السلام علیکم،
اس سلسلے میں ہم ایسے ٹولز شامل کریں گے جو کمپیوٹر پر کام کرنے والےافراد کو کام میں مدد دیتے ہیں یا ارتکازِ توجہ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
کچھ شاعر چڑچڑے ہوتے ہیں، اس سے آپ کو شاید ایسا لگے کہ سب شاعر چڑ چڑے نہیں ہوتے۔ بھئی یہ ہمیں نہیں پتہ! آپ سب سے فرداً فرداً خود ہی پوچھ لیجے۔ :) :)
ہاں تو ہم کہہ رہے تھے کہ کچھ شاعر چڑچڑے ہوتے ہیں، لیکن کچھ شاعر چڑچڑے تو نہیں ہوتے لیکن کبھی کبھی چڑ جاتے ہیں۔ یعنی جزوقتی طور پر چڑے ہوئے ہوتے...
فنش باشندوں کی خوش باشی
تحریر : محمد احمد
فِن لینڈ کے باشندوں کو فنش یافنز کہا جاتا ہے۔ کہتے ہیں کہ فن لینڈ ایسے ممالک میں سرِ فہرست ہے کہ جہاں لوگ خوش باش رہتے ہیں۔ اور فن لینڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ مسلسل پانچ سال خوش رہنے والے ممالک میں سرِ فہرست رہا ہے۔
فرینک مارٹیلا فِن لینڈ کے ایک...
محمد احمد کٹہرے میں
تحریر: محمد احمدؔ
کمرہء عدالت میں روشنی کافی کم تھی، اس ملگجی روشنی میں سب چہرے دھندلے دھندلے نظر آ رہے تھے۔ تاہم اس کے باوجود، میں تمام حاضرین کے تاثرات بخوبی دیکھ سکتا تھا۔ سب لوگ اپنی اپنی نشستوں پر براجمان میری ہی طرف دیکھ رہے تھے۔ میں کٹہرے میں شرمندہ شرمندہ کھڑا تھا۔...
روزگار کی عدم دستیابی کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہمارے ہاں دو قسم کے لوگ نظر آتے ہیں۔
ایک تو وہ ہوتے ہیں کہ جو بے روزگار ہوتے ہیں۔ اور نوکری یا کسی مناسب کام کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ اور اکثر اُن کی یہ تلاش طویل ہو جاتی ہے۔
دوسری قسم کے لوگ وہ ہوتے ہیں کہ جو فارغ بیٹھے کے بجائے کوئی نہ کوئی لائن...
اُڑنے نہ پائے تھے ۔۔۔
ایک سوال کے ممکنہ جوابات تلاش کرنے کی ایک سعی!
تحریر: محمد احمد
ہمارے نوجوان عشق میں کیوں گرفتار ہوتے ہیں؟
مسکرا لیجے! آپ بھی کہیں گے یہ کیسا سوال ہے؟ یہ تو فطری بات ہے۔ کلیوں نے کھلنا کیسے جانا، موجوں نے ملنا کیسے جانا، وغیرہ وغیرہ۔ بلکہ اگر آپ ان مثالوں پر اکتفا نہ بھی...
اوپن اے آئی ہمیں چیٹ جی پی ٹی پر بغیر سبسکرپشن کے GPT3.5 استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اور GPT4 کے لیے چیٹ جی پی ٹی پلس کی سبسکرپشن لینے کا کہتا ہے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ سبسکرپشن لیے بغیر جی پی ٹی 4 کی سروسز استعمال کر سکیں تو آپ بنگ چیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔
جی پی ٹی 4 کی خوبیاں درج ذیل ہیں...
برس بھر پہلے کی بات ہے، ایک جامعہ کے شعبۂ ابلاغیات کی دو طالبات آئیں، سمعی وبصری آلات سے لدی پھندی۔ مقصد تھا ہم سے ’مصاحبہ‘ کرنا۔ دیگر سوالات کے ساتھ ساتھ ایک سوال یہ بھی اُٹھایا کہ ’’اچھی اُردوکیسے سیکھی جائے اور اچھی اُردو کیسے لکھی جائے؟‘‘ اس سوال کا جیسا جواب ہم سے بن پڑا ہم نے دے دیا۔...
مصنوعی ذہانت کا تیسرا مرحلہ کیا ہے اور اسے ’انتہائی خطرناک‘ کیوں سمجھا جا رہا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
30 مئ 2023
نومبر 2022 کے آخر میں اپنے آغاز کے بعد سے چیٹ جی پی ٹی، ایک ایسا چیٹ بوٹ جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سوالات کے جواب دیتا ہے یا صارفین کے مطالبے پر متن تیار کرتا...
جدا جب تک تری زلفوں سے پیچ و خم نہیں ہوں گے
ستم دنیا میں بڑھتے ہی رہیں گے ، کم نہیں ہوں گے
اگر بڑھتا رہا یوں ہی یہ سودائےستم گاری
تمہی رسوا سر بازار ہو گے ، ہم نہیں ہوں گے
جناب شیخ پر افسوس ہے ، ہم نے تو سمجھا تھا
حرم کے رہنے والے ایسے نامحَرم نہیں ہوں گے
ادھر آو تمہاری زلف ہم آراستہ کر دیں...
جتنی اچھی غزل ہے، اُتنا ہی اچھا آھنگ اور نغمگی ہے۔ سماعت فرمائیے۔
غزل
اب کہاں ہیں نگہِ یار پہ مرنے والے
صورتِ شمع سرِ شام سنورنے والے
رونقِ شہر انہیں اپنے تجسس میں نہ رکھ
یہ مسافر ہیں کسی دل میں ٹھہرنے والے
کل تری یاد اُنہیں آنکھ سے باہر لے آئی
وہ جو آنسو تھے رگ و پے میں اُترنے والے
کس...
مختلف سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے رسمی پیغامات میں رومن اردو کے استعمال کے حوالے سے یہ تحریر خاکسار نے جنوری 2023 میں لکھی تھی لیکن بوجوہ اسے فورم پر پیش نہیں کر سکا تھا۔ رواں ہفتے میں استاذی محترم جناب سرور راز صاحب کی طرف سے اردو زبان کی ترویج و ترقی کے حوالے سے جو ارشادات پڑھنے کو ملے ،...