منیر نیازی زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا ۔ منیر نیازی

ایم اے راجا

محفلین
زندہ رہیں تو کیا ہے جو مر جائیں ہم تو کیا
دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا

ہستی ہی اپنی کیا ہے زمانے کے سامنے
اک خواب ہیں جہاں میں بکھر جائیں ہم تو کیا

اب کون منتظر ہے ہمارے لیئے وہاں
شام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا

دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر
دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا

منیر نیازی
 

راقم

محفلین
بہت خوب صورت انتخاب !

بھائی ایم اے راجا صاحب، السلام علیکم !
بہت ہی خوب صورت انتخاب ہے۔ میں نے یہ غزل ریڈیو پر شاید ناہید اختر کی آواز میں سنی تھی اور بہت پسند آئی تھی۔ آپ نے یاد تازہ کر دی ۔ بہت شکریہ۔ آج ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ خوب صورت غزل منیر نیازی کی ہے۔
شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ۔
والسلام
 

طالوت

محفلین
بہت عمدہ اور میری پسندیدہ غزل ہے ۔ اس سے پہلے بھی تحریری اور صوتی صورت میں محفل پر پیش کی جا چکی ہے ۔
وسلام
 

نظام الدین

محفلین
زندہ رہیں تو کیا ہے جو مرجائیں ہم تو کیا

دنیا سے خامشی سے گزر جائیں ہم تو کیا

ہستی ہی اپنی کیا ہے زمانے کے سامنے

اک خواب ہیں، جہاں میں بکھر جائیں ہم تو کیا

اب کون منتظر ہے ہمارے لئے وہاں

شام آگئی ہے، لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا

دل کی خلش تو ساتھ رہے گی تمام عمر

دریائے غم کے پار اتر جائیں ہم تو کیا

(منیر نیازی)
 

ظفری

لائبریرین
اب کون منتظر ہے ہمارے لیئے وہاں
شام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا


بہت خوب ۔
 
Top