غزل
شفیق خلشؔ
پھر آج دوشِ باد بہت دُور تک گئی
خوشبو رَچی تھی یاد، بہت دُور تک گئی
نِسبت سے کیا ہی خُوب نظارے تھے پَیش رُو
اِک یاد لے کے شاد بہت دُور تک گئی
ہم ڈر رہے تھے کوس قیادت پہ زِیست کی !
لے کر پُر اعتماد بہت دُور تک گئی
منزِل کی رَہنُمائی پَزِ یرائی سے مِلی!
پہلی غَزل کی داد بہت دُور...
غزل
جو، رُو شناس نے پیغام ہم کو چھوڑا ہے!
اُسی نے لرزہ براندام ہم کو چھوڑا ہے
نہ خوف و خاطرِ انجام ہم کو چھوڑا ہے
بنا کے خوگرِ آلام ہم کو چھوڑا ہے
گو شَوقِ وصل نے، ناکام ہم کو چھوڑا ہے!
گلی سے دُور نہ اِک شام ہم کو چھوڑا ہے
قدم قدم نہ ہو دِل غم سے کیسے آزردہ !
مُصیبتوں نےکوئی گام ہم کو چھوڑا...
غزل
میرتقی میؔر
مَیلانِ دِل ہے زُلفِ سِیہ فام کی طرف
جاتا ہے صید آپ سے اِس دام کی طرف
دِل اپنا عدلِ داورِ محشر سے جمع ہے
کرتا ہے کون عاشقِ بدنام کی طرف
اِس پہلُوئے فِگار کو بستر سے کام کیا
مُدّت ہُوئی، کہ چُھوٹی ہے آرام کی طرف
یک شب نظر پڑا تھا کہیں تو ،سو اب مُدام
رہتی ہے چشمِ ماہ تِرے بام...
غزل
غرض تھی اپنی تو بانہوں میں بھر لیا تھا مجھے
کسی کی دشمنی میں دوست کرلیا تھا مجھے
مُسلسَل ایسے تھے حالات مَیں سنبھل نہ سکا
کُچھ اُس نے عِشق میں بھی سہل تر لیا تھا مجھے
کسی بھی بات کا کیونکر یقیں نہیں تھا اُنھیں
خُدا ہی جانے جو آشفتہ سر لیا تھا مجھے
کسی کا مشوَرہ درخورِ اِعتنا کب تھا
تھی...
غزل
صفؔی لکھنوی
ذرّے ذرّے میں ہے جلوہ تِری یکتائ کا
دِلِ اِنساں میں، جو ہو شوق شناسائ کا
موت ہی قصد نہ کرتی جو مسیحائ کا
کون پُرساں تھا مَرِیضِ شَبِ تنہائ کا
میری خوشبُو سے ہیں، آزاد ہَوائیں لبریز
عطرِ دامن ہُوں قبائے گُلِ صحرائ کا
تا سَحر چشمِ تصوُّر میں رہی اِک تصوِیر
دِل سے ممنُون ہُوں...
غزل
عبدالحمید عدمؔ
دِل تھا ،کہ پُھول بَن کے بِکھرتا چلا گیا
تصوِیر کا جمال اُبھرتا چلا گیا
شام آئی، اور آئی کچھ اِس اہتمام سے!
وہ گیسُوئے دراز بِکھرتا چلا گیا
غم کی لکیر تھی کہ، خوُشی کا اُداس رنگ
ہر نقش آئینے میں اُبھرتا چلا گیا
ہر چند، راستے میں تھے کانٹے بچھے ہُوئے
جس کو تیری طلب تھی...
غزل
خواجہ حیدر علی آتشؔ
عِشق کے سَودے سے پہلے دردِ سر کوئی نہ تھا
داغِ دِل خندہ زن، زخمِ جِگر کوئی نہ تھا
جوہری کی آنکھ سے دیکھے جواہر بیشتر
لعلِ لب سالعل، دنداں سا گُہر کوئی نہ تھا
خوب صُورت یُوں تو بہتیرے تھے، لیکن یار سا!
نازنیں، نازک بدن، نازک کمر کوئی نہ تھا
رہ گئی دِل ہی میں اپنے حسرتِ...
غزل
خواجہ حیدر علی آتشؔ
خُدا کرے نہ تمھیں میرے حال سے واقف
نہ ہو مزاجِ مبارک ملال سے واقف
نہیں جو روز شب وماہ وسال سے واقف
وہی ہے خُوب زمانےکے حال سے واقف
زباں سے کِس کی مہِ چاردہ نہیں سُنتے!
زمانہ ہے تِرے فضل و کمال سے واقف
دُعائے خیر ، یہی ہے مری حَسِینوں کو
نہ ہو کمال تمھارا زوال سے واقف...
غزل
روزو شب دِل کو تخیّل سےلُبھائے رکھنا
ایک صُورت دِلِ وِیراں میں بَسائے رکھنا
خوش تصوّر سے ہر اِک غم کو دبائے رکھنا
کوئی اُمّید، ہمہ وقت لگائے رکھنا
بات سیدھی بھی ، معمّا سا بنائے رکھنا!
دِل کے جذبات کو عادت تھی چھپائے رکھنا
ڈر سے، ظاہر نہ مِرا اِضطراب اُن پر ہو کہیں!
ایک...
غزل
ہمقدم پھر جو یار ہو جائے
ہر فِضا سازگار ہو جائے
گُل کے دیکھے پہ یاد سے اُس کی!
جی عجب بےقرار ہو جائے
اب بھی خواہش، کہ وہ کسی قیمت
ہم خیال ایک بار ہو جائے
حاصلِ دِید سے حصُول کا ایک
بُھوت سر پر سوار ہو جائے
ایسے چہرے نقاب میں ہی بَھلے
جِن کو دیکھو تو پیار ہوجائے
خامشی خُوب یُوں...
غزل
دِل لگانے کی جگہ عالَمِ ایجاد نہیں
خواب آنکھوں نے بہت دیکھے، مگر یاد نہیں
آج اسیروں میں وہ ہنگامۂ فریاد نہیں
شاید اب کوئی گُلِستاں کا سَبق یاد نہیں
سَرِ شورِیدہ سلامت ہے، مگر کیا کہیے!
دستِ فرہاد نہیں، تیشۂ فرہاد نہیں
توبہ بھی بُھول گئے عشق میں وہ مار پڑی
ایسے اَوسان گئے ہیں کہ خُدا یاد...
ایک لفظ ایک سے زاید معنٰی میں بہت ہیں
شے، اِس شعر میں اشتعالک ملنے ہی کے طور و معنٰی استعمال ہوا ہے
جیسا مفہوم آپ نے اور میں نے لِیا
ہے، گو کہ ہرن، نشۂ مے دشتِ جنوں میں!
اِس پر بھی ہُوئی، راہ نہ طے دشتِ جنوں میں
وحشت کو مِلی اور بھی شے دستِ جنوں میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (اختر)
نوراللغات
Urdu...
غزل
آشنا دست بر دُعا نہ ہُوا
دِل سے میرے ذرا جُدا نہ ہُوا
ذکرِ عِشق اُن سے برمَلا نہ ہُوا
پیار بڑھنے کا سِلسِلہ نہ ہُوا
کیا کہُوں اُن کے عَزْم و وَعدوں کا!
کُچھ بھی قَسموں پہ دَیرپا نہ ہُوا
بَن کے راحت رہے خیالوں میں
بس مِلَن کا ہی راستہ نہ ہُوا
شے مِلی اِس سے، اَور کرنے کی!
ظُلم پر جب بھی...
غزلِ
عبد الحمید عدمؔ
خیرات صِرف اِتنی ملی ہے حَیات سے
پانی کی بُوند جیسے عطا ہو فرات سے
شبنم اِسی جنُوں میں ازل سے ہے سِینہ کوب
خورشید کِس مقام پہ مِلتا ہے رات سے
ناگاہ عِشق وقت سے آگے نکل گیا
اندازہ کر رہی ہے خِرد واقعات سے
سُوئے ادب نہ ٹھہرے تو دیں کوئی مشورہ
ہم مطمئن نہیں ہیں تِری کائنات...
:اے قصۂ بہشت زکویتے حکایتے:
حافظؔ شیرازی
غزل
جنّت کا ذکر، تیری گلی کی حکایت ایک
آبِ حیات، تیرے ہی لب سے کنایت ایک
اعجازِ عیسوی، تِرے ہونٹوں کی اِک ادا !
حُوروں کا حُسن، تیرے ہی رُخ کی روایت ایک
پاتا نہ بار مجلسِ رُوحانیاں میں عطر!
خوشبو نے تیری، گُل سے یہ کی ہے رعایت ایک
اے خاکِ آستاں کی...
غزل
سعد جمشید
رنج کا کب عِلاج کرتی ہے
زندگی کل اور آج کرتی ہے
لوگ تیار کیوں نہیں ہوتے
سادگی احتجاج کرتی ہے
روز جیتے ہیں ،روز مرتے ہیں
زندگی کام کاج کرتی ہے
کیا بُزرگی سفید چڑیا ہے؟
ہر عمل اندراج کرتی ہے
شام ِ ہجراں اُداس لوگوں کا
ہرمرض لاعِلاج کرتی ہے
آؤ چلتے ہیں اُس کے رستے پر
زندگی پر جو...
غزل
ضرُور پُہنچیں گے منزل پہ کوئی راہ تو ہو
جَتن کو اپنی نظر میں ذرا سی چاہ تو ہو
قیاس و خوف کی تادِیب و گوشمالی کو
شُنِید و گُفت نہ جو روز، گاہ گاہ تو ہو
یُوں مُعتَبر نہیں اِلزامِ بیوفائی کُچھ
دِل و نَظر میں تسلّی کو اِک گواہ تو ہو
سِسک کے جینے سے بہتر مُفارقت ہونَصِیب!
سِتم سے اپنوں کے...