نتائج تلاش

  1. عاطف بٹ

    حسرت موہانی محبت کے عوض رہنے لگے ہر دم خفا مجھ سے

    محبت کے عوض رہنے لگے ہر دم خفا مجھ سے کہو تو ایسی کیا سرزد ہوئی آخر خطا مجھ سے ملیں بھی وہ تو کیونکر آرزو برآئے گی دل کی نہ ہوگا خود خیال ان کو، نہ ہوگی التجا مجھ سے قرار آتا نہیں دل کو کسی عنوان پہلو میں ہوا ہے آشنا جب سے وہ کافر ماجرا مجھ سے غنیمت ہے جہانِ عاشقی میں ذات دونوں کی کہ نامِ...
  2. عاطف بٹ

    خورشید رضوی گو نظر اکثر وہ حسنِ لازوال آ جائے گا

    گو نظر اکثر وہ حسنِ لازوال آ جائے گا راہ میں لیکن سرابِ ماہ و سال آ جائے گا یا شکن آلود ہو جائے گی منظر کی جبیں یا ہماری آنکھ میں شیشے کا بال آ جائے گا ریت پر صورت گری کرتی ہے کیا بادِ جنوب کوئی دم میں موجہء بادِ شمال آ جائے گا دوستو! میری طبیعت کا بھروسہ کچھ نہیں ہنستے ہنستے آنکھ میں رنگِ...
  3. عاطف بٹ

    عدم فہرستِ دل سے مجھ کو اگر کم کرو گے تم

    فہرستِ دل سے مجھ کو اگر کم کرو گے تم قحطِ بشر کا آپ ہی ماتم کرو گے تم جب تک نہ مسکرا کے بکھیرو گے کاکلیں کیا میری وحشتوں کو منظّم کرو گے تم آتی ہے نیند مجھ کو بھری روشنی میں کم سرکار، کب چراغ کو مدھم کرو گے تم میں آج چاہتا ہوں فقط تم کو دیکھنا ساغر میں میرے مے کو ذرا کم کرو گے تم جو عمرِ...
  4. عاطف بٹ

    اقبال دعا

    یا رب! دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنّا دے جو قلب کو گرما دے، جو روح کو تڑپا دے پھر وادیِ فاراں کے ہر ذرّے کو چمکا دے پھر شوقِ تماشا دے، پھر ذوقِ تقاضا دے محرومِ تماشا کو پھر دیدہء بینا دے دیکھا ہے جو کچھ میں نے اوروں کو بھی دِکھلا دے بھٹکے ہوئے آہو کو پھر سوئے حرم لے چل اس شہر کے خوگر کو پھر...
  5. عاطف بٹ

    گورنمنٹ ڈگری کالج شرقپور میں بہار کے رنگ

    گورنمنٹ ڈگری کالج، شرقپور کا تعارف بمعہ تصاویر میں نے کچھ عرصہ پہلے آپ لوگوں کے لئے پیش کیا تھا اور اس میں بتایا تھا کہ اس کالج میں درخت اور پودے بہت زیادہ تعداد میں ہیں مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ان پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی۔ کالج میں مالی تو ہیں مگر وہ درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال کی بجائے...
  6. عاطف بٹ

    کرمانوالہ فِش کارنر کا افتتاح بدست ساجد و عاطف

    حسیب نذیر کے توسط سے یہ خبر تو عام ہو ہی چکی ہے کہ ساجد بھائی اور میں اب سے کچھ دیر پہلے لاہور کے مشہور علاقے گوالمنڈی میں مچھلی ’اُڑاتے‘ ہوئے پائے گئے ہیں۔ اب آپ کے لئے اس واقعے کی کچھ تفصیل بمعہ تصاویر حاضر ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ سرِ شام جب میں دفتر پہنچا تو ساجد بھائی کی کال آئی کہ وہ ملاقات کے...
  7. عاطف بٹ

    مجھے تو حیران کر گیا وہ (کالم از شاہد ملک)

    مجھے تو حیران کر گیا وہ شاہد ملک روزنامہ پاکستان، لاہور (11 نومبر 2012ء) مَیں یہ کالم اپنی بیگم، ان کے دونوں بھائیوں اور بیوی بچوں سے چھپ کر لکھ رہا ہوں، جو اسلام آباد والے گھر سے مہمانوں کے چلے جانے کے بعد بھی خوش رنگ تنبو قناتوں کے سائے میں کچھ دیر بیٹھے رہیں گے۔ پھر ایک نیم مطمئن سی آواز...
  8. عاطف بٹ

    اقبال نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے

    نگاہِ فقر میں شانِ سکندری کیا ہے خراج کی جو گدا ہو، وہ قیصری کیا ہے! بُتوں سے تجھ کو امیدیں، خدا سے نومیدی مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے! فلک نے ان کو عطا کی ہے خواجگی کہ جنھیں خبر نہیں روشِ بندہ پروری کیا ہے فقط نگاہ سے ہوتا ہے فیصلہ دل کا نہ ہو نگاہ میں شوخی تو دلبری کیا ہے اسی خطا...
  9. عاطف بٹ

    اقبال جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی

    جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی کھلتے ہیں غلاموں پر اسرارِ شہنشاہی عطار ہو، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو کچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہِ سحرگاہی نومید نہ ہو ان سے اے رہبرِ فرزانہ! کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی اے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی دارا و...
  10. عاطف بٹ

    عدم عمر گھٹتی رہی خبر نہ ہوئی

    عمر گھٹتی رہی خبر نہ ہوئی وقت کی بات وقت پر نہ ہوئی ہجر کی شب بھی کٹ ہی جائے گی اتفاقاً اگر سحر نہ ہوئی جب سے آوارگی کو ترک کیا زندگی لطف سے بسر نہ ہوئی اس خطا میں خلوص کیا ہوگا جو خطا ہو کے بھی نڈر نہ ہوئی مل گئی تھی دوائے مرگ مگر خضر پر وہ بھی کارگر نہ ہوئی کس قدر سادہ لوح تھی شیریں...
  11. عاطف بٹ

    اقبال مردِ مسلمان (ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن)

    ہر لحظہ ہے مومن کی نئی شان، نئی آن گفتار میں، کردار میں، ﷲ کی برہان! قہاری و غفاری و قدوسی و جبروت یہ چار عناصر ہوں تو بنتا ہے مسلمان ہمسایہء جبریلِ امیں، بندہء خاکی ہے اس کا نشیمن نہ بخارا نہ بدخشان یہ راز کسی کو نہیں معلوم کہ مومن قاری نظر آتا ہے، حقیقت میں ہے قرآن! قدرت کے مقاصد کا...
  12. عاطف بٹ

    اقبال خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ

    خودی کا سرِ نہاں لا الہٰ الا اللہ خودی ہے تیغ، فساں لا الہٰ الا اللہ یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے صنم کدہ ہے جہاں، لا الہٰ الا اللہ کیا ہے تو نے متاعِ غرور کا سودا فریبِ سود و زیاں، لا الہٰ الا اللہ یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند بتانِ وہم و گماں، لا الہٰ الا اللہ خرد ہوئی ہے زمان...
  13. عاطف بٹ

    حسرت موہانی سمجھ ہی میں نہیں آتا کچھ ایسے دلربا تم ہو

    سمجھ ہی میں نہیں آتا کچھ ایسے دلربا تم ہو قیامت ہو، غضب ہو، قہر ہو، آفت ہو، کیا تم ہو؟ اندھیرے میں وہ آ لپٹے تھے پہلے کس کے دھوکے میں کہ جب آخر مجھے دیکھا تو شرما کر کہا، تم ہو! زمانے میں اگر کوئی نہیں اپنا تو کیا پروا کسی سے کیا غرض مجھ کو کہ میرا آسرا تم ہو رگِ جاں سے بھی ہو نزدیک لیکن...
  14. عاطف بٹ

    عدم توجہ کی کوئی جھوٹی نظر مبذول ہو جائے

    توجہ کی کوئی جھوٹی نظر مبذول ہو جائے خلوصِ عشق کی یہ التجا مقبول ہو جائے دلوں میں رابطہ جاری نہ رہتا ہو اگر ہر دم تو مجھ کو کس طرح تیری خبر موصول ہو جائے کس آسانی سے وہ ٹوٹے ہوئے دل جوڑ دیتا ہے خوشی سے بولنا جس شخص کا معمول ہو جائے چمن میں بیل بوٹے موت سے محفوظ ہو جائیں ترے آنچل کی چھاپ ان...
  15. عاطف بٹ

    کریم پارک کا گول باغ

    کریم پارک فصیل کے اندر واقع لاہور شہر کے نواح میں آباد ہونے والے ان علاقوں میں سے ایک ہے جنہیں تقریباً پانچ دہائیاں پہلے اندرون شہر میں آبادی کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے بسایا گیا۔ ہمارا خاندان بھی اسی دور میں اندرون شہر چھوڑ کر اس علاقے میں آ کر آباد ہوگیا اور یہاں آ کر جو گلی ان لوگوں نے آباد...
  16. عاطف بٹ

    محفل دا پِنڈ

    السلام علیکم معزز اراکینِ محفل، 'محفل کا پِنڈ' محفل کی ہر دلعزیز شخصیت تعبیر کی خواہش پر شروع کیا جانے والا ایک سلسلہ ہے جس کو بہت سے لوگوں کی تائید حاصل ہے۔ اس پِنڈ کی 'آباد کاری' کا بنیادی مقصد تو عمومی اور غیرموضوعاتی نوعیت کی گپ شپ کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں اراکینِ محفل کھل...
  17. عاطف بٹ

    فضائل و مناقبِ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ

    السلام علیکم معزز اراکینِ محفل، آج شام سے 18 ذی الحجہ کا آغاز ہوچکا ہے۔ یہ وہی دن ہے جب مسلمانوں کے تیسرے خلیفہء راشد امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ اپنے گھر پر تلاوتِ کلامِ مجید کے دوران انتہائی بےدردی سے شہید کردیئے تھے۔ سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ و...
  18. عاطف بٹ

    مبارکباد مقدس کے سترہ ہزار مراسلے

    لو جی محفل کی ہر دلعزیز بہن مقدس عرف باجی ہی ہی ہی نے ماشاءاللہ سترہ ہزار مراسلے مکمل کرلئے ہیں۔ :zabardast1: :birthdaycake: مجھے یقین ہیں کہ ان میں سے کم از کم دس ہزار مراسلے ہی ہی ہی پر مشتمل ہوں گے۔ :good: مقدس، تمہیں سترہ ہزاری منصب بہت بہت مبارک ہو۔ :party: اب جلدی سے تیمور کو فون کر کے کہو...
  19. عاطف بٹ

    ایک مضمون، تین رنگ

    درد سے آشنا نہ ہو جب تک آدمی کام کا نہیں ہوتا (بےخود دہلوی) درد سے آشنا جو ہو جائے آدمی کام کا نہیں رہتا (نبیلہ ملک) درد سے آشنائی لازم ہے آدمی کام کا رہے، نہ رہے (عاطف بٹ)
Top