نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    سینائے بام سے جو صدا دی گئی ہمیں ٭ راحیل فاروق

    سینائے بام سے جو صدا دی گئی ہمیں ایک آگ تھی کہ رات دکھا دی گئی ہمیں وہ چاہتے تو پھول بھی ایسے گراں نہ تھے کانٹے بچھا کے راہ سجھا دی گئی ہمیں کیا عشق میں وصال گناہِ کبیرہ ہے پھر ہجر کی وعید سنا دی گئی ہمیں واعظ تری بہشت کا نقشہ ہے ہوبہو شاید تری شراب پلا دی گئی ہمیں اچھا تو ہر خطا کی سزا آخرت...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اصلاح کی درخواست ہے

    السلام علیکم , نئی غزل اصلاح کے لیے آپ اساتذہ اکرام کی خدمت میں پیش خدمت ہے۔ تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہوشیار خبردار

    پی ٹی اے تمام موبائل استعمال کنندگان کو ایس ایم ایس بھیج رہا ہے کہ وہ 20 اکتوبر سے پہلے اپنے سمارٹ فونز اور جی ایس ایم ڈیوائسز کی تصدیق کرلیں، اس کے بعدصرف تصدیق کردہ موبائل فون اورڈیوائسز ہی فعال رہینگی باقی کو بلاک کر دیا جائے گا اگر کسی کو ایس ایم ایس نہ ملے ، تب بھی وہ اپنی جی ایس ایم...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اس غبار میں کس کا نقشِ پا نظر آیا ٭ راحیل فاروق

    اس غبار میں کس کا نقشِ پا نظر آیا سر پہ پاؤں رکھ کر غم بھاگتا نظر آیا گو نیا نہ تھا منظر پر نیا نظر آیا ہم کو خواب میں بھی تُو خواب سا نظر آیا جو نظر نہ آتا تھا جا بجا نظر آیا آدمی نظر آیا یا خدا نظر آیا تیرے چاہنے والے کب رقیب ہوتے ہیں ہر کسی کو ہر کوئی آشنا نظر آیا رنگ و بوئے عالم کا آگے...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عاشقی کام ہے اور کام بھی آسان نہیں ٭ راحیل فاروق

    عاشقی کام ہے اور کام بھی آسان نہیں خیر بھی گزرے تو یا دل نہیں یا جان نہیں گو کسی اور کا ہونے کا اب امکان نہیں حسن کی داد نہ دے عشق کی یہ شان نہیں ہم مسافر نہیں ہم بےسروسامان نہیں وحشتیں دشت میں گھر رکھتی ہیں مہمان نہیں گو مجھے عرض تمنا کا کم ارمان نہیں آپ خود بھی تو مرے حال سے انجان نہیں رو...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    شوہر کا موبائل دیکھنے پر خاتون کو تین ماہ کی جیل

    متحدہ عرب امارات میں ایک خاتون کو بغیر اجازت اپنے شوہر کا فون دیکھنے اور اس کا سارا ڈیٹا کاپی کرنے کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی نے اس کی بعض ذاتی معلومات بچوں کو بھی ارسال کیں جس پر عدالت میں اپنا دفاع کرتے ہوئے خاتون نے کہا کہ شوہر نے اسے اپنے...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    شاندار بَل کھاتے ٹاورز

    یوں تو آپ اکثر اپنے اردگرد خوبصورت اور منفرد عمارات دیکھتے رہتے ہیں جو کہ نہ صرف بیرونی طور پر پُرکشش ہوتی ہیں بلکہ اندرونی طور پر بھی انتہائی اعلیٰ تزئین و آرائش کی حامل ہوتی ہیں، لیکن بہت کم عمارات جو کہ ٹاور طرز پر تعمیر کی گئی ہیں، ایسی بھی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر کچھ وقت کے لیے ان پر ٹھہر...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    وزیرتعلیم سندھ نے نصاب میں جنسی ہراساسگی سے متعلق مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

    وزیرتعلیم سندھ نے نصاب میں جنسی ہراساسگی سے متعلق مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر تعلیم سردارشاہ کا کہنا تھا کہ جنسی ہراساسگی کے واقعات کے پیش نظرمضمون شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مضمون میں بچوں کوجنسی ہراساسگی سے بچنے سے متعلق پڑھایا جائے گا۔ سردار شاہ نے کہا کہ خصوصی طورپرپرائمری سطح...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کرلیا

    قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب،مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ نیب اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں مبینہ کرپشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بشیر بدر اگر یقیں نہیں آتا تو آزمائے مجھے

    اگر یقیں نہیں آتا تو آزمائے مجھے وہ آئنہ ہے تو پھر آئنہ دکھائے مجھے عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوں میں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کی بکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے بہت دنوں سے میں ان پتھروں میں پتھر ہوں کوئی تو آئے ذرا دیر کو رلائے...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بھارت کے تاریخی مقامات

    بھارت کے تاریخی مقامات کی جب بھی بات کی جاتی ہے تو تاج محل سر فہرست آتا ہے لیکن بہت کم لوگ ہی جانتے ہونگے کہ تاج محل کے علاوہ بھی بھارت کے کئی ایسے تاریخی مقامات ہیں جہیں تاج محل کے برابر حیثیت حاصل ہے۔ مہران گڑھ فورٹ، جودھ پور بھارتی شہر جودھ پورمیں واقع مہران گڑھ فورٹ 1460 میں بنایا گیا...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مین گیٹ کے ساتھ باغیچے کی تعمیر

    گھر کے باہر مین گیٹ کے دائیں بائیں بنے خوبصورت گرین پورشن، چھوٹے گارڈن یا دلکش ڈیزائن والے پیسیج بہت اہم ہوتے ہیں۔ کچھ نہ بھی کیا جائے، صرف گھاس اُگا کر اس کی عمدہ تراش خراش کرلی جائے تب بھی یہ گھر کو ایک قدرتی اور خوبصورت انداز دیتے ہیں۔ تاہم آپ خود بھی انہیں ڈیزائن کرسکتے ہیں اور بڑے بڑے گملے...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اسکول ٹائمنگ میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

    ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن نے اسکول ٹائم میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ تدریسی اوقات میں موبائل فون پر مصروف رہتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے۔لہٰذا تدریسی اوقات میں کوئی بھی استاد موبائل فون استعمال نہ کرے ، خلاف ورزی پرسخت...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کبھی نہیں بھلا پائیں گے

    ﷽ السلام علیکم ! کچھ واقعات و حادثات ہماری زندگی کی ناقابل فرمواش یاد بنا کر رہے جاتے ہیں ۔اگر ہم اُن کو فرمواش کرنا چاہیں بھی تو کوشش کے باوجود ان کو فرمواش نہیں کر پاتے ۔ کچھ واقعات اور لمحات سے خوبصورت یادیں وابستہ ہوتی ہیں جن کا تصور کرکے انسان اپنے غموں اور پریشانیوں کو بھول جاتا ہے۔ان...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    فنا بلند شہری ان کے جلووں پہ ہمہ وقت نظر ہوتی ہے

    ان کے جلووں پہ ہمہ وقت نظر ہوتی ہے کوچۂ یار میں یوں اپنی بسر ہوتی ہے جانے کیا چیز محبت کی نظر ہوتی ہے وہ جدھر ہوتے ہیں دنیا ہی ادھر ہوتی ہے ہوش والے مِری وحشت کو بھلا کیا سمجھیں ان کے دیوانوں کو عالم کی خبر ہوتی ہے عشق میں چاند ستاروں کی حقیقت کیا ہو جلوۂ یار پہ قربان سحر ہوتی ہے آپ کی یاد...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    فنا بلند شہری اب تصور میں حرم ہے نہ صنم خانہ ہے

    اب تصور میں حرم ہے نہ صنم خانہ ہے میں جہاں پر ہوں وہیں یار کا کاشانہ ہے جستجوئے حرم و دیر سے بیگانہ ہے میرا دل آپ کی تصویر کا دیوانہ ہے اب نہ کعبے میں جھکے گا نہ صنم خانے میں میرا سر سر نہیں سنگِ درِ جانانہ ہے سب تری مست نگاہی کا کرم ہے ساقی رند ہے جو بھی یہاں ہوش سے بیگانہ ہے فنا بلند شہری
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    خون بچا بچا کر نہ رکھیں

    زندگی خون سے ہے اور جدید طبّی سائنس بھی اس کا نعم البدل دریافت نہیں کرسکی۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی انسانی جان بچانے کے لیے خون کے عطیات ہی کی ضرورت پڑتی ہے، خاص طور پر حادثات کے دَوران تو یہ ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے تاکہ زخمیوں کی جانیں بچائی جاسکیں۔ ترقّی یافتہ ممالک میں عام دنوں میں بھی رضاکارانہ...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نیند کی کمی موٹا اور احمق بنا سکتی ہے

    جرمن سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ نیند کی کمی کسی بھی عام فرد کو موٹا، احمق اور بیمار کرسکتی ہے۔اس ریسرچ کے مطابق نیند کی کمی سے براہِ راست یادداشت پر مضر اثرات مرتّب ہوتے ہیں، جو مختلف حماقتوں کی وجہ بن جاتےہیں۔ نیز، اگر دیر تک جاگنا اور کم نیند عادت بن جائے، تو دِل، دورانِ خون، معدے، انتڑیوں کے...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میٹھا کھانا ہے یا نمکین، دونوں ذائقے ڈونٹس میں

    ڈونٹس میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے ہو سکتے ہیں۔ کئی ممالک میں ڈونٹس بنانا اور کھانا بہت پسند کیا جاتا ہے۔یہ گھر پر بھی بنائے جاتے ہیں اور باہر سے بھی بنے بنائے خریدے جاتے ہیں۔پاکستان میں بھی ڈونٹس پسند کیے جاتے ہیں۔ہمارے ہاں بیکریوں پر طرح طرح کے مزیدار ڈونٹس کی تمام ورائٹی ملتی ہے اور لوگ اپنی...
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کیسی چلی ہے اب کے ہوا تیرے شہر میں ٭ خاطر غزنوی

    کیسی چلی ہے اب کے ہوا تیرے شہر میں بندے بھی ہو گئے ہیں خدا تیرے شہر میں تو اور حریم ناز میں پابستۂ حنا ہم پھر رہے ہیں آبلہ پا تیرے شہر میں کیا جانے کیا ہوا کہ پریشان ہو گئی اک لحظہ رک گئی تھی صبا تیرے شہر میں کچھ دشمنی کا ڈھب ہے نہ اب دوستی کا طور دونوں کا ایک رنگ ہوا تیرے شہر میں شاید تجھے...
Top