چند سیکنڈ میں ایف آئی آر درج کرائیں

588296_4436596_3_updates.JPG
سکھر کے انجینئر نے کراچی پولیسکی لئے ’پولیس فار یو‘ نامی ایپ تیار کرلی،اب گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں واردات کی رپورٹ درج کرائیں۔
سکھر سے تعلق رکھنے والے ایک سافٹ ویئر انجینئر نے کراچی پولیس کیلئے جدید موبائل فون ایپلیکیشن تیار کرلی ہے جس کی مدد سے شہری گھر بیٹھے چند سیکنڈ میں موبائل فون، گاڑی چھینے جانے یا کسی چوری، ڈکیتی، رہزنی یا کسی بھی قسم کی واردات کی چند سیکنڈ میں رپورٹ درج کرا سکیں گے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے مطابق یہ موبائل فون ایپ کراچی کے شہریوں کے لئے نئے سال کا تحفہ ہوگا۔
شہری واردات کی رپورٹ پاکستان ہی نہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں بیٹھ کر درج کرا سکیں گے اور اس پر پولیس فوری طور پر وہ شہری کی داد رسی یا مدد کیلئے بھی پہنچے گی۔ اس ایپ کی مدد سے کراچی میں دنیا بھر کے قونصلیٹس بھی چند منٹ میں پولیس سے مدد حاصل کر سکیں گے۔

سکھر سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی انجینئر سید مدثر زیدی نے ’جنگ‘ کو بتایا کہ وہ کراچی پولیس ہی نہیں پاکستان ریلوے کے لیے بھی ٹرینوں کی ٹریکنگ کا ایپ تیار کرچکے ہیں۔
مدثر زیدی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کراچی پولیس پولیس کو بدلنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔

588296_9605689_1_updates.JPG

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی معاوضہ لیے بغیر ’پولیس فار یو‘۔ نامی ایپ کے ذریعے اپنا حصہ ڈالا ہے۔ کرائم ریکارڈ اور شہریوں کی سہولت کیلئے موبائل ایپلیکیشن تیار کی ہے۔اس ایف سی ٹیسٹنگ کا کام جاری ہے۔ ایپ میں موبائل فون، موٹرسائیکل، گاڑی، کیش سمیت دیگر کی واردات رپورٹ چند سیکنڈ میں کی جاسکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایپ میں رجسٹریشن کرتے وقت شہری کا موبائل فون نمبر، شناختی کارڈ نمبر اور پتہ محفوظ ہوگا۔

588296_6491040_2_updates.jpg
ایپ میں اندراج کرتے ہی متعلقہ تھانے سی پی ایل سی، دیگر اداروں اور متعلقہ ایس ایس پی دفتر کو موصول ہوجائے گی۔ ضلعی سطح پر وکٹم سپورٹ سروس ڈیسک شکایات کو مانیٹر کرے گی۔ ڈیسک شکایت درج ہوتے ہی متاثرہ شہری سے متعلقہ پولیس کا رابطہ کرائے۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایپ شہریوں کے لئے مفید اور سعود مند بنانے کے لئے گوگل اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے جنگ کو بتایا کہ ایپ کی ٹیسٹنگ مکمل ہوتے ہی نئے سال کے پہلے ہفتے میں یہ موبائل فون ایپلیکیشن شہریوں کیلئے جاری کردی جائے گی۔
لنک
 
Top