نام کا پہلا حرف آپ کی شخصیت پر کتنا اثراندازہوتا ہے

انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے اپنے نام کے پہلے حرف سے اپنی شخصیت کا جائزہ لیں۔ شیکسپیئر نے کہا تھا نام میں کیا ہے لیکن نام دراصل انسان کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اوراس کی شخصیت اور انفرادیت کا عکاس ہوتا ہے۔ اسی لیے لوگ بہت سوچ بچار کے بعد اپنے بچوں کے نام تجویز کرتے ہیں اور پھر اس نام کے مطابق شخصیت میں صلاحتیں اور قابلیت تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے نزدیک نام کا پہلا لفظ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسی حوالے سے ایک دلچسپ تحقیق آپ محفلین کی خدمت میں پیش ہے ۔
لنک
 
capital-letter-a-wallpaper1366x76864812.jpg

لوگوں کے ناموں کی بڑی تعداد ’’ A‘‘ سے شروع ہوتی ہیں اور ماہرین کے تجزیئے کے مطابق ایسے افراد بہت پر اعتماد،قائدانہ صلاحیتوں کے مالک اور ہر لمحے ایڈوینچر کی تلاش میں رہتے ہیں جبکہ اس حرف کے نام والے افراد آزاد زندگی گزارنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-B-270x180.jpg

جن لوگوں کے نام ’’B‘‘ سے شروع ہوتے ہیں وہ عام طور پر جذباتی ، مہربان ، تحائف لینے میں خوش اور اپنے پیاروں سے بے انتہا محبت کرتے ہیں جبکہ ایسے لوگ اپنے جیون ساتھی سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان سے بھی ایسی ہی محبت کا تقاضا کرتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-C-270x180.jpg

یہ حرف باصلاحیت ، ور اسٹائل اور انفرادی صلاحیتوں سے بھرپور لوگوں کی علامت ہے جبکہ ایسے لوگ سادہ اور اپنی دولت کے بارے میں بہت محتاط ہوتے ہیں ۔ عام طور پر یہ لوگ اپنے جیون ساتھی سے بہت محبت کرتے ہیں اور سماجی زندگی کو پسند کرنے والے ہوتے ہیں۔
 
download6-300x168.jpg

اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگوں میں کچھ کرگزرنے کا جذبہ، کاروباری صلاحیت اور تحکمانہ طرز زندگی کا عنصر واضح ہوتا ہے۔ یہ لوگ قابل اعتماد، صفائی پسند اور دوسروں کے کام آنے والے ہوتے ہیں جبکہ اپنی کامیابی کے لیے نہ صرف ہر حد سے گزرتے ہیں بلکہ منزل کے حصول تک خوش نہیں ہوتے۔
 
E-Fire-Letters-hd-Wallpapers-300x300.jpg

اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ شرافت اور آزادی سے محبت کرتے ہیں جبکہ یہ لوگ پرکشش شخصیت اور دوسروں کو دوست بنانے کی صلاحیت تو رکھتے ہیں تاہم قابل اعتماد دوست ثابت نہیں ہوتے۔
 
download-1.jpg

جن لوگوں کا نام ’’F‘‘ سے شروع ہوتا ہے وہ اچھے منصوبہ ساز اور وفادار ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنے گرد اکٹھا کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں تاہم ایسے لوگ ہر معاملے میں حد سے زیادہ مثبت رویہ رکھتے ہیں۔
 
download-2.jpg

ایسے نام والے لوگ با مقصد زندگی گزارنے پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے تاریخ اور مذہب سے لگاؤ، کتابیں پڑھنا اور سفر کرنا انہیں بہت پسند ہے جبکہ ایسے لوگ ایک خاص سمت پر زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اور لوگوں کی نصیحت اور مداخلت کو پسند نہیں کرتے۔
 
fiery-english-alphabet-letter-wallpaper-cdwgu-300x170.jpg

اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ قدرتی طور پر دولت بنانے کی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ بہت تخلیقی صلاحیتیں رکھتے ہیں جبکہ یہ لوگ خود اعتماد اور لوگوں پر حکم چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
ab111ab1ee80003a8572de54c25df6bc

حرف آئی ۔
ایسے لوگ اپنے ہر حق کے لیے ڈٹ جاتے ہیں جبکہ یہ انتہائی نفیس اور با وقار طرز زندگی پر یقین رکھتے ہیں ، اس کے علاوہ ایسے لوگ فیشن اور دیگر تخلیقی شعبوں میں شاندار کیرئر کے مالک ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
1330551267_letter_j-225x300.jpg

یہ حرف بے رحم جذبوں کا عکاس ہے اور ایسے لوگ اپنی خواہش کے حصول کے لیے کسی کو خاطر میں نہیں لاتے جبکہ ایسے لوگ ایسے جیون ساتھی کے متلاشی ہوتے ہیں جو ان کے برابر یا برتر صلاحیتوں کا مالک ہوں۔
 

سید عمران

محفلین
Burning-Letters-Wallpapers-K-270x180.jpg

ایسے لوگ شرمیلے اور رازوں کے امین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی جذباتی ہوتے ہیں جبکہ یہ لوگ زندگی کو با مقصد بنانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس طرح کے لوگ اپنی ذات پر یقین اور معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کے عادی ہوتے ہیں اوراپنے پیاروں کے ساتھ انتہائی جذباتی لگاؤ رکھتے ہیں۔
 
Burning-Letters-Wallpapers-L-270x180.png

اس حرف سے شروع ہونے والے نام کے لوگ توانائی سے بھر پور اور کرشماتی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں تاہم یہ لوگ اکثر اپنی وفاداری تبدیل کرتے ہیں اور کسی ایک سے محبت گہری محبت نہیں کرتے لیکن تابناک مستقبل کے مالک ہوتے ہیں۔
 
Top