نتائج تلاش

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    یوں مقدر نے اچھالا تھا مجھے ٭ اسد اقبال

    یوں مُقدّر نے اُچھالا تھا مُجھے میرے ہی گھر سے نکالا تھا مُجھے میں گیا تھا آس لے کر اُس کے پاس اور اُس نے محض ٹالا تھا مُجھے تُو نے بھی اے دوست نظریں پھیر لیں اک ترا ہی تو حوالہ تھا مُجھے آدمی کو سانپ نے ڈس کر کہا آپ نے خود ہی تو پالا تھا مُجھے وار جیسے آپ نے مُجھ پر کِیا آپ نے تو مار ڈالا...
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    قتیل شفائی مل کر جدا ہوئے تو نہ سویا کریں گے ہم

    مل کر جدا ہوئے تو نہ سویا کریں گے ہم اک دوسرے کی یاد میں رویا کریں گے ہم آنسو جھلک جھلک کے ستائیں گے رات بھر موتی پلک پلک میں پرویا کریں گے ہم جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی جسموں کو چاندنی میں بھگویا کریں گے ہم بن کر ہر ایک بزم کا موضوع گفتگو شعروں میں تیرے غم کو سمویا کریں گے ہم مجبوریوں...
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    تندوری چائے

    سرد راتوں میں تندوری چائے کی چاہ مزید بڑھ گئی ہے، یہ تندوری چائے آخر ہے کیا؟ چائے وہ خاص مشروب ہے جس کے متعارف کرانے کا سہرا چینیوں کے سر جاتا ہے جبکہ کہا جاتا ہے کہ اسے برصغیر میں گوروں نے روشناس کرایا۔ نیند، کاہلی، سستی بھگانی ہو، چستی لانی ہو تو ایک کڑک چائے کا کپ کافی ہوتا ہے۔برصغیر پاک و...
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے

    انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے اپنے نام کے پہلے حرف سے اپنی شخصیت کا جائزہ لیں۔ شیکسپیئر نے کہا تھا نام میں کیا ہے لیکن نام دراصل انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس کی شخصیت اور انفرادیت کا عکاس ہوتا ہے۔ اسی لیے لوگ بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بچوں کے نام تجویز کرتے ہیں اور پھر اس نام...
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کبھی اِس نگر تجھے دیکھنا،کبھی اُس نگر تجھے ڈھونڈنا ٭ تابش کمال

    کبھی اِس نگر تجھے دیکھنا،کبھی اُس نگر تجھے ڈھونڈنا کبھی رات بھر تجھے سوچنا، کبھی رات بھر تجھے ڈھونڈنا مجھے جا بجا تری جسُتجُو، تجھے ڈھونڈتا ہوں میں کوُبکو کہاں کھل سکا ترے رو بُرو ،مرا اِس قدر تجھے ڈھونڈنا مرا خواب تھا کہ خیال تھا، وہ عروج تھا کہ زوال تھا کبھی عرش پر تجھے دیکھنا ،کبھی فرش پر...
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو ٭ عدنان محسن

    میری تصویر بنانے کی جو دُھن ہے تم کو کیا اداسی کے خد و خال بنا پاؤ گے ؟؟ تم پرندوں کے درختوں کے مصور ہو میاں کس طرح سبزۂ پامال بنا پاؤ گے ؟؟ سر کی دلدل میں دھنسی آنکھ بنا سکتے ہو آنکھ میں پھیلتے پاتال بنا پاؤ گے ؟؟ جو مقدر نے مری سمت اچھالا تھا کبھی میرے ماتھے پہ وہی جال بنا پاؤ گے ؟؟ مل گئی...
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ظفرؔ اقبال کو غزلیں مری دکھلاؤ کوئی ٭ راحیلؔ فاروق

    ظفرؔ اقبال کو غزلیں مری دکھلاؤ کوئی بھید پا جائے کوئی یاد کرے بھاؤ کوئی بے گھری بھول گئی یہ بھی کہ کیا بھول گئی خانہ ویران کو ویرانہ گھما لاؤ کوئی زندگی جو بھی ہے آخر کو بسر کرنی ہے ہم تو ڈرتے ہیں ڈرانے سے نہ ڈر جاؤ کوئی دل جلا ایک ہے یہ مشرقیوں میں باقی چال افلاک کی سورج کو بھی سکھلاؤ کوئی...
  8. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ترے وِصال سے جو احتِمال تھا سو ہے ٭ راحیلؔ فاروق

    ترے وِصال سے جو احتِمال تھا سو ہے فِراق میں بھی یہی دل کا حال تھا سو ہے جواب تھا سو نہیں ہے سوال تھا سو ہے خِرَد کے خواب کا حاصل خیال تھا سو ہے تمھارے ہجر میں جینا محال تھا سو ہے مگر وہ حوصلہ جو لازوال تھا سو ہے تمھاری یاد کو دل سے نہ دھو سکے آنسو اس آئنے میں یہی ایک بال تھا سو ہے حرام پردہ...
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد جاسمن آپی کے لیے دوہری مبارک باد۔

    الحمدللہ !!!!!!!!!! محفل کی بہت مخلص ، شفقت اور محبت سے بھرپور شخصیت محترمہ جاسمن آپی نے محفل کے بیک وقت دو اہم سنگ میل عبور کر لیے ہیں ۔ ہم محفلین آپی جی کو دس ہزاری منصب پانے اور محفل سے وابستگی کے پانچ سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادی پیش کرتے ہیں۔ اس مبارک موقع...
  10. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ہم تُم تمام شُد تو محبّت تمام شُد ۔

    ہم تُم تمام شُد تو محبّت تمام شُد حیرت کدہِ عشق سے ،حیرت تمام شُد اڑنا سیکھا دیا ہے تمہارے جمال نے اب تنگیِ خیال کی فُرصت تمام شُد اشکوں پہ منحصر ہے وہ کُچھ کہہ سکیں اگر مجھ میں تو عرضِ حال کی ہمت تمام شُد اخبار نہ ہوا کوئی کشکول ہو گیا پیسے مِلے تو عجزِ صحافت تمام شُد جاتا ہوں اُس گلی میں...
  11. محمد عدنان اکبری نقیبی

    نظر آتی تھی کدھر اور کدھر کی نکلی ٭ راحیلؔ فاروق

    نظر آتی تھی کدھر اور کدھر کی نکلی زندگی راہ گزر اگلے سفر کی نکلی بادشاہی بھی گدا عشق کے در کی نکلی یہ پٹاری بھی اسی شعبدہ گر کی نکلی ایک حسرت بھی نہ اس دیدۂِ تر کی نکلی نہر نکلی بھی تو خوننابِ جگر کی نکلی کوئی صورت نہ دعاؤں میں اثر کی نکلی پلٹ آئی سرِ شام آہ سحر کی نکلی ناک کی سیدھ میں بازار...
  12. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ٹرین کہاں پہنچی معلومات ایک ٹچ پر !!!

    گزشتہ کئی سال تک شدید بحران کا شکار رہنے والا پاکستان ریلوے اب جہاں ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے دوسری طرف ادارے نے جدیدیت کی پٹری پر بھی قدم رکھ دیا ہے، جس کے تحت چند دن بعد آپ اپنے موبائل فون پر محض ایک کلک پر پاکستان ریلوے کی تمام ٹرینوں کی نہ صرف آمد و روانگی اور اوقات کار کے بارے میں معلومات...
  13. محمد عدنان اکبری نقیبی

    کوئی عظیم کارنامہ ،بہترین یاداشت

    اللہ کریم سے ہم پر امید ہیں کہ آپ تمام محفلین خیر و عافیت سے ہنستی مسکراتی زندگی گزار رہے ہوں گے۔ سال دو ہزار اٹھارہ تیزی سے اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے ، سال دوہزار اٹھارہ سے ہماری زندگی کے قیمتی ایام کی کئی خوبصورت خوشگوار یادیں وابستہ ہوئی ہیں اور کئی نئے دکھ اور غم سے بھی ہمارا آمنا سامنا...
  14. محمد عدنان اکبری نقیبی

    تاسف اداکار علی اعجاز انتقال کر گئے

    فلم، ریڈیو، ٹی وی کے اداکار علی اعجاز 77 برس کی عمرمیں لاہور میں انتقال کرگئے، وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔اداکارعلی اعجاز کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، وہ مزاحیہ ہیرو کے طور پر بہت مقبول ہوئے،انہوں نے 1961ء میں فلم انسانیت سے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ علی اعجاز نے معمر شہریوں کے حقوق...
  15. محمد عدنان اکبری نقیبی

    چند سیکنڈ میں ایف آئی آر درج کرائیں

    سکھر کے انجینئر نے کراچی پولیسکی لئے ’پولیس فار یو‘ نامی ایپ تیار کرلی،اب گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں واردات کی رپورٹ درج کرائیں۔ سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی پولیس کیلئے جدید موبائل فون ایپلیکیشن تیار کرلی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں موبائل فون، گاڑی چھینے...
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    ’’فریئر ہال‘‘ برطانوی طرز تعمیر کا حسن و جمال

    روشنیوں کے شہر کراچی میں جب دل کرے کچھ نو آبادیاتی، برطانوی طرز تعمیر کا نظارہ دیکھنے کا ،تو قدم خودبخود عبداللہ ہارون روڈ (سابقہ وکٹوریہ روڈ) اور فاطمہ جناح روڈ (سابقہ بونس روڈ) کے درمیان واقع اس خوبصورت عمارت کی جانب بڑھتے ہیں، جسے ’’فریئر ہال‘‘کے نام سے جانا جاتا ہے ۔اس عمارت میں داخلے کے...
  17. محمد عدنان اکبری نقیبی

    مبارکباد استاد محترم جناب الف عین صاحب کو بتیس ہزاری منصب مبارک

    محترم استاد جناب الف عین صاحب کو ہم محفلین قیمتی اور نایاب بتیس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ اللہ کریم سے دعاکرتے ہیں کہ استاد محترم کے علم ،عمر اور صحت میں خیر و برکت عطا فرمائیں۔ آمین استاد محترم آپ کے لیے جلدی میں بس اتنے پھول ہی ملے ہیں قبول فرمائیں ۔...
  18. محمد عدنان اکبری نقیبی

    پسلی کے درد کا علاج

    حضرت زیدبن ارقمؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ ذات الجنب (پسلی کا درد) کے علاج میں ورس اور زیتون کے تیل کی تعریف(اس کے استعمال کو پسند فرماتے اور اس کا حکم) فرماتے تھے۔(جامع ترمذی،جلد اول،کتاب الطب) اطبائے قدیم نے ’’ورس‘‘ کو زعفران کا بدل قرار دیا ہے،اس کا محلول چہرے سے ہر قسم کے داغ دھبے دور کردیتا...
  19. محمد عدنان اکبری نقیبی

    میاں بیوی کے حُقوق و فرائض

    اسلام میں حقوق و فرائض کے حوالے سے زوجین کے باہمی تعلق اور اس رشتے کی بنیاد انتہائی پائیدار ہے۔ اس کے لیے مرد و عورت دونوں پر ذمے داریاں اور ایک دوسرے پر دونوں کے حقوق وفرائض متعین کئے گئے ہیں ،جن سے خاندان کی بنیاد مضبوط ہوتی اور معاشرے میں امن وسکون کا ماحول پیدا ہوتا ہے۔سورۂ نساءمیں حکم دیا...
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    دنیا کی مہنگی ترین شادیاں

    بھارتی کھرب پتی تاجر مکیش امبانی نے اپنی اکلوتی بیٹی کی شادی پرخزانے کے منہ کھول دیے،لیکن اس کے باوجود وہ دنیا کی مہنگی ترین شادی نہ بن سکی۔27 سالہ ایشا امبانی آج اپنے بچپن کے دوست 33 سالہ آنند پیرامل کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی پر 10 کروڑ ڈالر کے اخراجات...
Top