نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا - ظفر اقبال

ایم اے راجا

محفلین
نہیں کہ ملنے ملانے کا سلسلہ رکھنا
کسی بھی سطح پہ کوئی تو رابطہ رکھنا

مریں گے لوگ ہمارے سوا بھی تم پہ بہت
یہ جرم ہے تو پھر اس جرم کی سزا رکھنا

مدد کی تم سے توقع تو خیر کیا ہوگی
غریبِ شہرِ ستم ہوں' مرا پتا رکھنا

بس ایک شام ہمیں چاہیے' نہ پوچھنا کیوں
یہ بات اور کسی شام پر اٹھا رکھنا

نئے سفر پر روانہ ہوا ہوں از سرِ نو
جب آؤں گا تو مرا نام بھی نیا رکھنا

فصیلِ شوق اٹھانا' ظفر ضرور مگر
کسی طرف نکلنے کا راستا رکھنا


ظفر اقبال​
 

mfdarvesh

محفلین
بہت شکریہ راجا صاحب، یہ وہی ظفر اقبال ہیں جو حسب حال کے آفتاب کے والد ہیں یا کوئی اور؟
 

الف عین

لائبریرین
میں تو ایک ہی ظفر اقبال کو جانتا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ’دال دلیہ‘ کے نام سے وہ کوئی سیاسی کالم بھی لکھتے ہیں۔ تو واقعی ظفر اقبال کی عزت کچھ کم ہو گئی میرے نزدیک!!
 
Top