

    ہم ہیں اس قافلے میں قسمت سے
    رہزنوں سے جو راستہ پوچھے​

    ہے کہاں کنجِ گل ، چمن خورو !
    کیا بتاؤں اگر صبا پوچھے​

    اٹھ گئی بزم سے یہ رسم بھی کیا
    ایک چپ ہو تو دوسرا پوچھے ​

    لیا قت علی عاصم
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  2. امر شہزاد

    امر شہزاد محفلین

    مراسلے:
    225
    موڈ:
    Cheerful
    ہم ہیں اس قافلے میں قسمت سے
    رہزنوں سے جو راستہ پوچھے


    واہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکریہ امر بھیا ۔ آپ کا اظہارِ‌پسندیدگی عاصم صاحب تک پہنچادیا گیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,489
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ بہت خوبصورت غزل ہے، لا جواب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ وارث بھائی ۔۔ بہت شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. ش زاد

    ش زاد محفلین

    مراسلے:
    491
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    حضور عمدہ کلام ہے

    خوش رہئے مغل صاحب:hatoff:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بہت شکریہ شین زاد ۔۔۔۔ سلامت رہو ۔
    لگتا ہے اس دن کی تھکن آج اتری ہے ۔۔
    اجازت ہو نقاب کشائی کردوں ؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. ش زاد

    ش زاد محفلین

    مراسلے:
    491
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    حضور بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جی حضرت کر دیجیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ویسے کس بات کی نقاب کشائی کرنا مقصود ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     

اس صفحے کی تشہیر