پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف

12945426371507.gif


محترم محفلین ہم ایک زبردست اور منفرد سلسلہ
شروع کر رہے ہیں ،جس کا عنوان ہے

emoticon_rose.gif
پسندیدہ محفلین کے آٹو گراف
rose.gif

امید ہے کہ یہ سلسلہ آپ سب کو پسند آئے گا ۔:)
اس لڑی میں آپ ٹیگ کر کے اپنے پسندیدہ محفلین کو آٹو گراف حاصل کرنے کے لیے مدعو کرسکتے ہیں ۔
مدعو کیا گیا پسندیدہ محفلین ٹیگ والے مراسلے کا اقتباس لے کر اپنا آٹو گراف دے سکتا ہے ۔
اردو محفل سے وابستہ پسندیدہ محفلین سے کئی دجوہات کی بنا پر ملاقات ممکن نہیں ہے ،
تو اس سلسلہ کے ذریعہ آپ اپنے پسندیدہ محفلین کے آٹوگراف لے کر اپنی محبت
اور
عقیدت دوستی پسند کا اظہار کرسکتے ہیں ۔

تو آئے سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے
ہم اپنے پسندیدہ محفلین کو آٹوگراف دینے کی دعوت پیش کرتے ہیں ۔


 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
ہمارے اردو محفل کے سب سے پسندیدہ محفلین قبلہ محمد وارث صاحب ہیں ۔ ہم ان کو دعوت پیش کرتے ہیں کہ وہ اس لڑی میں قدم رنجہ فرمائیں اور ہمیں آٹوگراف سے نوازیں ۔:)
مجھے آپ کا ٹیگ نہیں ملا بلکہ آوارہ گردی کرتے ہوئے یہاں تک پہنچ گیا ہوں وگرنہ آپ سمجھتے کہ "صاحب" کو آٹو گراف کا کہا تو مغرور ہو گئے۔ :)

باقی رہا آٹو گراف تو ہم کیا ہماری بساط کیا (یا اوقات کیا)، مرشدی کا ایک شعر آپ کی نذر کر دیتا ہوں:

لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالب
جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو
 
مجھے آپ کا ٹیگ نہیں ملا بلکہ آوارہ گردی کرتے ہوئے یہاں تک پہنچ گیا ہوں وگرنہ آپ سمجھتے کہ "صاحب" کو آٹو گراف کا کہا تو مغرور ہو گئے۔ :)

باقی رہا آٹو گراف تو ہم کیا ہماری بساط کیا (یا اوقات کیا)، مرشدی کا ایک شعر آپ کی نذر کر دیتا ہوں:

لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالب
جادۂ رہ کششِ کافِ کرم ہے ہم کو
شفقت فرمانے کا بہت شکریہ قبلہ ،
اللہ کریم آپ کے علم و عمل میں خیر و برکت عطا فرمائیں ۔آمین
 

الف عین

لائبریرین
ہم اپنے استاد محترم جناب الف عین صاحب کی بارگارمیں عاجزانہ درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس لڑی میں قدم رنجہ فرمائیں اور ہمیں اپنے یادگاری آٹوگراف سے نوازیں ۔
اس اعزاز کے لیے بہت شکریہ
اپنا ہی ایک پچاس سال پرانا شعر پیش کر رہا ہوں
نہ جانے اوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں
یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
 
اس اعزاز کے لیے بہت شکریہ
اپنا ہی ایک پچاس سال پرانا شعر پیش کر رہا ہوں
نہ جانے اوروں کو میں کس طرح کا لگتا ہوں
یہ آرزو ہے کہ باہر سے دیکھ لوں خود کو
سبحان اللہ استاد محترم ،
کیا زبردست عمدہ آٹوگراف عطا فرمایا ہے ،
شفقت فرمانے کا شکریہ۔
اللہ کریم آپ کی صحت اور عمر میں خیر و برکت عطا فرمائیں ۔آمین
 
ہم اپنی ہردلعزیز محمد تابش صدیقی بھیا سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنے یادگاری آٹوگراف سے نوازیں ۔
میں اس قابل کہاں کہ آٹو گراف دوں۔
ایک سبق جو اپنے آپ کو یاد دلاتا رہتا ہوں۔

اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگِ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے

اب آپ جوابی آٹو گراف دیں۔ :)
 
میں اس قابل کہاں کہ آٹو گراف دوں۔
ایک سبق جو اپنے آپ کو یاد دلاتا رہتا ہوں۔

اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو
سنگِ مرمر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے

اب آپ جوابی آٹو گراف دیں۔ :)
بہت عمدہ اور زبردست نصحیت ،
آپ کی محبت ہے بھیا ،
ہم تو آپ کو دعا ہی دے سکتے ہیں ،آپ قابل قدر علمی شخصیات کے درمیان ہمیں اپنا وجود بہت ہی چھوٹا اور حقیر نظر آتا ہے ۔ہم نہ تو قابل ہیں اور نہ ہی ہماری ایسی قابلیت کہ کسی کو آپ جیسی خوبصورت نصحیت کر سکیں ۔
اللہ کریم آپ اور تمام محفلین کو ہمیشہ اپنی اپنی زندگی میں شاد و آباد فرمائیں ۔آمین
 
کیا ایسا بہتر نہ ہو گا اگر مدعو محفلیں اپنے ہاتھ سے لکھ کر تصویر اپ لوڈ کرے (اگر آسانی ہو تو)
بہت عمدہ تجویز دی ربیع بھائی ،
اور اگر محفلین کے پاس محفوظ کسی بڑی علمی شخصیت یا کوئی یادگاری آٹوگراف محفوظ ہے تو اس کی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔جس سے ہمارے جیسے آٹوگراف کے شوقین کو تسکین ملے گی ۔
 

سید عمران

محفلین
بہت عمدہ تجویز دی ربیع بھائی ،
اور اگر محفلین کے پاس محفوظ کسی بڑی علمی شخصیت یا کوئی یادگاری آٹوگراف محفوظ ہے تو اس کی تصویر بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔جس سے ہمارے جیسے آٹوگراف کے شوقین کو تسکین ملے گی ۔
اسکول کے زمانے میں حکیم سعید صاحب کا ہمدرد کی آٹو گراف بک میں آٹو گراف لیا تھا۔۔۔
اب ڈحونڈنا پڑے گا کہاں ہے وہ بُک۔۔۔
ہے بھی یا نہیں!!!
 
Top