کبھی نہیں بھلا پائیں گے

السلام علیکم !

کچھ واقعات و حادثات ہماری زندگی کی ناقابل فرمواش یاد بنا کر رہے جاتے ہیں ۔اگر ہم اُن کو فرمواش کرنا چاہیں بھی تو کوشش کے باوجود ان کو فرمواش نہیں کر پاتے ۔
کچھ واقعات اور لمحات سے خوبصورت یادیں وابستہ ہوتی ہیں جن کا تصور کرکے انسان اپنے غموں اور پریشانیوں کو بھول جاتا ہے۔ان کو یاد کرنے سے روح سرشار ہو جاتی ہیں ۔انسان کے لیے ایسی یادیں ماضی کا انمول خزانہ ہوتی ہیں ۔
کچھ واقعات اور حادثات اتنے درناک ہوتے ہیں جس کا درد اور کرب انسان تاحیات محسوس کرتا ہے اور کبھی بھولے بسرے زخم تازہ ہو جائے تو کئی دنوں تک وہ زخم ہرے رہتے ہیں ۔کبھی انسان ناکردہ گناہ کی پادش میں دنیا کے رحم و کرم پر آجاتا ہے ۔
کچھ ایسے ہی واقعات و حادثات جو ہماری زندگی کا حصہ بنے ہوں ان کا اس دھاگے میں ذکر کر کےمحفلین کو شریک کریں۔
 
یہ واقعہ 1995 میں ہمارے ساتھ پیش آیا ,
ہم نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پکنک پر جانے کا پروگرام بنایا ۔پکنک کے لیے ہاکس بے کے ساحل کا انتخاب کیا گیا ۔
سوزوکی کی بکنگ کروائی گئی ,
مقررہ دن پر تمام دوست مل کر پکنک کے لیے روانہ ہوئے ۔
ساحل پر پہنچ کر خوب ہلاگلا کیا گیا ,ہم کچھ دوستوں کے ساتھ نہانے کی غرض سے پانی میں اترے , یہ یاد رہے کہ ہم میں سے کسی کو بھی تیرنا نہیں آتا تھا ۔سمندر میں بہت تیز لہریں اٹھ رہی تھیں ,اچانک تیز لہروں کے بہاؤ کی وجہ سے ہم اپنا توازن کھو بیٹھے اور لہریں ہمیں اپنے ساتھ بہا کر واپس سمندر میں لے گئی , ہم کافی گہرے پانی میں چلے گئے تھے پانی کی طاقت ہمیں اندر ہی اندر ڈبو رہی تھی ساحل کبھی نظر آتا تو کبھی آنکھ سے اوجھل ہو جاتا ,بہت خوفناک لمحات تھے ہم یونہی ڈبکیاں کھاتے ابھرتے ڈوبتے رہے اور خود کو بچانے کے لیے الٹے سیدھے ہاتھ پاؤں چلاتے رہے ,دل ہی دل میں اللہ کریم سے مدد کی دعائیں بھی کرتے رہے , سمندد میں کافی بڑی لہریں پیدا ہو کر ساحل کی جانب جا رہی تھی, اللہ کریم کا یہ کرم رہا کہ ہمارے اوپر بد حواسی طاری نہیں ,ہمارے دماغ میں اچانک ہی یہ خیال پیدا ہوا کہ کسی طرح ساحل کی طرف بہہ کر جانے والی لہروں کے سہارے اپنا جسم بہا کر کنارے تک لے جائیں ۔
شاید ہماری زندگی کے دن باقی تھے ہم بڑی جدوجہد کرکے اس ترکیب کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے ۔جب ساحل پر لہروں نے ہمیں لا کر پھینکا تو ہمارے جسم میں جیسے جان ہی نہیں تھی کافی دیر تک ہم جسم کو حرکت دینے کے قابل ہی نہیں تھے ہمارے دوست ہمیں بری طرح جھنجوڑ رہے تھے ہمارا نام لے کر ہمیں پکار رہے تھے ,کافی دیر بات ہم نے ہمت کو یکجا کیا اور آنکھیں کھولی اور دوستوں کے سہارے اٹھ کر بیٹھے تو سب کی جان میں جان آئی ,اس کے بعد سب نے ہمیں خوب ڈانٹ پلائی ۔
اب کبھی جب بھی ہمیں گزرے ہوئے حادثے کی یاد آتی ہے تو اس وقت کو سوچا کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ہماری ذرا سی غفلت نے ہمیں موت کا نظارہ کروا دیاتھا ۔
 

جاسمن

لائبریرین
اللہ پاک کا شکر ہے جس نے آپ کو نئی زندگی دی۔ اللہ آپ کو سُکھ اور صحت والی لمبی عمر عطا فرمائے۔ آمین!
یہ ترکیب بھی تو اللہ نے ہی اتنے اضطراری حالات میں آپ کے دماغ میں ڈالی تھی۔ شکر ہے اللہ پاک کا۔
 
Top