مردم شماری 2023 اور آپ کی توقعات

محمداحمد

لائبریرین
پاکستان میں ایک بار پھر مردم شماری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس بار اس کے لیے ایک مختلف نظام وضع کیا گیا ہے۔ لوگ حکومت کی متعین کردہ ویب سائٹ پر براہِ راست اندراج کر سکتے ہیں۔

نئی مردم شماری کو آپ کیسے دیکھتے ہیں۔ اس میں کس قدر شفافیت نظر آتی ہے۔ الغرض اس مردم شُماری سے آپ کی کیا توقعات ہیں اور ملک کے اقتصادی ، سماجی اور سیاسی معاملات پر اس کے کیا اثرات دیکھ رہے ہیں؟؟
 
سید عاطف علی

میں اس میں اندراج کر چکا ہوں اپنے خاندان کا ۔ لیکن نظام اور شفافیت پر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔
 
میں اس میں اندراج کر چکا ہوں اپنے خاندان کا ۔
یہ کس طرح کیا آپ نے؟ میرے پاس تو آج بھی ویب سائٹ نہیں کھل رہی ۔۔ ۔ ہر براؤزر ٹرائی کر لیا، وی پی این لگا کر دیکھ لیا مگر کوئی فائدہ نہیں۔ کیا ویب سائٹ کا ایکسس پاکستان تک محدود ہے؟ آج اپنی ایمبسی والوں کو جگانے کی کوشش کی ہے کہ متعلقہ وزارت کے ساتھ اس معاملے کو اٹھائیں ۔
 
میں نے پاکستان میں ریموٹ لاگ ان اور رجسٹر کر کے کوائف درج کیے ہر فرد کے۔
موبائل نمبر بھی پاکستان کا استعمال کیا۔ اہلیہ اور بچوں کے تعاون سے کیا ۔ بیرون ملک ایس ایم ایس آجاتا ہے لیکن کئی منٹوں بلکہ گھنٹوں میں بھی ۔
ڈیٹا ڈیکلئیر کرنے والے میں اہلیہ کا نام دے دیا ۔ کم از کم ڈیٹا تو چلا جائے ۔
کوڈ بھی جنریٹ ہو گیا ۔ اب کوئی ایجنٹ گھر پر آئے تو اسے کوڈ دے دیا جائے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بد عنوانیوں سے پھیلی مایوسیوں اور بے حسی کے اندھیروں میں کیا توقعات وابستہ ہوں بھلا۔
بس یہ ہے کہ ڈیٹا تو میسر ہو۔پھر اسے استعمال کیسے کیا جائے اس پر منحصر ہے سب کچھ۔یعنی وسائل کی تقسیم اور سہولیات کی منصوبہ بندی میں توازن وغیرہ ۔
امید ہے کہ آنے والی نسلوں میں شعور بیدار ہو اور جدو جہد کا جذبہ کسی انقلاب کا راستہ ہموار کرے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوائف کی تفصیل دل چسپ ہے ۔
گھر کیسا ہے لکڑی کا یا پتھر کا کچا پکا غسل خانہ علیحدہ ہے یا شئیرڈ وغیرہ
ہر فرد کی عمر کے بجائے تاریخ پیدائش کا ڈیٹا لیا جاتا تو بہتر تھا ۔
 
جدو جہد کا جذبہ کسی انقلاب کا راستہ ہموار کرے۔
خدارا انقلاب کی تمنا چھوڑ دیجیے ۔۔۔ بہتوں نے بہت دفعہ ٹھگ لیا ہے اس کے نام پر ۔۔۔ بس دعا کیجیے کہ نظام ارتقائی منازل طے کرکے مناسب ڈھنگ پر کام شروع کر دے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اس دھاگے کو ہمارا معاشرہ کے زمرے میں ہونا چاہیے شاید۔ (ایک رائے)
محمد تابش صدیقی بھائی صاحب

یہ بات تو درست ہے۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہمارا معاشرہ زمرہ زیرِ ادارت ہے۔ اور اس ادارت کے چکر میں گفتگو کا بہاؤ بری طرح متاثر ہوتا ہے۔ اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ کوئی بھی نئی لڑی اس زمرے میں نہ کھولوں۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
خدارا انقلاب کی تمنا چھوڑ دیجیے ۔۔۔ بہتوں نے بہت دفعہ ٹھگ لیا ہے اس کے نام پر ۔۔۔ بس دعا کیجیے کہ نظام ارتقائی منازل طے کرکے مناسب ڈھنگ پر کام شروع کر دے :)

یہ بات البتہ درست ہے کہ انقلاب کے نام پر ہمیں بہت بار دھوکہ دیا گیا ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ایک سوال یہ ہے کہ نادرا کے ہوتے ہوئے الگ سے مردم شماری کی کیا ضرورت ہے۔

یا اگر ضرورت ہے بھی تو مردم شماری کے سافٹ وئیر کو نادرا کے ساتھ جوڑنا تو چاہیے تاکہ نیشنل ڈیٹا بیس بھی اپڈیٹ ہوتی رہے۔
 
فلک شیر

محفلین
پہلے کہتا ہے ، تم ناکام ہو میاں، پھر کہتا ہے چلو کوئی نہیں ایک دفعہ پھر شاہراہ کیپچا کے ذریعے کاروں، جانوروں، ٹریفک کی بتیوں اور دیگر حیوانات و وحوش کی تصاویر ملا جلا کر آؤ ، کوشش کرو ۔۔۔ تاکہ ایک دفعہ پھر خطا کھاؤ :)
 
دنیا میں بھلے ہم جو بھی کرتے پھریں۔ لیکن کمپیوٹر کو اپنی انسانیت کا ثبوت ضرور دینا پڑتا ہے۔ :) :)
 
Top