نتائج تلاش

  1. ایم اے راجا

    دشت، صحرا، سراب تیرے ہیں ( حمد باری تعالٰی)

    ایک حمد باری تعالٰی کہی ہے اصلاح کیجیئے گا۔ دشت، صحرا، سراب تیرے ہیں پھول، گلشن، گلاب تیرے ہیں تُو ہی مالک، جہان تیرا ہے چاند، تارے، سحاب تیرے ہیں ہر سُو جلوہ نمائی تیری ہے شوخ گُل با شباب تیرے ہیں خالقِ کُل تُو، مالکِ کُل تُو دریا تیرے، حباب تیرے ہیں وحدہ...
  2. ایم اے راجا

    دیکھ کتنا عجیب لگتا ہوں۔

    ایک اور غزل آپکی اصلاح و رائے کی نذر۔ دیکھ کتنا عجیب لگتا ہوں بعد تیرے غریب لگتا ہوں تو نہ جانے اگر تری مرضی پر میں تیرا نصیب لگتا ہوں کل مجھے ڈھونڈنے کو نکلیں گے آج جن کو رقیب لگتا ہوں ایسے چمٹا ہوا ہے غم مجھ سے جیسے اس کا حبیب لگتا ہوں خوب ہنستا تھا کل میں لوگوں پر آج غم کا...
  3. ایم اے راجا

    کب تلک یہ ستم اٹھائے دل

    ایک اور غزل سی غزل آپکی اصلاح و آراء کے لیئے حاضر ہے۔ کب تلک یہ ستم اٹھائے دل درد ہو اور مسکرائے دل کسنے لوٹا ہے چین سب اسکا نام کس کا بھلا بتائے دل کل تلک جو عزیز از جاں تھا آج کیسے اسے بھلائے دل خون بھی ساتھ چھوڑ جاتا ہے کس کو اپنا بھلا بنائے دل عشق کا روگ مار دیتا ہے کب...
  4. ایم اے راجا

    میری پہلی نظم

    پہلی بار نظم کہنے کی اپنی سی کوشش کی جو کہ بعد از اصلاح، آپکی بصارتوں کی نذر کرتا ہوں، اس پر مزید رائے درکار ہے۔ شکریہ۔ مرا کچھ مان رکھ لو، ہو سکے تو دوستوں کے سامنے جاناں میں تم کو اپنا کہتا ہوں جتاتا ہوں کہ تم میری ہو جاناں مرے سب دوست جاناں یہ سمجھتے ہیں کہ تم میری ہو، پر میں اور...
  5. ایم اے راجا

    اک ترا غم ہے اور بس میں ہوں۔

    ایک غزل جو کافی پہلے کہی تھی آج آپکی اصلاح و رائے کی نذر کرتا ہوں۔ اک ترا غم ہے اور بس میں ہوں رات نم نم ہے اور بس میں ہوں حسنِ دلبر ہے ، شانِ دلبر ہے زلف کا خم ہے اور بس میں ہوں چھیڑ ڈالا ہے ساز یہ کس نے ہر طرف غم ہے اور بس میں ہوں جاؤں قربان خواب پر اپنے شہرِ زم زم ہے اور بس...
  6. ایم اے راجا

    درد میں حوصلہ نہیں رہتا۔

    ایک غزل آپ کی آرا اور اصلاح کے لیئے عرض۔ درد میں حوصلہ نہیں رہتا ضبط کا سلسلہ نہیں رہتا دل میں چاہت اگر ذرا بھی ہو فاصلہ ، فاصلہ نہیں رہتا ہم وفا کر نہیں سکے ورنہ بیچ اپنے خلا نہیں رہتا لوٹ آئیں جو شام سے پہلے ان سے پھر کچھ گلہ نہیں رہتا عشق نے روح پھونک دی ورنہ سا نس کا...
  7. ایم اے راجا

    صحنِ دل میں تماشا کیسا ہے ( ایم اے راجا)

    ایک تازہ غزل آپکی نذر۔ صحنِ دل میں تماشا کیسا ہے شور و غل بے تحاشہ کیسا ہے دشتِ کربل میں مردِ مومن نے عشقِ یزداں تلاشا کیسا ہے ماتمِ عشق ہے بپا ہر سو بج رہا پھر یہ طاشا کیسا ہے! ذہنِ ویراں نے دستِ لرزاں سے اک صنم جو تراشا، کیسا ہے؟ کون آیا ہے آج گلشن میں گل پہ طاری یہ رعشہ...
  8. ایم اے راجا

    غزل برائے اصلاح۔

    دشتِ دل میں تماشہ کیسا ہے شور و غل بے تحاشہ کیسا ہے شہرِ یزداں میں چشمِ دل تونے عشق جاں کن تلاشہ کیسا ہے ذہنِ ویراں نے خوابِ تشنہ میں حسنِ جاناں تراشہ، کیسا ہے؟ کسکی آمد ہے صحنِ گلشن میں گل پہ طاری یہ رعشہ کیسا ہے ضربِ غم گر نہیں لگی راجا درد پھر بے تحاشہ کیسا ہے
  9. ایم اے راجا

    وحشتیں، خوف، گھٹن اوڑھ کے سو جاتا ہوں۔ امین اڈیرائ۔

    وحشتیں، خوف، گھٹن، اوڑھ کے سو جاتا ہوں اور کچھ دل کی لگن اوڑھ کے سو جاتا ہوں جب بھی یادوں کے دریچوں سے دھواں اٹھتا ہے اپنی آہوں کی جلن اوڑھ کے سوجاتا ہوں چھوڑ جاتے ہیں جو احباب میرے آنگن میں تلخ لفظوں کی چبھن اوڑھ کے سوجاتا ہوں روز دھرتی کو بناتا ہوں میں بستر اپنا اور پھر سر پہ گگن...
  10. ایم اے راجا

    ماں ! تیرے نام۔

    تمام اہلیانِ محفل واہلِ سخن کو السلام علیکم۔ بہت عرسے بعد کچھ کہنے کی ہمت ہوئی ہے، سو ماں کے لیئے کچھ کہنے کی اپنی سی کوشش کی ہے، اصلاح اور آرا کیلیئے پیشِ خدمت ہے۔ زندگی کو دوام تجھ سے ہے میرا سب احترام تجھ سے ہے گھر میں جو ہے وہ خوشبو تیری ہے میرا عشقِ تمام تجھ سے ہے رات...
  11. ایم اے راجا

    مبارکباد تما اہلیانِ وطن کو یومِ پاکستان 2010 مبارک ہو۔

    تمام اہلیانِ وطن کو یومِ پاکستان 2010 کی پیشگی مبارکباد قبول ہو۔ آئیں اس موقع پر ملکر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کریں کے وہ وطنِ پاک کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے اور اسے دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔ آمین۔
  12. ایم اے راجا

    منیر نیازی زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا ۔ منیر نیازی

    زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا ہستی ہی اپنی کیا ہے زمانے کے سامنے اک خواب ہیں جہاں میں بکھر جائیں ہم تو کیا اب کون منتظر ہے ہمارے لیئے وہاں شام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم...
  13. ایم اے راجا

    ایک غم ۔ فرزانہ رضوی

    ایک غم کائنات کے خالق! تیری یہ حسیں دنیا مجھ کو اپنی لگتی ہے اس کی ہر ادا کو میں خود میں جذب کرتی ہوں آسماں کے تاروں کو ساری رات تکتی ہوں اور زمیں کے ذروں کو چوم چوم لیتی ہوں درد دکھ کے لمحوں میں پر سکون رہتی ہوں نا امیدیوں میں بھی آس ڈھونڈ لیتی ہوں لیکن اے خدا ! اے رب ! پھر بھی ایک یہ غم...
  14. ایم اے راجا

    تو مصور تھا 'وہ تصویر بنائی ہوتی ۔ جمیل ملک

    تو مصور تھا وہ تصویر بنائی ہوتی شعلہء رنگ سے آگے بھی رسائی ہوتی پیار کی بات اگر لب پہ نہ آئی ہوتی ہم کہاں اور کہاں جلوہ نمائی ہوتی جس کہانی کیلیئے جاگتے گذریں راتیں وہ کہانی بھی کبھی ہم کو سنائی ہوتی کیا خبر تجھ کو' مرے شوق کی شدت کیا ہے کاش تونے مری دھڑکن بھی چرائی ہوتی قطرہ قطرہ تری یادوں...
  15. ایم اے راجا

    تھا جو یادوں کا خزانہ مرے گھر پر رکھا ۔ یاسمین حمید

    تھا جو یادوں کا خزانہ مرے گھر پر رکھا اس کی خاطر نہ کبھی پاؤں سفر پر رکھا پوچھتا ہے یہ ترے شام و سحر کی بابت یاد کا لمحہ جو ہے دیدہءِ تر پر رکھا ایک پل ہوگا فقط دید کا' جسکی خاطر میں نے صدیوں کو تری راہگزر پر رکھا توڑ دے یا اسے خورشید کا ہمسر کر دے ایک شیشہ ہوں ترے دستِ ہنر پر رکھا شام سے...
  16. ایم اے راجا

    نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا - ظفر اقبال

    نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا کسی بھی سطح پہ کوئی تو رابطہ رکھنا مریں گے لوگ ہمارے سوا بھی تم پہ بہت یہ جرم ہے تو پھر اس جرم کی سزا رکھنا مدد کی تم سے توقع تو خیر کیا ہوگی غریبِ شہرِ ستم ہوں' مرا پتا رکھنا بس ایک شام ہمیں چاہیے' نہ پوچھنا کیوں یہ بات اور کسی شام پر اٹھا رکھنا نئے سفر پر...
  17. ایم اے راجا

    پروین شاکر دعا کا ٹوٹا ہوا حرف' سرد آہ میں ہے ۔ پروین شاکر

    دعا کا ٹوٹا ہوا حرف' سرد آہ میں ہے تری جدائی کا منظر ابھی نگاہ میں ہے ترے بدلنے کے با وصف تجھ کو چاہا ہے یہ اعتراف بھی شامل مرے گناہ میں ہے عذاب دیگا تو پھر مجھ کو خواب بھی دیگا میں مطمئن ہوں مرا دل تری پناہ میں ہے بکھر چکا ہے مگر مسکرا کے ملتا ہے وہ رکھ رکھاؤ ابھی میرے کجکلاہ میں ہے جسے...
  18. ایم اے راجا

    م م مغل صاحب آؤٹ آف سٹی۔

    اہلِ محفل السلام علیکم۔ گزارش عرض ہیکہ کل م م مغل صاحب نے مجھے بذریعہ ایس ایم ایس مطلعہ کیا کہ وہ کراچی سے باہر دورے پر ہیں لاہور، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے شہید بینظیر آباد ( نوابشاہ) پہنچے ہیں، لہٰذا انہوں نے خوہش ظاہر کی کہ اہلیانِ محفل و احباب کو مطلع کر دوں کیوں کہ اس دورے کی وجہ سے محفل میں...
  19. ایم اے راجا

    وصی شاہ کون ہے؟

    میرے ایک دوست کو یہ جاننے کا بہت اشتیاق ہیکہ وصی شاہ کون ہے؟ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ وصی شاہ کی زندگی کہاں سے شروع ہوئی، اسکی مکمل معلومات جاننا چاہتا ہے، اہلِ محفل سے گزارش ہیکہ براہِ کرم مکمل معلومات( سوانح عمری) فراہم کریں تو ہم دونوں مشکور ہوں گے:)
  20. ایم اے راجا

    نوشی گیلانی راستوں میں رہے نہ گھر میں رہے ۔ نوشی گیلانی

    راستوں میں رہے، نہ گھر میں رہے عمر بھر حالتِ سفر میں رہے لفظ سارے چراغ بن جائیں وصف ایسا مرے ہنر میں زہر سارا شجر میں آ جائے اے خدا زندگی ثمر میں رہے اس لیئے گردشوں کو پالا ہے کوئی تو حلقہءِ اثر میں رہے اک زمانا گھروں میں تھا آباد بے گھری ہم تری نظر میں رہے (نوشی گیلانی)
Top