تعارف ’’ابن ِ عادل ‘‘ صاحب کو اردو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید

مغزل

محفلین
خوش آمدید

بندہ ناچیز کی جانب سے ’’ابن ِ عادل ‘‘ صاحب کو اردو محفل میں صمیم ِ قلب سے خوش آمدید
امیدِواثق ہے کہ آپ کو اردو دوستوں کی محفل اپنا بنا رکھے گی مزید یہ کہ مجھ ایسے کو آپ سے
بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔ آپ سے التماس گزار ہوں کہ آپ اپنا مٍفصل تعارف یہاں پیش فرمائیں
تانکہ احباب آپ کی شخصیت سے متعارف ہوجائیں۔
 

زین

لائبریرین
ابنِ عادل صاحب!
ہم آپ کو محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں
امید ہے کہ آپ کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا
 

مغزل

محفلین
لیجئے جناب باقائدہ تہنیتی طغرہ بھی ملاحظہ کیجئے ۔
708263qcxhoeqr9czt8xg9.gif
 

مغزل

محفلین
قبلہ اب آبھی جائیے ۔ وہ ہمارے چچا استاد وقار اجمیری (صدیقی نے کہا تھا کہ )

اب تو آجا کہ ترا راستہ تکتے تکتے
میری آنکھوں میں کھٹکنے لگی بینائی بھی
 

ابن عادل

محفلین
السلام علیکم
محترم مغل صاحب ۔اور دیگر تمام دوست حضرات
تاخیر سے آمد پر معذرت ۔ عید کے موقع پر غائب ہوا تو اب حاضری ہوئی ہے ۔
تعارف حاضر ہے ۔
ناچیز تدریس کے پیشے سے منسلک ہیں ۔اور لکھنے لکھانے کا بھی شغف بھی ۔دلچسپی کے موضوعات میں تاریخ ،ادب ،سیاست ہے ۔
اردو محفل سے کچھ عرصے قبل تعارف ہوا بہت خوشی ہوئی ۔ اب آپ کے ساتھ ہوں ۔
مزید کچھ سوالات ہوں تو حاضر ہوں‌۔
 

مغزل

محفلین
آخاں ۔۔ یعنی جناب آگئے ۔۔ بھئی دوستو دیکھ لیا میری بات کا اثر: ؟؟

ابن ِ عادل صاحب ہم آپ کو دوبارہ اسی جذبےس ے خوش آمدید کہتے ہیں۔
مختصراَ جان کو جی خوش ہو ا۔۔ جبلتِ انسانی تو اور طلب رکھتی ہے ۔۔ امید ہے
آپ مفصل تعارف بھی پیش کیجئے گا۔۔ یا کہئے تو ایک سوال نامہ پیش کردیں۔
مگر آپ کہیئے گا کہ لو بھئی ۔۔ بالشت بھر قد نہیں۔۔ اور لگے امتحان لینے۔
خیر ۔۔۔۔۔۔۔ اب کہیں مت جائیے گا۔۔ اس لڑی کے مراسلات کے جواب دیجئے
جب تک خیرمقدمی مراسلات کی ایک کھیپ آنے والی ہے۔۔
مجھے امید ہے کہ مجھ ایسے کو آپ کی ہمرہی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
والسلام
 

ابن عادل

محفلین
میرا خیال ہے کہ میں آپ سے زیادہ فائدہ اٹھاوں گا ۔ ابھی یہی دیکھیے کہ آپ نے بتایا ہے کہ یاہو ۔جی میل وغیرہ میں علوی نستعلیق استعمال کریں ۔ بہت خوشی ہوئی ۔
سوال نامے کو کم از کم دکھ ہی دیتے تو مجھے محفل کے معیار کا معلوم ہو جاتا۔
 

مغزل

محفلین
ارے ار ے جناب آتے ہی کسرنفسیوں کے جام لنڈھانے شروع کردیے ۔۔ بھئی توبہ توبہ
مجھ ایسا معاشرتی جانو ر اسے سچ سے معمول کرنے بیٹھ گیا تو کیا ہوگا۔۔ قبلہ و کعبہ غالباً آپ
ہماری خوئے چنگیزی سے واقف ہی نہیں حالانکہ سب سے پہلے آپ نے میرے ہی تعارفی
سلسلے میں رائے دی تھی اور پھر کالم پر ، لہذا اس لڑی سے جڑے رہیے اور دوسری لڑیوںمیں
مراسلات کا دھاوا بول دیجئے۔ امید ہے ۔۔ یہ تکلف چند ہی دنوں میں بے تکلفی کے دریا میں
غوطہ زن ہوگا۔
والسلام
 

مغزل

محفلین
میرا خیال ہے کہ میں آپ سے زیادہ فائدہ اٹھاوں گا ۔ ابھی یہی دیکھیے کہ آپ نے بتایا ہے کہ یاہو ۔جی میل وغیرہ میں علوی نستعلیق استعمال کریں ۔ بہت خوشی ہوئی ۔
سوال نامے کو کم از کم دکھ ہی دیتے تو مجھے محفل کے معیار کا معلوم ہو جاتا۔

دوستو !
محفل کے معیار پر بات آگئی ہے ۔۔ ٹوٹ پڑو !
شاباش جوانو !
 

تعبیر

محفلین
میری طرف سے بھی خوش آمدید

آپ کے ایک دو جگہ پیغامات پڑھے ہیں جس سے اچھا لگا آپ کا محفل پر آنا
 
Top