عدم کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ

عاطف بٹ

محفلین
کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ​
مکر و ریا کے فن میں وحیدالزماں ہیں لوگ​
جو بھی ہے وہ، صبا سے زیادہ ہے تیز رَو​
کیا علم، کس لگن میں، کدھر کو رواں ہیں لوگ​
شاید میں آج آپ ہی کچھ غمزدہ نہیں​
محسوس ہورہا ہے، بڑے شادماں ہیں لوگ​
کتنے بھی ہوں خلیق و دل آویز و پُر تپاک​
لیکن یہ جیسے پہلے تھے، ویسے کہاں ہیں لوگ​
جن کے سروں پہ کرتے تھے بارانِ سنگ و خشت​
اب ان کی تربتوں پہ جواہر فشاں ہیں لوگ​
جب تک جیوں، یہیں نہ عدم گھومتا رہوں​
رستے ہیں سبز، دیس ہے بانکا، جواں ہیں لوگ​
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کتنے بھی ہوں خلیق و دل آویز و پُر تپاک​
لیکن یہ جیسے پہلے تھے، ویسے کہاں ہیں لوگ​
لاجواب انتخاب۔ عاطف بھائی۔ بہت عمدہ :)
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوبصورت شراکت
جن کے سروں پہ کرتے تھے بارانِ سنگ و خشت
اب ان کی تربتوں پہ جواہر فشاں ہیں لوگ
واہ کیا بات ہے
 

نیلم

محفلین
کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ
مکر و ریا کے فن میں وحیدالزماں ہیں لوگ
بہت خوب
 

محمداحمد

لائبریرین
کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ
مکر و ریا کے فن میں وحیدالزماں ہیں لوگ
واہ واہ واہ کیا ہی خوبصورت شعر ہے۔​
کتنے بھی ہوں خلیق و دل آویز و پُر تپاک
لیکن یہ جیسے پہلے تھے، ویسے کہاں ہیں لوگ
یہ شعر بھی لاجواب ہے۔​
واہ واہ واہ کیا عمدہ انتخاب ہے۔​
خوش رہیے عاطف بھیا۔​
 

باباجی

محفلین
واہ بہت خوب شیئرنگ

جن کے سروں پہ کرتے تھے بارانِ سنگ و خشت
اب ان کی تربتوں پہ جواہر فشاں ہیں لوگ
 

عاطف بٹ

محفلین
کس درجہ پُرخلوص ہیں، کیا مہرباں ہیں لوگ
مکر و ریا کے فن میں وحیدالزماں ہیں لوگ
واہ واہ واہ کیا ہی خوبصورت شعر ہے۔​
کتنے بھی ہوں خلیق و دل آویز و پُر تپاک
لیکن یہ جیسے پہلے تھے، ویسے کہاں ہیں لوگ
یہ شعر بھی لاجواب ہے۔​
واہ واہ واہ کیا عمدہ انتخاب ہے۔​
خوش رہیے عاطف بھیا۔​
بہت شکریہ احمد
 
Top