مبارکباد آج مجھ کو محفل میں سال ہوچلا ہے دوست !

مغزل

محفلین
مغل بھائی! بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ لیاقت علی عاصم سے ملاقات ہو تو سلام عرض کیجیے گا۔۔۔ امید ہے جلد ملاقات ہوگی۔

بہت شکریہ عمار بھیا ،
عاصم بھائی سے ملاقات رہی آپ کا سلام پہنچا دیا گیا ہے ۔
ضرور جلد ہی ملاقات ہوگی ، کل شین زاد سے ملاقات رہی
خوب گزری ، ان کے اعزاز میں ایک شعری نشست بھی ترتیب
پاگئی ۔۔ احوال جلد لکھتا ہوں ۔ مع تصویر
 
مغزل

محفلین
آپ کو بہت مبارک ہو مغل صاحب، آپ اس خوبصورت محفل پر ایک خوبصورت اضافہ ہیں!

بندہ پروری ہے وارث بھائی ، وگرنہ بندہ کس قابل، یہ سب آپ کی محبتیں اور خلوص ہے ۔
مزید یہ کہ سبھی احباب ہم ایک خاندان کی طرح ہیں۔۔ اجنبیت کا احساس تو پہلے دن سے نہ ہوا۔
بہت بہت شکریہ
 
مغزل

محفلین
بہت بہت مبارک ہو مغل صاحب ۔۔۔۔۔
مٹھائی کہاں ہے ۔۔۔۔۔۔؟

بہت شکریہ بلبلِ ہندوستان (عندلیب ِ ہند) بلکہ عندلیبِ محفلستان۔۔
مٹھائی کیا کیجئے گا ۔۔ آپ کو تو پرہیز ہے ۔۔ ویسے پوری قاب حاضر ہے
ماحضر ۔۔ سے لذتِ کام و دہن کو لذت ِشیریں میں تبدیل کیجئے۔

1240sweets.jpg
 
مغزل

محفلین
محفل پہ ایک سال مکمل ہونے کی مبارکباد قبول کریں مغل بھائی اور آئندہ بھی ایسے ہی رونق بڑھاتے رہیں :)

زونی بابو ۔۔ سلامت رہیئے ۔۔ خوش رہیئے ۔
بہت شکریہ ۔۔ ویسے لگتا ہے یہ محفل پر سالگرہ کی بدعت میں نے ہی ایجاد کی ہے ۔۔
وگرنہ ۔۔ تلاش پر مجھے تو کچھ نہ ملا۔
بہت بہت شکریہ ۔۔ :hatoff:
 
مغزل

محفلین
مبارک ہو آپکو بہت بہت کہ آپکو پورا ایک سال ہوگیا یہاں محفل پر:):)

بہت شکریہ ملائکہ ، آپ کی نوازشات رہیں تو لگتا ہے ، بوڑھا ہوکر ہی یہاں سے جاؤں گا۔۔ :laugh:
سدا خوش رہیں جناب ۔ سلامت رہیں ۔۔۔ ایک بار پھر بہت شکریہ ( کم کم آتی ہیں آپ آج کل ۔۔ خیریت ؟)
 
ملائکہ

محفلین
بہت شکریہ ملائکہ ، آپ کی نوازشات رہیں تو لگتا ہے ، بوڑھا ہوکر ہی یہاں سے جاؤں گا۔۔ :laugh:
سدا خوش رہیں جناب ۔ سلامت رہیں ۔۔۔ ایک بار پھر بہت شکریہ ( کم کم آتی ہیں آپ آج کل ۔۔ خیریت ؟)

( خیریت ہے اللہ کا شکر ہے۔آج کل وقت نہیں مل پاتا:cry::cry::cry:)
 
تعبیر

محفلین
میرے پیغام کو کوئی لفٹ ہی نہیں

کیوں بھلا ؟؟؟
احتجاج کے طور پر مجھے بولنا ہی نہین چاہیے پر جو وعدہ کیا وہ نبانا پڑے گا
کارڈ اور بھول تو پوسٹ کرنا ہی پڑے گا ۔ ہی ہی ہی

102931.gif

102386.gif

یہ اجکل آپ نے گوشہ نشینی کیون اختیار کی ہوئی ہے؟؟؟خیر تو ہے نا
 
محمد نعمان

محفلین
مبارکاں مبارکاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھیا بہت ہی مبارک ہو، ویسے اگر آپ کو کہا جائے کہ ایک جملے میں اپنے اس ایک سال کو بیان کریں جو اس محفل پر گزرا تو وہ جملہ کیا ہو گا۔۔۔
ڈھیروں دعائیں
 
شمشاد

لائبریرین
زونی بابو ۔۔ سلامت رہیئے ۔۔ خوش رہیئے ۔
بہت شکریہ ۔۔ ویسے لگتا ہے یہ محفل پر سالگرہ کی بدعت میں نے ہی ایجاد کی ہے ۔۔
وگرنہ ۔۔ تلاش پر مجھے تو کچھ نہ ملا۔
بہت بہت شکریہ ۔۔ :hatoff:

مارے گئے، زونی آنٹی کو زونی بابو بنا دیا۔ اب خیر نہیں۔

ویسے مغل بھائی اردو محفل پر سالگرہ کی یہ بدعت بہت پہلے سے ہے۔ ہاں بیچ میں کچھ عرصہ کے لیے ضرور رخنہ آیا تھا۔
 
مغزل

محفلین
مبارکاں مبارکاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھیا بہت ہی مبارک ہو، ویسے اگر آپ کو کہا جائے کہ ایک جملے میں اپنے اس ایک سال کو بیان کریں جو اس محفل پر گزرا تو وہ جملہ کیا ہو گا۔۔۔
ڈھیروں دعائیں

ہممم ۔۔ ایک جملہ کیا ایک لفظ میں بیان کردیتا ہوں ۔

------------ ’’ فیضان ‘‘ --------------

دعا اور مبارکبا د کیلئے ممنو ن ہوں
 
مغزل

محفلین
میرے پیغام کو کوئی لفٹ ہی نہیں
کیوں بھلا ؟؟؟
احتجاج کے طور پر مجھے بولنا ہی نہین چاہیے پر جو وعدہ کیا وہ نبانا پڑے گا
کارڈ اور بھول تو پوسٹ کرنا ہی پڑے گا ۔ ہی ہی ہی
یہ اجکل آپ نے گوشہ نشینی کیون اختیار کی ہوئی ہے؟؟؟خیر تو ہے نا

ایسی کوئی بات نہیں گڑیا ۔۔ میں آپ کے پیغام کو کیوں لفٹ نہ کراؤ نگا ۔۔
بس ۔۔ کچھ بد دل سا ہوگیا تھا ۔۔ گزشتہ دو ایک دنوں سے ۔۔
احتجاج کی سیاست اچھی نہیں‌۔۔ اور وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا ۔
گوشہ نشینی کا ایک سبب ۔۔ میں‌خود ہوں ۔
ہمم ۔خیریت ہے مالک کا کرم ہے ۔
آپ دوستوں بہنوں بھائیوں کی محبتیں‌شامل ِ حال ہیں۔
الحمد للہ
پھولوں کیلئے ۔۔ بہت بہت شکریہ !
مبارکباد اور تہنیتی کارڈ کیلئے ۔ ممنون ہوں‌۔
آپ سب کی محبتیں تادمِ مرگ یاد رہیں گی ۔
والسلام
 
مغزل

محفلین
مارے گئے، زونی آنٹی کو زونی بابو بنا دیا۔ اب خیر نہیں۔

بابو ۔۔ پیار سے کہا جاتا ہے ۔۔ اب یہ آنٹی ہیں تو میں کیا کروں ۔ عقیدت میں عمر کا کیا دخل ؟
خیر کیوں نہیں ۔۔ ابھی تک تو سب خیریت ہے ۔۔۔ شمشاد بابا جی ۔۔:boxing:

ویسے مغل بھائی اردو محفل پر سالگرہ کی یہ بدعت بہت پہلے سے ہے۔ ہاں بیچ میں کچھ عرصہ کے لیے ضرور رخنہ آیا تھا۔

بہت شکریہ میرے علم میں نہیں تھا۔۔ ویسے مجھ سے پہلے بدعتی کون کون گزرے ہیں۔۔
 
Top