اسکول ٹائمنگ میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد

558508_7846297_updates.jpg

ملتان میں چیف ایگزیکٹو آفیسرایجوکیشن نے اسکول ٹائم میں اساتذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ تدریسی اوقات میں موبائل فون پر مصروف رہتے ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا حرج ہوتا ہے۔لہٰذا تدریسی اوقات میں کوئی بھی استاد موبائل فون استعمال نہ کرے ، خلاف ورزی پرسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں استاد اسٹاف روم میں بیٹھ کر بات کرسکتا ہے ۔
 
Top