نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    جھبو لگون: کہ حیات کے دن کا سورج ڈوب چکا!

    اگر کڑی سے کڑی ملائیں تو زندگی کا تانا بانا لاکھوں بلکہ کروڑوں برسوں کی زمین پر کسی گورکھ دھندے کی طرح بچھا ہوا ہے۔ مگر سمندر کو کوزے میں اگر بند کرنے پر آئیں تو انسان کے ذہن نے ترقی بھی کی ہے اور دو الفاظ میں ساری کہانی بیان بھی کی جاسکتی ہے۔ ہم دُور کی پگڈنڈیاں بھی نہیں پکڑتے۔ ہم فقط ہاں اور...
  2. محمداحمد

    شٹر ڈاؤن ہڑتال کی افادیت

    مملکتِ خداداد پاکستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کوئی اجنبی شے نہیں ہے۔ ایک زمانہ ایسا بھی تھا جب ہڑتال اور کام کے دنوں میں مقابلہ ہوا کرتا تھا کہ دیکھیں کون آگے نکلتا ہے۔ الحمدللہ! اب وہ بات نہیں رہی ہے۔ رواج کے مطابق ہمارےہاں اکثر سیاسی اور کبھی کبھار مذہبی جماعتیں سرکار سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے...
  3. محمداحمد

    مردم شماری 2023 اور آپ کی توقعات

    پاکستان میں ایک بار پھر مردم شماری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس بار اس کے لیے ایک مختلف نظام وضع کیا گیا ہے۔ لوگ حکومت کی متعین کردہ ویب سائٹ پر براہِ راست اندراج کر سکتے ہیں۔ نئی مردم شماری کو آپ کیسے دیکھتے ہیں۔ اس میں کس قدر شفافیت نظر آتی ہے۔ الغرض اس مردم شُماری سے آپ کی کیا توقعات ہیں اور...
  4. محمداحمد

    شعری ادب کا سمندر: آپ کتنے پانی میں ہیں؟

    سیانے کہتے ہیں کہ اگر آپ ذیل میں دیئے گئے اشعار میں سے کوئی دس سے بارہ اشعار مکمل کرلیتے ہیں تو آپ ادبی ذوق رکھتے ہیں۔ 1. نازکی اس کی لب کی کیا کہیئے۔۔ 2. یاد ماضی عذاب ہے یا رب۔۔ 3. آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہونے تک۔۔ 4. زلیخائے عزیزاں بات یہ ہے۔۔ 5 نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن۔۔ 6 نہیں...
  5. محمداحمد

    ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔ :) :) ;)

    زندگی کے بہت سے معاملات میں انسان موجود اور میسر سے مطمئن نظر نہیں آتا اور کچھ اس طرح گویا ہوتا ہے کہ ہونا تو یہ چاہیے ۔۔۔۔ :) :) :) یہاں ہم نے ایسی ہی باتیں لکھنی ہیں۔ یعنی ہم نے اپنی بے اطمینانی کا ذکر بھی کرنا ہے اور اپنی خواہش یا توقع کی بابت تفصیل بھی بتانی ہے ۔ تحریر ون لائنر ،...
  6. محمداحمد

    غلطی ہائے مضامین: میرؔ کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو - ابو نثر

    میرؔ کے دین و مذہب کو اب پوچھتے کیا ہو… ایک انوکھا سوال آیا ہے۔ سوال کنندہ مشہور ماہر ابلاغیات ہونے کے باوجود ہمارے دوست ہیں۔ مزید نام و نمود نہیں چاہتے۔ سو اس کالم کے قارئین میں اپنی شہرت (یا رُسوائی) کرنے سے منع فرماتے ہوئے ایک بزرگ خاتون کی گفتگو کا ’بصریہ‘ ارسال فرمایا ہے: ’’اپنے کالم میں...
  7. محمداحمد

    غزل: دل کی بستی میں لوگ تھوڑے تھے

    غزل دل کی بستی میں لوگ تھوڑے تھے ہم نے اک ایک کرکے جوڑے تھے عشق !اور وہ بھی کم سنی کا عشق کان اُس نے مِرے مروڑے تھے اطمینان و غنا کی دولت تھی ایک چپل تھی، چار جوڑے تھے تم تو اس عید بھی نہیں آئے تین سو ساٹھ روز تھوڑے تھے؟ اُن کو افراطِ زر نے چاٹ لیا چار پیسے جو اُس نے جوڑے تھے محمد احمدؔ
  8. محمداحمد

    معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

    ہمیں روز مرہ ایسے بہت سے نام سننے کو ملتے ہیں کہ جن کو سن کر ہم کہتے ہیں کہ بھئ یہ کیا نام ہوا؟ اور پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس نام کی وجہ یہ ہے اور اُس نام کے پیچھے فلاں واقعہ یا بات ہے۔ سو یہاں محفلین سے درخواست ہے کہ اگر آپ کسی معروف نام کی وجہِ تسمیہ جانتے ہیں تو یہاں لکھیے تاکہ ہم بھی...
  9. محمداحمد

    سموسہ کھانے کے نقصانات۔۔۔!

  10. محمداحمد

    غالب کی زمین اور ہماری قافیہ پیمائی

    غزل کیوں مُستند خیال کروں ہر خبر کو میں کیا جانتا نہیں ہوں صفِ معتبر کو میں میں صاحبِ نظر نہ سہی، دیکھتا تو ہوں پھر کیا کروں ہر ایک کی فہم و نظر کو میں آمادہء سفر ہی نہ ہو ہم سفر تو پھر کیا خاک چھاننے کو چُنوں رہگزر کو میں کس مہرباں نے کھوٹی کی ہیں میری منزلیں؟ "پہچانتا نہیں ہوں ابھی راہ بر...
  11. محمداحمد

    موبائل کے استعمال سے زندگی آسان ہوگئی، سروے میں 63 فیصد پاکستانیوں کی رائے

    ٹیلی نورایشیا کی جانب سے کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 63 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ موبائل آلات اور موبائل ٹیکنالوجی نے ان کی حالات زندگی، روزگار اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا اور جنوبی مشرقی ایشیا کے آٹھ ممالک میں 8...
  12. محمداحمد

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    خبر ہے کہ گلشنِ اقبال میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اتوار بازار (افسوس کہ اتوار ہفتے میں ایک بار ہی آتا ہے)میں چشمِ فلک نے ایک ایسا نظارہ دیکھاکہ جو اس سے پہلے نہ آج تک کبھی دیکھا گیا نہ سنا گیا۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں سماجی مساوات انتہائی درجے پر عدم توازن کا شکار ہے اور معاشرہ محض مَردوں کا...
  13. محمداحمد

    مرغی کے پنجوں کا سوپ

  14. محمداحمد

    نظم : بلے باز .... عنایت علی خان ٹونکی

    بلے باز جب پڑھائی کرتے کرتے بور ہو جاتا ہوں میں داب کر بلا بغل میں فیلڈ پر آتا ہوں میں پھر نہیں دنیا و ما فیہا کا کچھ رہتا خیال کھیلتا جاتا ہوں میں بس کھیلتا جاتا ہوں میں ڈیڈ پچ ہو یا سلو بالر تو میرے عیش ہیں فاسٹ پچ اور تیز بالر ہو تو گھبراتا ہوں میں ان کٹر آؤٹ کٹر سے ہو کے بالکل بے نیاز...
  15. محمداحمد

    غزل ۔ طلب تو جزوِ تمنا کبھی رہی بھی نہیں ۔ عرفان ستار

    غزل طلب تو جزوِ تمنا کبھی رہی بھی نہیں سو اب کسی کے نہ ہونے سے کچھ کمی بھی نہیں ہمیں تمہاری طرف روز کھینچ لاتی تھی وہ ایک بات جو تم نے کبھی کہی بھی نہیں وہ سب خیال کے موسم کسی نگاہ سے تھے سو اب خوشی بھی نہیں دل گرفتگی بھی نہیں کرم کیا کہ رُکے تم نگاہ بھر کے لیے نظر کو اس سے زیادہ کی تاب تھی...
  16. محمداحمد

    کتابی باتیں

    ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررھی تھی کہ اپنے دوست کو اپنی طرف آتے ھوئے دیکھا. فورا بولی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو برابر میں کھڑے ہیں" خریدنے آئے ھیں؟ لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب " کب ملو گی" خریدنے آیا ھوں. لڑکی: یہ کتاب ھمارےپاس نہیں البتہ باتریس...
  17. محمداحمد

    ٹیلی گرام کے بانی نے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال سے خبرادر کردیا

    دبئی: میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام کے بانی نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا فون ہیک نہ کیا جائے تو وہ واٹس ایپ کے علاوہ کوئی بھی میسیجنگ ایپ استعمال کریں۔ پیول ڈیوروف نے گزشتہ ہفتے واٹس ایپ کی جانب سے کی جانے والی سیکیورٹی نشاندہی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نقص ہیکر کو کسی بھی...
  18. محمداحمد

    سہ مُلکی سیریز ۔ بمقام نیوزی لینڈ ۔ اکتوبر 2022

    کل ایک میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ہوا تھا ۔ جس می پاکستان فاتح رہا۔ اس وقت پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ جاری ہے۔ امیج کریڈٹ: جیو نیوز
  19. محمداحمد

    ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018 ۔ گفتگو راجہ ضیاء الحق اور شرکاء

Top