نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہے کوئی درد مسلسل رواں دواں مجھ میں ٭ شبانہ یوسف

    ہے کوئی درد مسلسل رواں دواں مجھ میں بنا لیا ہے اداسی نے اک مکاں مجھ میں ملا ہے اذن سخن کی مسافتوں کا پھر کھلے ہوئے ہیں تخیل کے بادباں مجھ میں سحابی شام سر چشم پھیلتے جگنو کسی خیال نے بو دی یہ کہکشاں مجھ میں مہاجرت یہ شجر در شجر ہواؤں کی بسائے جاتی ہے خانہ بدوشیاں مجھ میں عجیب ضد پہ بضد ہے یہ...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    یہ اپنے آپ پہ تعزیر کر رہی ہوں میں ٭ شبانہ یوسف

    یہ اپنے آپ پہ تعزیر کر رہی ہوں میں کہ اپنی سوچ کو زنجیر کر رہی ہوں میں ہواؤں سے بھی نبھانی ہے دوستی مجھ کو دئے کا لفظ بھی تحریر کر رہی ہوں میں نہ جانے کب سے بدن تھے ادھورے خوابوں کے تمھاری آنکھ میں تعبیر کر رہی ہوں میں دریچہ کھولے ہوئے رنگ اور خوشبو کا سہانی شام کو تصویر کر رہی ہوں میں...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    لوٹ آئے گا کسی شام یہی لگتا ہے ٭ شبانہ یوسف

    لوٹ آئے گا کسی شام یہی لگتا ہے جگمگائیں گے در و بام یہی لگتا ہے زیست کی راہ میں تنہا جو بھٹکتی ہوں میں یہ وفاؤں کا ہے انعام یہی لگتا ہے ایک مدت سے مسلسل ہوں سفر میں لیکن منزل شوق ہے دو گام یہی لگتا ہے اک کلی بر سر پیکار خزاؤں سے ہے یہ نہیں واقف انجام یہی لگتا ہے میرے آنے کی خبر سن کے وہ دوڑا...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    رواں برس کی 100بہترین کتابیں کون سی ہیں؟

    رواں برس کی بہترین سو کتابیں کون سی ہیں؟ نیویارک ٹائمز نے فہرست جاری کر دی،جس میں فکشن، شاعری، سوانح حیات اور دیگر تصانیف کی کتب کو شامل کیا گیا ہے۔نیویارک ٹائمز بُک ری ویو کے ایڈیٹرز نے ان کتابوں کا انتخاب کیا ہے۔ خارجہ امور پر سرفہرست کتاب نو ٹرننگ بیک No Turning Back ہے جس میں صحافی رانیا...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہاں تو کس کو ستا کے لوٹ آئے ٭راحیلؔ فاروق

    ہاں تو کس کو ستا کے لوٹ آئے تم بہت دور جا کے لوٹ آئے راہ ہموار پا کے لوٹ آئے چلے اور لڑکھڑا کے لوٹ آئے سبھی شکوے بھلا کے لوٹ آئے خود کو خود ہی منا کے لوٹ آئے پینے والوں کا کیا ٹھکانا ہے ڈگمگا ڈگمگا کے لوٹ آئے کوئی دستار ہے کوئی دستار سرپھرے سر جھکا کے لوٹ آئے تنگ آ کے گئے تھے کس کس سے تنگ...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

    محترم محفلین ہم ایک زبردست اور منفرد سلسلہ شروع کر رہے ہیں ،جس کا عنوان ہے پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف امید ہے کہ یہ سلسلہ آپ سب کو پسند آئے گا ۔:) اس لڑی میں آپ ٹیگ کر کے اپنے پسندیدہ محفلین کو آٹو گراف حاصل کرنے کے لیے مدعو کرسکتے ہیں ۔ مدعو کیا گیا پسندیدہ محفلین ٹیگ والے مراسلے کا اقتباس...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بیسن سے زکام اور کھانسی کا علاج

    سردیوں کی آمد آمد ہے،آجکل موسم تبدیل ہو رہا ہے۔رات اور صبح کے اوقات میں موسم خنک ہوتا ہے جبکہ بدلتے موسم کے باعث موسمی بیماریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے جس میں کھانسی ، زکام ، بخار جیسے مسائل نے ہرگھر میں کسی نہ کسی فرد کو اپنی گرفت میں لیکر رکھا ہوا ہے۔ نزلہ زکام ایک ہی مرض کے دو نام ہیں...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    زعفران کے طبی فوائد

    زعفران نہ صرف غذاؤں کو خوشبودار اور رنگین بنانے میں دنیا کے ہرگوشے میں استعمال ہوتا ہے بلکہ اس کے طبی فوائد بھی ہیں۔ زعفران جامنی رنگ کے پھولوں کے بیچ میں سنہرے گل (stigmas)کی صورت میں موجود ہوتا ہے۔ زعفران کا پودامخصوص علاقوں میں مخصوص وقت میں کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کی کاشت اور دنیا کے مختلف...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کیلی فورنیا: آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 71 ہو گئی

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی شمالی کاؤنٹی بوٹے میں لگنے والی آگ ابھی تک بے قابو ہے۔ امریکی حکام کے مطابق آگ سے جھلس کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 71ہو گئی، جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے ایک ہزار سے زائد تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیمپ فائر کے نام سے لگنے...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    بات کو کچھ ثبات ہے ہی نہیں ٭ راحیل فاروق

    بات کو کچھ ثبات ہے ہی نہیں بات یہ ہے کہ بات ہے ہی نہیں زندگی سے نجات ہے ہی نہیں کیا مریں جب وفات ہے ہی نہیں یا یہ جینا حیات ہے ہی نہیں یا مری ذات ذات ہے ہی نہیں کیا مزہ ہے کہ التفات تو ہے وعدۂِ التفات ہے ہی نہیں میں سما پا نہیں رہا اس میں یہ مری کائنات ہے ہی نہیں پڑ رہیں تو تمام اندھیرا ہے...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے ٭ مینا کماری

    عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہے مرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے نمی سی آنکھ میں اور ہونٹ بھی بھیگے ہوئے سے ہیں یہ بھیگا پن ہی دیکھو مسکراہٹ ہوتی جاتی ہے تیرے قدموں کی آہٹ کو یہ دل ہے ڈھونڈتا ہر دم ہر اک آواز پر اک تھرتھراہٹ ہوتی جاتی ہے یہ کیسی یاس ہے رونے کی بھی اور مسکرانے...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کتنی دور سے چلتے چلتے خواب نگر تک آئی ہوں ٭ ارم زہرا

    کتنی دور سے چلتے چلتے خواب نگر تک آئی ہوں پاؤں میں میں چھالے سہہ کر اپنے گھر تک آئی ہوں کالی رات کے سناٹے کو میں نے پیچھے چھوڑ دیا شب بھر تارے گنتے گنتے دیکھ سحر تک آئی ہوں لکھتے لکھتے لفظوں سے میری بھی کچھ پہچان ہوئی ساری عمر کی پونجی لے کر آج ہنر تک آئی ہوں شاید وہ مٹی سے کوئی تیری شکل بنا...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی ٭ ارم زہرا

    کیسے بناؤں ہاتھ پر تصویر خواب کی مجھ کو ملی نہ آج تک تعبیر خواب کی آنکھوں سے نیند روٹھ کے جانے کدھر گئی کٹتی نہیں ہے رات بھر زنجیر خواب کی جس شہر میں ہو خواب چرانے کی واردات کیسے کروں وہاں پہ میں تشہیر خواب کی خوابوں نے ہر قدم پہ مجھے حوصلہ دیا دیکھی نہیں ہے تم نے کیا تاثیر خواب کی کب تک رہے...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے

    ہم اس کے سامنے حسن و جمال کیا رکھتے جو بے مثال ہے اس کی مثال کیا رکھتے جو بے وفائی کو اپنا ہنر سمجھتا ہے ہم اس کے آگے وفا کا سوال کیا رکھتے ہمارا دل کسی جاگیر سے نہیں ارزاں ہم اس کے سامنے مال و منال کیا رکھتے اسے تو رشتے نبھانے کی آرزو ہی نہیں پھر اس کی ایک نشانی سنبھال کیا رکھتے جو دل پہ...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    تم اتنا جو مسکرا رہے ہو ٭ کیفی اعظمی

    تم اتنا جو مسکرا رہے ہو کیا غم ہے جس کو چھپا رہے ہو آنکھوں میں نمی ہنسی لبوں پر کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو بن جائیں گے زہر پیتے پیتے یہ اشک جو پیتے جا رہے ہو جن زخموں کو وقت بھر چلا ہے تم کیوں انہیں چھیڑے جا رہے ہو ریکھاؤں کا کھیل ہے مقدر ریکھاؤں سے مات کھا رہے ہو
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے ٭ کیفی اعظمی

    اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑے ہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے جس طرح ہنس رہا ہوں میں پی پی کے گرم اشک یوں دوسرا ہنسے تو کلیجہ نکل پڑے اک تم کہ تم کو فکر نشیب و فراز ہے اک ہم کہ چل پڑے تو بہرحال چل پڑے ساقی سبھی کو ہے غم تشنہ لبی مگر مے ہے اسی کی نام پہ جس کے ابل پڑے مدت کے بعد اس نے جو...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    عباس تابش ایک مشکل سی بہر طور بنی ہوتی ہے

    ایک مشکل سی بہر طور بنی ہوتی ہے تجھ سے باز آئیں تو پھر خود سے ٹھنی ہوتی ہے کچھ تو لے بیٹھتی ہے اپنی شکستہ پائی اور کچھ راہ میں چھاؤں بھی گھنی ہوتی ہے میرے سینے سے ذرا کان لگا کر دیکھو سانس چلتی ہے کہ زنجیر زنی ہوتی ہے آبلہ پائی بھی ہوتی ہے مقدر اپنا سر پہ افلاک کی چادر بھی تنی ہوتی ہے دودھ...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    آئنے کا ساتھ پیارا تھا کبھی ٭ شارق کیفی

    آئنے کا ساتھ پیارا تھا کبھی ایک چہرے پر گزارا تھا کبھی آج سب کہتے ہیں جس کو ناخدا ہم نے اس کو پار اتارا تھا کبھی یہ مرے گھر کی فضا کو کیا ہوا کب یہاں میرا تمہارا تھا کبھی تھا مگر سب کچھ نہ تھا دریا کے پار اس کنارے بھی کنارا تھا کبھی کیسے ٹکڑوں میں اسے کر لوں قبول جو مرا سارے کا سارا تھا کبھی...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہونٹ پہ انگلی رکھ لے دیدۂِ نم سے سچا کوئی نہیں ٭ راحیل فاروق

    ہونٹ پہ انگلی رکھ لے دیدۂِ نم سے سچا کوئی نہیں دل کی محرم آنکھ ہے اور محرم سے سچا کوئی نہیں آپ سے جھوٹا کوئی نہیں اور ہم سے سچا کوئی نہیں عشق بھی سچا ہو گا لیکن غم سے سچا کوئی نہیں ان کو کیا معلوم کمر کس بوجھ سے ٹوٹی جاتی ہے تیرے کاتب جھوٹے ہیں آدم سے سچا کوئی نہیں مایا ہے سب دھوکا ہے سب...
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد ًمحفل کے نئے نشئی محترم سردار محمد نعیم بھائی

    ہمارے بہت ہی پیارے سے بھائی سردار محمد نعیم نے اردو محفل کا پہلا یک ہزاری منصب پالیا ۔ ہم نعیم بھائی کو اس زبردست کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ نعیم بھائی سے امید کرتے ہیں کہ وہ اپنے عمدہ اور خوبصورت مراسلوں سے محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہے گے اور درجہ با درجہ...
Top