غالب وہ آ کے خواب میں تسکینِ اضطراب تو دے

عاطف بٹ

محفلین
وہ آ کے خواب میں تسکینِ اضطراب تو دے
ولے مجھے تپشِِ دل، مجالِ خواب تو دے​
کرے ہے قتل، لگاوٹ میں تیرا رو دینا
تری طرح کوئی تیغِ نگہ کو آب تو دے​
دِکھا کے جنبشِ لب ہی، تمام کر ہم کو
نہ دے جو بوسہ، تو منہ سے کہیں جواب تو دے​
پلا دے اوک سے ساقی، جو ہم سے نفرت ہے
پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے، شراب تو دے​
اسد! خوشی سے مرے ہاتھ پاؤں پُھول گئے
کہا جو اُس نے، ”ذرا میرے پاؤں داب تو دے“​
 
طارق شاہ

محفلین
وہ آ کے خواب میں تسکینِ اضطراب تو دے
ولے مجھے تپشِ دل، مجالِ خواب تو دے

کرے ہے قتل، لگاوٹ میں تیرا رو دینا
تری طرح کوئی تیغِ نگہ کو آب تو دے

دِکھا کے جنبشِ لب ہی، تمام کر ہم کو
نہ دے جو بوسہ، تو منہ سے کہیں جواب تو دے

پلا دے اُوک سے ساقی، جو ہم سے نفرت ہے
پیالہ گر نہیں دیتا، نہ دے، شراب تو دے

اسد! خوشی سے مرے ہاتھ پانْو پُھول گئے
کہا جو اُس نے، ” ذرا میرے پانْو داب تو دے “
بہت عمدہ ، بہت خوب انتخاب بٹ صاحب!
تشکّر شیئر کرنے پر
بہت خوش رہیں
 
عسکری

معطل
کوچے میں آنے کے لئے کوئی باقاعدہ دعوت نامہ ملے تو آئیں ناں!
کیااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااااا ؟:eek::eek::eek:

آپ کو دعوت نامہ نہیں دیا ؟ لو جی یہ تو ظلم کی حد ہو گئی ابھی لکھواتے ہیں معاف کیجئے گا ہم سے زندگی کی تیسری بڑی غلطی ہو گئی :rolleyes:
 
میں تو کب سے منتظر ہوں اس دعوت نامے کا!
پہلی دو غلطیاں کون سی تھیں؟
 
عاطف بٹ

محفلین
ایک بھائی نے 1969 میں پنجاب یونیورسٹی سے شائع ہونے والا دیوان غالب اسکین کر کے اپلوڈ کیا ہے۔
سوچا شاید آپ لوگوں میں کسی کو دلچسپی ہو اس میں۔ اس لیے شیئر کر دیا۔۔۔ :)
ڈاؤن لوڈ لنک۔۔۔
انیس بھائی، کیا شاندار چیز پیش کی ہے۔
جزاک اللہ خیراً
 
عمراعظم

محفلین
اسد! خوشی سے مرے ہاتھ پانْو پُھول گئے
کہا جو اُس نے، ” ذرا میرے پانْو داب تو دے “
انتخاب تو لاجواب ہے جناب۔ لیکن یہ کس کے پاؤں دابے جا رہے ہیں ؟
 
فرخ منظور

لائبریرین
ایک بھائی نے 1969 میں پنجاب یونیورسٹی سے شائع ہونے والا دیوان غالب اسکین کر کے اپلوڈ کیا ہے۔
سوچا شاید آپ لوگوں میں کسی کو دلچسپی ہو اس میں۔ اس لیے شیئر کر دیا۔۔۔ :)
ڈاؤن لوڈ لنک۔۔۔

ربط کا بہت شکریہ انیس صاحب۔ دراصل یہ وہی دیوانِ غالب کا نسخہ ہے جس کو بنیاد بنا کر اردو محفل میں اس دیوان کو مکمل ٹائپ کیا گیا اور پھر اس میں مزید نسخوں مع نسخہ حمیدیہ سے اضافہ کر کے جیہ نے اسے مزید ضخیم بنا دیا۔
آپ اس ربط سے اس نسخے کی تفصیل پڑھ سکتے ہیں۔ مزید اسی نسخے کو ورڈ فائل فارمیٹ میں آپ اعجاز صاحب کی لائبریری سائٹ سے ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں۔
 
Top