نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    انعام الحق جاوید محبت اس قدر بھی غیر ارادی ہو نہیں سکتی

    محبت اس قدر بھی غیر ارادی ہو نہیں سکتی کہ ہو اس شخص سے جس سے کہ شادی ہو نہیں سکتی کئی اک بیٹیاں ہوں اور کوئی بیٹا نہ ہو جس کا وہ نانی بن تو سکتی ہے، وہ دادی ہو نہیں سکتی وہ اک سرکاری افسر جس کی گھر والی ہو استانی کبھی بھی اس کی رائے انفرادی ہو نہیں سکتی اصولی بات ہے بے شک تم اس کا تجربہ کر لو...
  2. عاطف بٹ

    2013ء کا استقبال کیسے کیا جائے؟

    السلام علیکم یارانِ خوش خصال، نیلم والا دھاگہ آپ لوگوں کی نظروں سے گزرا ہوگا اور بہت سے لوگوں نے سال رواں کے حوالے سے اپنی آپ بیتیاں بھی وہاں پیش کردی ہیں، جو رہ گئے ہیں وہ جلدی سے اظہار خیال فرما کر نیلم سے دو حکایتیں تحفے میں حاصل کریں۔ :p ویسے تو نیلم کی حکایتوں کا خزانہ کبھی نہ ختم ہونے والا...
  3. عاطف بٹ

    درد کُش ڈیوائس

    اس ایجاد کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ جان کرسٹیناسن ایک جہاز ران تھا۔ اس نے 1985ء میں ایک جہاز کرائے پر لیا اور امریکی ریاست ورجینیا کی جیمز ٹاؤن بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔ اپنے جہاز کی صفائی کے دوران اس کا پاؤں مشینی ربڑ میں آگیا اور اس کے کچھ ٹشوز خراب ہوگئے۔ اس کو پاؤں میں مستقل درد کا عذاب...
  4. عاطف بٹ

    غالب مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے

    مسجد کے زیرِ سایہ خرابات چاہیے بھَوں پاس آنکھ قبلۂ حاجات چاہیے عاشق ہوئے ہیں آپ بھی ایک اور شخص پر آخر ستم کی کچھ تو مکافات چاہیے دے داد اے فلک! دلِ حسرت پرست کی ہاں کچھ نہ کچھ تلافیِ مافات چاہیے سیکھے ہیں مہ رخوں کے لیے ہم مصوّری تقریب کچھ تو بہرِ ملاقات چاہیے مے سے غرض نشاط ہے کس رو...
  5. عاطف بٹ

    غالب وہ آ کے خواب میں تسکینِ اضطراب تو دے

    وہ آ کے خواب میں تسکینِ اضطراب تو دے ولے مجھے تپشِِ دل، مجالِ خواب تو دے کرے ہے قتل، لگاوٹ میں تیرا رو دینا تری طرح کوئی تیغِ نگہ کو آب تو دے دِکھا کے جنبشِ لب ہی، تمام کر ہم کو نہ دے جو بوسہ، تو منہ سے کہیں جواب تو دے پلا دے اوک سے ساقی، جو ہم سے نفرت ہے پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے، شراب تو...
  6. عاطف بٹ

    تلاشِ گمشدہ

    السلام علیکم اراکینِ محفل، یہ دیکھا گیا ہے کہ محفل کا کوئی نہ کوئی رکن بغیر کچھ کہے ایک مخصوص عرصے کے لئے غائب ہوجاتا ہے اور اس دوران اس کی کوئی خیر خبر ہی نہیں ہوتی۔ ’تلاشِ گمشدہ‘ کے نام سے شروع کیا جانے والا یہ نیا سلسلہ ایسے ہی اراکین کو یہ احساس دلانے کی ایک کاوش ہے کہ محفل میں ان کی...
  7. عاطف بٹ

    ڈاکٹر محمد حمیداللہ سے ملاقات

  8. عاطف بٹ

    سانحہ لال مسجد کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن کا قیام

    پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے سانحہ لال مسجد کے حقائق جاننے کیلئے وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج شہزاد الشیخ پر مشتمل یک رکنی عدالتی کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے لال مسجد آپریشن کے دوران لاپتہ ہونے والے 103 افراد کے لواحقین کی جانب سے دائر درخواست...
  9. عاطف بٹ

    تاسف پردیسی بھائی کے والد کا انتقال

    السلام علیکم، اب سے کچھ دیر پہلے پتہ چلا ہے کہ دو روز قبل نجیب عالم پردیسی بھائی کے والد کا انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرماتے ہوئے انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین!
  10. عاطف بٹ

    رات بھر انتظار کرتا رہا (غزل از عاطف بٹ)

    رات بھر انتظار کرتا رہا یاد میں بار بار کرتا رہا میرا آنگن رہا سدا تاریک اس کا روشن دیار کرتا رہا نفرتیں دفن کر کے سینے میں میں ہمیشہ ہی پیار کرتا رہا بےوفائی رہی شعار اس کا میں فقط اعتبار کرتا رہا چھپ کے دشمن کے بھیس میں وہ رذیل دوستوں پر ہی وار کرتا رہا میں بچاتا رہا ردائے عشق وہ اسے...
  11. عاطف بٹ

    یوٹیوب پر پابندی اور ہماری تفریحِ طبع

    پاکستان میں وفاقی حکومت نے تقریباً دو مہینے قبل دنیا بھر میں نشریاتی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والی سب سے بڑی ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ پر پابندی عائد کردی تھی۔ پابندی کی وجہ امریکہ میں بننے والی نبی مکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم کا مذکورہ ویب سائٹ پر دستیاب ہونا اور ویب...
  12. عاطف بٹ

    جاں نثار اختر رنج و غم مانگے ہے، اندوہ و بلا مانگے ہے (جاں نثار اختر)

    رنج و غم مانگے ہے، اندوہ و بلا مانگے ہے دل وہ مجرم ہے کہ خود اپنی سزا مانگے ہے چپ ہے ہر زخمِ گلو، چپ ہے شہیدوں کا لہو دستِ قاتل ہے جو محنت کا صِلہ مانگے ہے تو بھی اک دولتِ نایاب ہے، پر کیا کہیے زندگی اور بھی کچھ تیرے سوا مانگے ہے کھوئی کھوئی یہ نگاہیں، یہ خمیدہ پلکیں ہاتھ اٹھائے کوئی جس...
  13. عاطف بٹ

    غزہ پر امریکہ اور اسرائیل کا حملہ

    السلام علیکم اراکینِ محفل، غزہ پر وحشیانہ حملے کے بارے میں آپ سب لوگ واقف ہیں اور محفل میں اس حوالے سے جو بحثیں مختلف دھاگوں میں چل رہی ہیں وہ بھی آپ کی نظر سے گزری ہوں گی۔ میں یہاں کینیڈا کی اوٹاوہ یونیورسٹی کے پروفیسر (ایمریطس) مائیکل چوسوڈوسکی کا گلوبل ریسرچ نامی جریدے میں شائع ہونے والا...
  14. عاطف بٹ

    عدم کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ

    کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ مکر و ریا کے فن میں وحیدالزماں ہیں لوگ جو بھی ہے وہ، صبا سے زیادہ ہے تیز رَو کیا علم، کس لگن میں، کدھر کو رواں ہیں لوگ شاید میں آج آپ ہی کچھ غمزدہ نہیں محسوس ہورہا ہے، بڑے شادماں ہیں لوگ کتنے بھی ہوں خلیق و دل آویز و پُر تپاک لیکن یہ جیسے پہلے تھے،...
  15. عاطف بٹ

    پطرس بخاری سویرے جو کل آنکھ میری کھلی

    گیدڑ کی موت آتی ہے تو شہر کی طرف دوڑتا ہے۔ ہماری جو شامت آئی تو ایک دن اپنے پڑوسی لالہ کرپا شنکرجی برہمچاری سے برسبیل تذکرہ کہہ بیٹھے کہ "لالہ جی امتحان کے دن قریب آتے جاتے ہیں، آپ سحرخیز ہیں، ذرا ہمیں بھی صبح جگادیا کیجیئے۔" وہ حضرت بھی معلوم ہوتا ہے نفلوں کے بھوکے بیٹھے تھے۔ دوسرے دن اُٹھتے ہی...
  16. عاطف بٹ

    عدم آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی

    آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائب کیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی شیخ جی ہم تو جہنّم کے...
  17. عاطف بٹ

    عدم کچھ اتنا خوگرِ بیداد ہوگیا ہوں میں

    کچھ اتنا خوگرِ بیداد ہوگیا ہوں میں ہوا ہے لطف تو ناشاد ہوگیا ہوں میں مجھے حفاظتِ انسانیت کا سودا ہے ہر ایک ظلم کا نقّاد ہوگیا ہوں میں ترے خلاف ہی فریاد لے کے آیا تھا ترے ہی عدل کی روداد ہوگیا ہوں میں ملے گا بھنورا کوئی تجھ کو پاس زلفوں کے تری پسند کی ایجاد ہوگیا ہوں میں تری نظر سے ہدایت...
Top