معروف اسماء کی وجہ تسمیہ بیان کیجے

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں روز مرہ ایسے بہت سے نام سننے کو ملتے ہیں کہ جن کو سن کر ہم کہتے ہیں کہ بھئ یہ کیا نام ہوا؟ اور پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس نام کی وجہ یہ ہے اور اُس نام کے پیچھے فلاں واقعہ یا بات ہے۔

سو یہاں محفلین سے درخواست ہے کہ اگر آپ کسی معروف نام کی وجہِ تسمیہ جانتے ہیں تو یہاں لکھیے تاکہ ہم بھی جان سکیں۔ یہ نام کسی جگہ (شہر قصبہ ملک وغیرہ) کا بھی ہو سکتا ہے یا کسی بھی قسم کا کوئی نام ہو ۔ بس وجہِ تسمیہ معلوم ہونا ضروری ہے۔ مستند خبر ہو تو بہت اچھی بات ہے۔ شبہ ہو تو وہ بھی بتا دیجے۔ :)

اُن اسماء کا نام بھی لکھیے جن کی وجہِ تسمیہ آپ ابھی تک تلاش کر رہےہیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
کہتے ہیں کہ لفظ قلفی اصل میں قفلی تھا۔ اور اسے قفلی اس وجہ سے کہتے تھے کہ اس کے سانچے میں اجزاء ڈالنے کے بعد اس کا دہانہ اچھی طرح بند کر دیا جاتا تھا یعنی قفل لگا دیا جاتا تھا تاکہ اجزاء سانچے سے باہر نہ آ سکیں۔ یوں اس کا نام قفلی پڑا جو رفتہ رفتہ ہوتے ہوتے قلفی ہو گیا۔ واللہ اعلم!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ہمیں روز مرہ ایسے بہت سے نام سننے کو ملتے ہیں کہ جن کو سن کر ہم کہتے ہیں کہ بھئ یہ کیا نام ہوا؟ اور پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس نام کی وجہ یہ ہے اور اُس نام کے پیچھے فلاں واقعہ یا بات ہے۔

سو یہاں محفلین سے درخواست ہے کہ اگر آپ کسی معروف نام کی وجہِ تسمیہ جانتے ہیں تو یہاں لکھیے تاکہ ہم بھی جان سکیں۔ یہ نام کسی جگہ (شہر قبضہ ملک وغیرہ) کا بھی ہو سکتا ہے یا کسی بھی قسم کا کوئی نام ہو ۔ بس وجہِ تسمیہ معلوم ہونا ضروری ہے۔ مستند خبر ہو تو بہت اچھی بات ہے۔ شبہ ہو تو وہ بھی بتا دیجے۔ :)

اُن اسماء کا نام بھی لکھیے جن کی وجہِ تسمیہ آپ ابھی تک تلاش کر رہےہیں۔ :) :) :)
پہلے ایک اچھی سی مثال بطور آغاز آپ بھی بتائیے ۔
 
علی وقار

محفلین
معلوم نہیں یہ معروف اسم ہے یا نہیں، تاہم، مجھے کچھ حیرت ہوئی تھی جب یہ پڑھا تھا کہ چینی پاکستان کو پاتھیے کہتے ہیں۔ اس کی ایک وضاحت اس ویب سائٹ سے ملی۔
پاتھیے دو مختلف الفاظ ’پا‘ اور ’تھیے‘ سے مل کر بنا ہے۔ لفط ’پا‘ چینی زبان میں ’پاکستان‘ کے نام یعنی ’پا چس تھان‘ سے لیا گیا ہے، جبکہ ’تھیے‘ چینی زبان میں ’لوہے‘ کو کہا جاتا ہے۔ ان دونوں الفاظ کو جب ملایا جاتا ہے تو لفظ ’پاتھیے‘ بنتا ہے۔ جس کا مطلب ہے ’لوہے جیسا مضبوط دوست۔ چینی میڈیا بھی اپنی رپورٹس میں پاکستان کا تعارف پاتھیے کہہ کر ہی کرواتا ہے۔ خاص طور پر ایسی رپورٹس جس میں پاکستان چین دوستی کا ذکر ہو، اس کی سرخی میں ہی پاکستان کے نام کے ساتھ پاتھیے لکھا ہوتا ہے۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لفظ مہندی پہلے مِنْہدی ہوا کرتا تھا۔ بعد میں بگڑ کر مہندی بن گیا۔۔۔ داغ کا ایک شعر بھی ہے جس میں لفظ منہدی استعمال ہوا تھا۔۔۔ مگر اب یاد نہیں۔
 
کیوں کہ دلہن کے ہاتھ کی منہدی سے دولہا منہدم ہو جاتا ہے ۔
اصل وجہ یہ تھی یار !!!
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
لفظ مہندی پہلے مِنْہدی ہوا کرتا تھا۔ بعد میں بگڑ کر مہندی بن گیا۔۔۔ داغ کا ایک شعر بھی ہے جس میں لفظ منہدی استعمال ہوا تھا۔۔۔ مگر اب یاد نہیں۔
امیر مینائی کا بھی شعر ہے،
خود نُمائی کی بَدولَت کِتنے اوچھے ہیں حَسِیں
منہدی مَلتے ہیں تَو اِتراتے ہیں اُٹھتے بیٹھتے
 
جاسمن

لائبریرین
معلوم نہیں یہ معروف اسم ہے یا نہیں، تاہم، مجھے کچھ حیرت ہوئی تھی جب یہ پڑھا تھا کہ چینی پاکستان کو پاتھیے کہتے ہیں۔ اس کی ایک وضاحت اس ویب سائٹ سے ملی۔
پاتھیے دو مختلف الفاظ ’پا‘ اور ’تھیے‘ سے مل کر بنا ہے۔ لفط ’پا‘ چینی زبان میں ’پاکستان‘ کے نام یعنی ’پا چس تھان‘ سے لیا گیا ہے، جبکہ ’تھیے‘ چینی زبان میں ’لوہے‘ کو کہا جاتا ہے۔ ان دونوں الفاظ کو جب ملایا جاتا ہے تو لفظ ’پاتھیے‘ بنتا ہے۔ جس کا مطلب ہے ’لوہے جیسا مضبوط دوست۔ چینی میڈیا بھی اپنی رپورٹس میں پاکستان کا تعارف پاتھیے کہہ کر ہی کرواتا ہے۔ خاص طور پر ایسی رپورٹس جس میں پاکستان چین دوستی کا ذکر ہو، اس کی سرخی میں ہی پاکستان کے نام کے ساتھ پاتھیے لکھا ہوتا ہے۔
یہ واقعی دلچسپ بات ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
اٹک کا پرُانا نام ۔۔۔ وادیِ چھچھ کا ایک قلعہ تھا !جس کا نام العتک تھا ۔۔اُسکے نام سے اتک رکھا گیا جسکو بعد میں اٹک پکارا جانے لگا ۔۔۔
ایک روایت یہ بھی ہے اٹک کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ ہندوئوں کے عقیدے کے مطابق نیلاب(دریائے سندھ)کو پار کرنا منع ہے ۔لفظ اٹک کے معنی بھی یہی ہیں۔
 
آخری تدوین:
ناظم آباد
ناظم آباد کراچی کے ضلع وسطی کا ایک اہم علاقہ ہے آزادی سے پہلے یہ علاقہ غیرآباد تھا۔ جہاں چھوٹے چھوٹے سندھی اور بلوچی گاوں آباد تھے جو شہر سے 10کلو میٹر کے فاصلے پر تھے۔حکومت پاکستان نے یہ علاقہ مقامی زمینداروں اور قبائلی لیڈر مستی بروہی خان سے خرید کر 1950ء میں مہاجروں کے لئے بسایا جو ٹینٹوں میں گزر بسر کر رہے تھے۔
ناظم آباد کی پلاننگ اور ڈیولپمنٹ 1952ء میں شروع ہو گئی تھی اور اس کی زمین مہاجروں کو سستے داموں بیچی گئی تھی۔
اس علاقہ کا نام اس وقت کے گورنر جنرل اور دوسرے وزیراعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین کے نام پر رکھا گیا۔ یہ علاقہ خود خواجہ ناظم الدین نے 1954ء میں منتخب کیا تھا۔
روزنامہ جنگ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
معلوم نہیں یہ معروف اسم ہے یا نہیں، تاہم، مجھے کچھ حیرت ہوئی تھی جب یہ پڑھا تھا کہ چینی پاکستان کو پاتھیے کہتے ہیں۔ اس کی ایک وضاحت اس ویب سائٹ سے ملی۔
پاتھیے دو مختلف الفاظ ’پا‘ اور ’تھیے‘ سے مل کر بنا ہے۔ لفط ’پا‘ چینی زبان میں ’پاکستان‘ کے نام یعنی ’پا چس تھان‘ سے لیا گیا ہے، جبکہ ’تھیے‘ چینی زبان میں ’لوہے‘ کو کہا جاتا ہے۔ ان دونوں الفاظ کو جب ملایا جاتا ہے تو لفظ ’پاتھیے‘ بنتا ہے۔ جس کا مطلب ہے ’لوہے جیسا مضبوط دوست۔ چینی میڈیا بھی اپنی رپورٹس میں پاکستان کا تعارف پاتھیے کہہ کر ہی کرواتا ہے۔ خاص طور پر ایسی رپورٹس جس میں پاکستان چین دوستی کا ذکر ہو، اس کی سرخی میں ہی پاکستان کے نام کے ساتھ پاتھیے لکھا ہوتا ہے۔
اب یہ مت پوچھیے کہ ہمارے یہاں چینیوں کو عرفِ عام میں کیا کہا جاتا ہے ۔ :)
 
سیما علی

لائبریرین
کراچی کا لالو کھیت جو اب لیاقت آباد ہے ۔۔
لیاقت آباد کو 1950ء میں پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے نام پر آباد کیا گیا۔کراچی کے جس مقام کا سب سے زیادہ ذکر ہوا، وہ ہے لالوکھیت۔
کراچی کے لالوکھیت نے بڑے بڑے ہیرے پیدا کئے، مہدی حسن سے صابری برادران، استاد قمرجلالوی سے نقاش کاظمی، اشرف شاد اور معین اختر تک لالوکھیت میں ان گنت چمکتے ستارے ہیں، عمرشریف کا تعلق بھی لالوکھیت یعنی لیاقت آباد سے تھا ۔۔۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لفظ مہندی پہلے مِنْہدی ہوا کرتا تھا۔ بعد میں بگڑ کر مہندی بن گیا۔۔۔ داغ کا ایک شعر بھی ہے جس میں لفظ منہدی استعمال ہوا تھا۔۔۔ مگر اب یاد نہیں۔

امیر مینائی کا بھی شعر ہے،
خود نُمائی کی بَدولَت کِتنے اوچھے ہیں حَسِیں
منہدی مَلتے ہیں تَو اِتراتے ہیں اُٹھتے بیٹھتے

بھائی لوگو! میرا خیال ہے کہ آپ گڑبڑا گئے ہیں یہاں ۔ مہندی ہمیشہ سے مہندی ہی رہی ہے اور جب تک زنانہ ہاتھ سلامت ہیں یونہی رہے گی۔ :)
یہ ہندی لفظ ہے ۔ اصولاً تو اسے مھندی یا منھدی لکھنا چاہیے لیکن اور بہت سارے ہندی الفاظ کی طرح اسے بھی دو چشمی ھ کے بجائے ہائے ہوز سے لکھنے کا رواج پڑگیا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ کہ مہندی کا تلفظ تو ہمیشہ سے بروزن فعلن ہی رہا ہے ۔ اس میں نون غنہ ہے ۔ املا میں البتہ فرق رہا ہے ۔ کچھ لوگ اسے (مھ - ں - دی) لکھتے ہیں اور کچھ ( م -نھ -دی) ۔ یعنی کچھ لوگ مھ کے بعد نون غنہ لکھتے ہیں اور کچھ لوگ میم کے بعد نھ لکھتے آئے ہیں ۔ لیکن اس کا تلفظ سب ایک ہی طرح سے کرتے ہیں۔ اس کے دو تلفظ نہیں ہیں ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اٹک کا پرُانا نام ۔۔۔ وادیِ چھچھ کا ایک قلعہ تھا !جس کا نام العتک تھا ۔۔اُسکے نام سے اتک رکھا گیا جسکو بعد میں اٹک پکارا جانے لگا
کچھ لوگ کہتے ہیں کہ میاں بھی عربی الاصل ہے۔ پہلے المیہ ہوتا تھا ۔ پھر میہ ہوا اور رفتہ رفتہ بگڑ کر میاں بن گیا ۔ آپ کا کیا خیال ہے ، سیما آپا؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بھائی لوگو! میرا خیال ہے کہ آپ گڑبڑا گئے ہیں یہاں ۔ مہندی ہمیشہ سے مہندی ہی رہی ہے اور جب تک زنانہ ہاتھ سلامت ہیں یونہی رہے گی۔ :)
یہ ہندی لفظ ہے ۔ اصولاً تو اسے مھندی یا منھدی لکھنا چاہیے لیکن اور بہت سارے ہندی الفاظ کی طرح اسے بھی دو چشمی ھ کے بجائے ہائے ہوز سے لکھنے کا رواج پڑگیا ہے۔ کہنے کا مطلب یہ کہ مہندی کا تلفظ تو ہمیشہ سے بروزن فعلن ہی رہا ہے ۔ اس میں نون غنہ ہے ۔ املا میں البتہ فرق رہا ہے ۔ کچھ لوگ اسے (مھ - ں - دی) لکھتے ہیں اور کچھ ( م -نھ -دی) ۔ یعنی کچھ لوگ مھ کے بعد نون غنہ لکھتے ہیں اور کچھ لوگ میم کے بعد نھ لکھتے آئے ہیں ۔ لیکن اس کا تلفظ سب ایک ہی طرح سے کرتے ہیں۔ اس کے دو تلفظ نہیں ہیں ۔
اچھا تو یہ بتائیے کہ پھر دولہا کیوں ابد الآباد تک کے لیے منہدم ہو جاتا ہے ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
پاکستان کا نام چودھری رحمت علی نے گھڑا تھا ۔ اور اس کے بارے میں مشہور ہے کہ مختلف علاقوں یا صوبوں کے ناموں سے پہلا حرف لے کر ایک acronym بنایاتھا ۔ رحمت علی صاحب نے واقعی ایسا کیا تھا یا بعد میں یار لوگوں نے کہانی گھڑلی ۔ مجھے علم نہیں ۔ کوئی صاحبِ علم اس پر موم بتی گھمائے تو اچھا رہے گا۔
 
Top