مرغی کے پنجوں کا سوپ

محمداحمد

لائبریرین
مقرر نے مرغی کے پنجوں کے سوپ کی اتنی افادیت بتائی۔ لیکن اس کے باوجود ان کے ساتھ ناخنوں کو دیکھ کر طبیعت ذرا بھی مائل نہیں ہوئی۔ حتیٰ کہ ویڈیو کے آخر میں موصوف نے شاید ہمارے چہرے کے تاثرات دیکھ کر (جو شاید اُن کی دوربینی کی صلاحیتوں کے باعث نظر آ گئے ہوں) ویڈیو کے آخر میں کہا کہ آپ نیل کٹر سے اس کے ناخن کاٹ دیں۔ :) :) :)

اور پھر اس کی کھال بھی اُتار دیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
بازار میں سوپ کے نام پر جو غسلِ مرغ ملتا ہے اُس میں بھی شاید مرغی کے پنجوں کا سوپ شامل کیا جاتا ہے۔

اور اُنہیں حفظان صحت کے اصولوں کے غین مطابق تیار کیا جاتا ہے۔ :) :)
 
سیما علی

لائبریرین
جو شاید اُن کی دوربینی کی صلاحیتوں کے باعث نظر آ گئے ہوں) ویڈیو کے آخر میں کہا کہ آپ نیل کٹر سے اس کے ناخن کاٹ دیں۔ :) :) :)

اور پھر اس کی کھال بھی اُتار دیں۔ :)
مفید ہونے میں کوئی شک نہیں !!!!!ہمارے تینوں بچوں کو سات سال کی عمر تک Allergic asthma رہا اتنی دوائیں دینا پڑتیں !خاص طور پر کراچی کی خشک سردی میں بڑے مسائل ہوتے ۔۔تو کسی نے بتایا اس یخنئ کے بارے میں ۔۔۔پر اتنی تکلیف دہ شکل میں نہیں یہ صاف کیے ہوئے بھی ملتے ہیں اور دیسی مرغی کے زیادہ مفید ہیں ۔۔۔گھر میں جیسے مرغی کی یخنئ بنتی ہے بالکل اُسی طرح بنے گی بس ایک دو ہری مرچ ثابت اور دھنیا ڈنٹھل سمیت دو سے تین ڈنٹھل ڈال کر بنے گی !!!!بننے کے بعد دو تین قطرے لیموں کے اور تھوڑی ای پسی کالی مرچ ڈال کر مزا بہتر ہوجاتا ہے ۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بازار میں سوپ کے نام پر جو غسلِ مرغ ملتا ہے اُس میں بھی شاید مرغی کے پنجوں کا سوپ شامل کیا جاتا ہے۔
احمد بھائی ، اس سوپ کے لیے "مرغ کا غسلِ میّت" کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔ :D
ہا ہاہاہاہا!!! یہ بالکل ٹھیک ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مفید ہونے میں کوئی شک نہیں !!!!!ہمارے تینوں بچوں کو سات سال کی عمر تک Allergic asthma رہا اتنی دوائیں دینا پڑتیں !خاص طور پر کراچی کی خشک سردی میں بڑے مسائل ہوتے ۔۔تو کسی نے بتایا اس یخنئ کے بارے میں ۔۔۔پر اتنی تکلیف دہ شکل میں نہیں یہ صاف کیے ہوئے بھی ملتے ہیں اور دیسی مرغی کے زیادہ مفید ہیں ۔۔۔گھر میں جیسے مرغی کی یخنئ بنتی ہے بالکل اُسی طرح بنے گی بس ایک دو ہری مرچ ثابت اور دھنیا ڈنٹھل سمیت دو سے تین ڈنٹھل ڈال کر بنے گی !!!!بننے کے بعد دو تین قطرے لیموں کے اور تھوڑی ای پسی کالی مرچ ڈال کر مزا بہتر ہوجاتا ہے ۔۔۔
تو اسے یخنی نہ کہیں ، آپا۔ دوائی کہیں! دوا کے طور پر تو احمد بھائی شاید پی بھی لیں ۔ یخنی سمجھ کر تو کبھی نہیں پیئیں گے ۔ :)

یہ دیسی مرغی اور فارمی مرغی کا بڑا چکر ہے پاکستان میں ۔ یہ فرق میری توآج تک سمجھ میں نہیں آیا ۔ اسی طرح انڈوں میں بھی تفریق ہے۔ میرا خیال ہے کہ پاکستان میں دیسی اور فارمی مرغیوں کی خوراک میں کچھ زیادہ بنیادی فرق نہیں ہے ۔ بلکہ ممکن ہے کہ فارمی مرغیوں کی خوراک دیسی کی نسبت بہتر ہو۔
کوئی صاحب علم اس موضوع پر طائرانہ نظر ڈال دے تو عین نوازش ہوگی۔ :)
 
ہمارے بچپن میں دو روپے کی سیخ ملا کرتی تھی’’چکن کے تکوں‘‘ کی ۔۔۔ بہت مزے کی لگتی تھی، بہت کھائی ۔۔۔ پھر ایک روزاس چکن کا دیدار ہو گیا جس سے وہ تکے بنتے تھے ۔۔۔منکشف ہوا کہ یہ تکے نہیں چکن کے پائےتھے! ۔۔۔ بس اس کے بعدشکموں میں بھوک نہ رہی :)
 
سیما علی

لائبریرین
تو اسے یخنی نہ کہیں ، آپا۔ دوائی کہیں! دوا کے طور پر تو احمد بھائی شاید پی بھی لیں ۔ یخنی سمجھ کر تو کبھی نہیں پیئیں گے ۔ :)
درست بات ظہیر بھائی کبھی کبھی دوائی کے طور پر ہمیں کئی ایسی چیزیں کھا لینا پڑتیں ہیں جن کے تصور سے بھی عجیب محسوس ہوتا ہے ۔۔۔جو بچے باہر ہیں اُنکو بڑے پیار اور دلیل دے کر بتانا پڑتا ہے ۔۔ابھی ایک دن میکائیل کو بہت سمجھا کہ بتایا !!دوا کے طور پر ٹھیک ہے 😊
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیسے ٹھیک ہے ظہیر بھائی۔ میم مطابق ہونا چاہیے۔
بات تو آپ کی بھی ٹھیک ہے ، علی بھائی ۔ :)
اسی بات پر ایک لطیفہ زبردستی سن لیجیے۔
دو شخص کسی مسئلے پر بحثم بحثی کررہے تھے ۔حسبِ روایت ملّا نصیرالدین بھی وہیں موجود تھے۔ اُن سے ثالثی کے لیے کہا گیا ۔ ملّا نے پہلے ایک فریق کا موقف سنا اور بولے کہ تم ٹھیک کہتے ہو ۔ پھر دوسرے نے اپنی بات سنائی ۔ اسے سن کر ملا نے کہا کہ تم ٹھیک کہتے ہو ۔ وہاں موجود ایک تیسرا شخص یہ دیکھ کر بولا: "ملا ! یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ دونوں ہی ٹھیک کہتے ہوں؟!"
تِس پر ملا بولے کہ بات تو تم بھی ٹھیک کہتے ہو۔
 
آپ بھی ٹھیک کہہ رہے ہیں ظہیر بھائی! :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجال ہے جو کسی ایک نے بھی غلط کہا ہو مگر کسی بھی صورت ممکن نہیں مرغی کے پائے بنا کر کھانا۔ بوٹی کا تو نام نشان نہیں ہونا پھر کیا فائدہ اتنی محنت کا۔
 
Top