عدم عبدالحمید عدمؔ:::::دِل تھا ،کہ پُھول بَن کے بِکھرتا چلا گیا:::::Abdul -Hameed- Adam

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 21, 2019

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm

    غزل

    عبدالحمید عدمؔ

    دِل تھا ،کہ پُھول بَن کے بِکھرتا چلا گیا
    تصوِیر کا جمال اُبھرتا چلا گیا

    شام آئی، اور آئی کچھ اِس اہتمام سے!
    وہ گیسُوئے دراز بِکھرتا چلا گیا

    غم کی لکیر تھی کہ، خوُشی کا اُداس رنگ
    ہر نقش آئینے میں اُبھرتا چلا گیا

    ہر چند، راستے میں تھے کانٹے بچھے ہُوئے
    جس کو تیری طلب تھی گُزرتا چلا گیا

    جب تک تِری نِگاہ نے توفِیق دی مُجھے
    میں تیری زُلف بَن کے سَنورتا چلا گیا

    دَو ہی تو، کام تھے دلِ ناداں کو، اے عدمؔ!
    جِیتا چَلا گیا ، کبھی مَرتا چلا گیا

    عبدالحمید عدمؔ

     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. مزمل اختر

    مزمل اختر محفلین

    مراسلے:
    107
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Pensive
    بہت شاندار بھائی جان دل خوش کر دیا آپ نے۔:)
     

اس صفحے کی تشہیر