پسلی کے درد کا علاج

حضرت زیدبن ارقمؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ ذات الجنب (پسلی کا درد) کے علاج میں ورس اور زیتون کے تیل کی تعریف(اس کے استعمال کو پسند فرماتے اور اس کا حکم) فرماتے تھے۔(جامع ترمذی،جلد اول،کتاب الطب)
اطبائے قدیم نے ’’ورس‘‘ کو زعفران کا بدل قرار دیا ہے،اس کا محلول چہرے سے ہر قسم کے داغ دھبے دور کردیتا ہے،جلدی بیماریوں میں اکیسر ہے،اس کے پینے سے خارش،پھنسیاں،ایگزیما اور آبلے دور ہوجاتے ہیں۔یہ اکثر زہروں کا تریاق ہے،گردوں اور مثانے سے پتھری نکال دیتا ہے،پیٹ کے نفخ کو دور اور معدے کی اصلاح کرتا ہے۔(خزائن الادویہ،جلدسوم،حکیم نجم الغنی)

لنک
 
Top