نتائج تلاش

  1. ایم اے راجا

    خوب ابلے گا خون اب دل کا

    ایک غزل اصلاح کے لیئے عرض۔ خوب ابلے گا خون اب دل کا سر چڑھے گا جنون اب دل کا عشق جاگا ہے آج سینے میں ہو گا غارت سکون اب دل کا درد کے زلزلوں کی زد پر ہے گر پڑے گا ستون اب دل کا ہو چکا خشک آنکھ کا چشمہ بس یہ اگلے گی خون اب دل کا جا کے کہہ دے کوئی اسے راجا یوں نہ لوٹے سکون اب دل کا
  2. ایم اے راجا

    بڑے بھائی کی وفات پر۔۔۔۔

    بڑے بھائی کی وفات پر۔۔۔۔ زندہ کیسے رہوں بتا مجھ کو راہ جینے کی، آ دکھا مجھ کو کون پوچھے گا حال اب میرا ہوگا کس کو خیال اب میرا درد کس کو بھلا سناؤں گا زخم دل کا کسے دکھاؤں گا کیسے کاندھوں پہ تُو بٹھاتا تھا ناز سو سو مرے اٹھاتا تھا روٹھتا تھا تو تُو مناتا تھا پیار کے گیت بھی سناتا تھا...
  3. ایم اے راجا

    کس پہ کھلتا ہے دیکھو بابِ دل

    ایک مزید غزل عرض۔ کس پہ کھلتا ہے دیکھو بابِ دل بڑھ رہا ہے یہ اضطرابِ دل چشمِ بیدار رات بھر کیا کیا دیکھتی ہے عجیب خوابِ دل روز ہوتے ہیں لفظ پھر تازہ کون لکھتا ہے یہ کتابِ دل کس نے آواز دی سرِ صحرا کھل اٹھا پھر سے جو گلابِ دل تھوڑے دن کی ہی بات ہے دلبر کب رہا ہے سدا شبابِ دل...
  4. ایم اے راجا

    برائے اصلاح : محبت سے کنارہ کر لیا جائے : از : ایم اے راجا ؔ

    ایک مزید غزل نما شے برائے اصلاح و رائے حاضر ہے۔ محبت سے کنارہ کر لیا جائے خموشی سے گذارہ کر لیا جائے بہت تاریک ہے دیکھو شبِ ہجراں رگِ جاں کو شرارہ کر لیا جائے سنا ہے وہ بھی آیا ہے سرِ محفل چلو اس کا نظارہ کر لیا جائے گیا تو تھا مگر لوٹا مری جانب اسے کیوں نہ گوارا کر لیا جائے...
  5. ایم اے راجا

    چھین نہ مجھ سے فن یہ شیشے کا

    ایک اور غزل نما شے عرض برائے اصلاح۔ چھین نہ مجھ سے فن یہ شیشے کا ٹوٹ جائے گا من یہ شیشے کا دیکھ سجتا ہے کس قدر مجھ پر زرد رنگ پیرہن یہ شیشے کا اشک پتھرا گئے ہیں آنکھوں میں دور رکھ تُو بدن یہ شیشے کا دیکھ مجھ سے سہا نہیں جاتا جسم پر اب کفن یہ شیشے کا کاٹ سکتا نہیں اکیلے...
  6. ایم اے راجا

    why i am not able to write in urdu

    my urdu key bord is not working when i write in urdu it writes in english please solve this problem thanks
  7. ایم اے راجا

    شہرِ دل سے نکال دے مجھ کو

    ایک سادہ غزل برائے اصلاح و رائے حاضر ہے۔ شہرِ دل سے نکال دے مجھ کو آج یہ بھی ملال دے مجھ کو ایک آتش کدہ بپا کر کے پھر یوں کر اس میں ڈال دے مجھ کو تیری مٹھی میں آ گیا ہوں میں جس طرف بھی اچھال دے مجھ کو میں کہ پتھر ہوں نا تراشیدہ جیسا چاہے جمال دے مجھ کو مر گیا ہو کوئی بچھڑنے سے...
  8. ایم اے راجا

    کوئی مقتول کہتا ہے کوئی قاتل سمجھتا ہے

    انڈیا کے کسی شاعر کی ایک نظم کے بول سنے تھے، کوئی دیوانہ کہتا ہے کوئی پاگل سمجھتا ہے مگر دھرتی کی بیچینی کو بس بادل سمجھتا ہے اچھی لگی اسی زمین میں ایک غزل کہی ہے، اصلاح و رائے کے لیئے حاضرِ خدمت ہے۔ کوئی مقتول کہتا ہے کوئی قاتل سمجھتا ہے مگر میری جو حالت ہے وہ میرا دل سمجھتا ہے محبت...
  9. ایم اے راجا

    دردِ دل ہم تمہیں سنائیں کیا

    ایک اور غزل برائے اصلاح و آرا عرض ہے۔ دردِ دل ہم تمہیں سنائیں کیا روح کی تشنگی بتائیں کیا بھول جانا جسے نہیں ممکن تُو بتا پھر اُسے بھلائیں کیا ہم نے رونا ہے رات بھر یونہی چاند! تجھ کو بھلا رلائیں کیا ایک صحرا چھپا ہے سینے میں چیر کر یہ تمہیں دکھائیں کیا عمر گذری ہے دربدر...
  10. ایم اے راجا

    کنواری شب کے آنچل پر ستارے رقص کرتے ہیں

    کنواری شب کے آنچل پر ستارے رقص کرتے ہیں اس طرحی مصرعہ پر ایک غزل کہنے کی کوشش کی ہے، آپکی آرا و اصلاح کے لیئے عرض ہے۔ پھنسی کشتی بھنور میں دوست سارے رقص کرتے ہیں سرِ ساحل کھڑے ہوکر سہارے رقص کرتے ہیں محبت میں یوں بھی اکثر ہوا کرتا ہے اے دلبر کبھی دل میں ، کبھی جاں میں شرارے رقص کرے...
  11. ایم اے راجا

    والیِ شہر کو جگاؤ تو ( اے وطن کے لوگو )

    یہ غزل میں نے بے اختیاری اور ملک کی موجود حالت پر دکھ اور غم کی کفیت میں کہی ہے، خدا سے دعا ہیکہ وہ سر زمینِ پاک کو ان حالات سے چھٹکارہ دلائے ار ہمیں شیطان کے شر اور فساد سے محفوظ رکے۔ آمین۔
  12. ایم اے راجا

    سرد صحرا کا بار سر پر ہے

    ایک اور تازہ غزل برائے اصلاح و رائے عرض ہے۔ سرد صحرا کا بار سر پر ہے تشنگی کا خمار سر پر ہے آبلہ پا ہوں آج میں لیکن منزلوں کی پکار سر پر ہے چھوڑ جاتا جہان یہ لیکن اپنے بچوں کا پیار سر پر ہے شہر سارا ہوا ہے مقتل آج ایک تختہءِ دار سر پر ہے کربلا سا بپا ہے ہر جانب خنجرِ تیز...
  13. ایم اے راجا

    پر وہ دے کے اڑان چھینے گا

    ایک پرانی غزل برائے اصلاح حاضرِ خدمت۔ پر وہ دے کے اڑان چھینے گا دھوپ میں سائبان چھینے گا حاسدِ شہر سے رہو بچ کر بارشوں میں مکان چھینے گا کشتیاں ڈال کر سمندر میں ناخدا بادبان چھینے گا آج جو جان جان کہتا ہے کل وہی میری جان چھینے گا کھینچ لی ہے زمین پاؤں سے سر سے کل آسمان چھینے...
  14. ایم اے راجا

    حسن کی آبرو تری صورت

    ایک اور غزل نما چیز حاضرِ خدمت ہے درگت بنوانے کے لیئے۔ حسن کی آبرو تری صورت عشق کی جستجو تری صورت آنکھ بھرتی نہیں مری دیکھے اس قدر خوب رو تری صورت رات دیکھا جو غور سے میں نے چاند تھا ہو بہو تری صورت تشنگی سے نجات دیتی ہے اک چھلکتا سبو تری صورت ہو گئے دل اسیر محفل کے آئی...
  15. ایم اے راجا

    خوف آتا ہے پیار سے مجھ کو

    ایک اور ٹوٹی پھوٹی غزل کی آمد ہوئی جو آج آپکی خدمت میں برائے اصلاح و رائے پیش کرتا ہوں۔ خوف آتا ہے پیار سے مجھ کو پھول، خوشبو، بہار سے مجھ کو مر نہ جاؤں کہیں، کسی دن یوں ڈر لگے انتظار سے مجھ کو دشت کا باسی ہوں محبت ہے تشنگی اور خار سے مجھ کو رہتا ہوں حادثوں کی...
  16. ایم اے راجا

    محبوب سروری، ایک محبوب شاعر مگر قدرے گمنام شاعر۔

    آجکل میں ایک شاعری کا انتخاب لانے کے لیئے ایسے مستند شعرا کی تلاش میں سر گرداں ہوں جنکا کلا م منظرِ عام پر نہ آیا ہو اور وہ بہترین شاعر ہوتے ہوئے بھی گمنامی کی زندگی گذار رہے ہوں، میں جانتا ہوں کہ ایسے شعرا سوؤں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ہیں، لیکن میری جتنی سکت ہے میں وہ کرنے جارہا ہوں۔ اسی...
  17. ایم اے راجا

    پر نہیں پر اڑان رکھتا ہوں

    ایک اور غزل نما شے آپکی آرا اور اصلاح کے لیئے عرض رکھتا ہوں۔ پر نہیں پر اڑان رکھتا ہوں زیرِ پا آسمان رکھتا ہوں میں وہ کردارِ زیست ہوں لوگو جو ہتھیلی پہ جان رکھتا ہو چاند ہے تو، تو میں بھی سورج ہوں دہر میں ایک شان رکھتا ہوں چیر سکتا ہوں دل پہاڑوں کا میں دروں میں کسان رکھتا...
  18. ایم اے راجا

    خود سری سے نکل کے تم دیکھو

    ایک اور غزل نما شے آپکی خدمت میں اصلاح و رائے کے لیئے حاضر ہے۔ خود سری سے نکل کے تم دیکھو زاویہ کچھ بدل کے تم دیکھو زندگی یہ حسین ہے کتنی اسکے سانچے میں ڈھل کے تم دیکھو شوق جو عاشقی کا رکھتے ہو عشق میں پھر ابل کے تم دیکھو آنکھ چندھیا نہ آپ کی جائے چاند کو کچھ سنبھل کے تم دیکھو...
  19. ایم اے راجا

    2010 کا آخری سورج ( سالِ نو مبارک)

    [/URL][/IMG] عمرکوٹ میرپورخاص ہائی وے سے لی گئی 2010 کے ڈوبتے سورج کی ایک تصویر۔ 2010 کا سال جہاں کچھ لوگوں کو بہت خوشیاں دیکر رخصت ہوا وہاں ہی اس سال نے بہت لوگوں کو آہیں اور سسکیاں بھی دیں، خدا کرے کے 2011 کا سورج ہم سب کے لیئے خوشیاں اور محبتیں لیکر طلوع ہو۔ سب کو سالِ نو مبارک
  20. ایم اے راجا

    ایک مسئلہ

    میرے پاس فورم میں ایک مسئلہ ہو گیا ہے، اچانک خود بہ خود کافی چیزیں اردو کے کے بجائے انگریزی میں ظاہر ہو رہی ہیں جیسا کہ، ان بکس، پورٹل، فورم میرا پروفائل اور بہت سے دوسرے ٹول۔ اسکے علاوہ جب کوئی دھاگا کھولتا ہوں تو اس میں نیچے جو آپشن ہیں ایڈٹ، شکریہ، ریپلائی وتھ کوٹ اور کوٹ دِس میسیج وغیرہ...
Top