بشیر بدر اگر یقیں نہیں آتا تو آزمائے مجھے

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 4, 2018

  1. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اگر یقیں نہیں آتا تو آزمائے مجھے
    وہ آئنہ ہے تو پھر آئنہ دکھائے مجھے

    عجب چراغ ہوں دن رات جلتا رہتا ہوں
    میں تھک گیا ہوں ہوا سے کہو بجھائے مجھے

    میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کی
    بکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے

    بہت دنوں سے میں ان پتھروں میں پتھر ہوں
    کوئی تو آئے ذرا دیر کو رلائے مجھے

    میں چاہتا ہوں کہ تم ہی مجھے اجازت دو
    تمہاری طرح سے کوئی گلے لگائے مجھے

    بشیر بدر​
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. جا ن

    جا ن محفلین

    مراسلے:
    307
    واہ واہ۔ عمدہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اظہار پسندیدگی کا شکریہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,183
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    بہت خوب.
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ بجو
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. سحر کائنات

    سحر کائنات محفلین

    مراسلے:
    117
    عدنان صاحب
    کمال
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,071
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    شکریہ سحر صاحبہ
     

اس صفحے کی تشہیر