مبارکباد آج مجھ کو محفل میں سال ہوچلا ہے دوست !

مغزل

محفلین
یارانِ بزم
آداب و سلام ِ مسنون
’’ آج مجھ کو محفل میں سال ہوچلا ہے دوست ! ‘‘
پچھلے سال اسی ماہ میں نے بزم میں شمولیت اختیار کی تھی۔
آج قریبا سال ہوچلا ہے ۔۔ یہاں۔۔ مجھے جو کچھ یہاں ملا
اس پر میں عرض کروں گا ، مگر آپ یہ کیجئے کہ
میرے ایک سال کے سفر میں کسی دوست ، رکن
کی دل آزاری ہوئی ہو، تضحیک ہوچلی ہو
چاہے شعوری یا لاشعوری ، آپ اس کی نشاندہی کیجئے
اور مجھے میری ان غلطیوں پر معاف کیجئے !
اور ہاں مبارک سلامت کا شور نہ ہو تو کیا مزا :grin:
والسلام
عاجز و احقر
م۔م۔مغل
 

طالوت

محفلین
یعنی ہمیں شرمندہ کرنے کا خوب طریقہ نکالا ہے آپ نے ۔۔۔:)
بھئی مغل آپ سے شکایت جب بھی ہوئی تو اعلانیہ ہوئی کہ نہ تو ہم بغض رکھتے ہیں اور نہ "تقیہ" ۔۔ اسلیے معذرتیں معذورتیں اچھی نہیں لگتیں ۔۔۔
ذرا اپنا سالانہ رسالہ تو جاری کریں نا ۔۔۔۔
محفل پر اپنا احوال احباب سے تعلقات۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
ہمیشہ خوش رہیں۔۔۔
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
واہ یعنی آپ میری سالگرہ کے دن محفل پر آئے تھے؟ بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویسے اس اہم موقع پر آپ کی مندرجہ بالا تحریر پھیکی سی لگ رہی ہے۔ خاص موقع پر تحریر بھی خاص ہونی چاہئے
 

مغزل

محفلین
شامل کے ابا ۔۔ آج شین زاد سے ملاقات ہے میری آپ آنا چاہیں تو سواچھ تک بلوچ پل شاراع فیصل ۔۔ جہاں آپ مجھے ملے تھے۔
باقی یہ با ت کہ تحریر پھیکی ہے تو کیا کہوں ۔۔ ؟؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم بھی تو روکھے پھیکے سے ہی ہیں۔۔
یہ اور بات کہ ۔۔۔۔۔۔۔ ہم آپ کو سالگرہ کی مبارکباد نہ دے سکے ، چونکہ ۔۔ ابھی سسٹم میں باقی سوفٹویر انسٹال ہونا باقی ہے۔
کھڑکی کی تنصیب ہوتے ہی ہم سب سے پہلے محفل میں آئے ہیں۔۔ سمجھے ۔۔ ! (ویسے ) سالگرہ مبارک ، کیک کہاں ہے اسکارپئین صاحب ؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
مغل صاحب، آپ کو فورم پر ایک سال مبارک ہو۔ آپ سے زیادہ گپ شپ نہیں رہی ہے لیکن میں ہمیشہ آپ کی نستعلیق اردو سے محظوظ ہوتا رہا ہوں اور آپ کے ادب اور شاعری کے نفیس ذوق کی قدر کرتا ہوں۔ آپ کچھ دنوں سے پریشان لگ رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کی تمام مشکلات کو دور فرمائے اور آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، اور آپ اسی طرح اس محفل کی رونق بنے رہیں۔ آمین۔
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب، آپ کو فورم پر ایک سال مبارک ہو۔ آپ سے زیادہ گپ شپ نہیں رہی ہے لیکن میں ہمیشہ آپ کی نستعلیق اردو سے محظوظ ہوتا رہا ہوں اور آپ کے ادب اور شاعری کے نفیس ذوق کی قدر کرتا ہوں۔ آپ کچھ دنوں سے پریشان لگ رہے ہیں۔ اللہ تعالی آپ کی تمام مشکلات کو دور فرمائے اور آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، اور آپ اسی طرح اس محفل کی رونق بنے رہیں۔ آمین۔

محترم نبیل صاحب۔
آداب وسلامِ مسنون !
بہت شکریہ ، میرے سرکار نے ’’ ساڈا ‘‘ دل قبضے کرلیا ہے۔
وگرنہ بندہ کس قابل ، ؟ ۔۔ پریشانیاں تو خیر زندگی کا حصہ ہیں اپنے ساتھ ہوں تو کیا مشکل ،
بس اس بار ایسا ہورہا ہے کہ : ---------- دکھ مرے عجیب ہیں ، سب مرے قریب ہیں ---------- پھر یہ تذکرہ ہے کیا ، میں کہاں چلا گیا --- (لیاقت علی عاصم)
خیر ۔۔۔ آپ کی دعا شامل ِ حال رہے تو انشا اللہ یہ مشکلات کہاں رکیں گی ،
آپ کی محبتوں ، دعاؤں اور شفقت کیلیے ممنون ہوں
والسلام
 

محمد نعمان

محفلین
بہت مبارک باد قبول کریں‌ مغلیہ خاندان کے چشم و چراغ۔۔۔
آپ اگر اس محفل پر اپنے اس ایک سال کو ایک جملے میں بیان کریں‌ تو وہ جملہ کیا ہو گا ؟
 

زونی

محفلین
محفل پہ ایک سال مکمل ہونے کی مبارکباد قبول کریں مغل بھائی اور آئندہ بھی ایسے ہی رونق بڑھاتے رہیں :)
 
Top