کتابی باتیں

محمداحمد

لائبریرین
ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررھی تھی کہ اپنے دوست کو اپنی طرف آتے ھوئے دیکھا.
فورا بولی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو برابر میں کھڑے ہیں" خریدنے آئے ھیں؟
لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب
" کب ملو گی" خریدنے آیا ھوں.
لڑکی: یہ کتاب ھمارےپاس نہیں البتہ باتریس فرد کی کتاب " کل یونیورسٹی میں " مل سکتی ہے.
لڑکا: اچھی بات ھے لیکن کل آپ بلجیکی برنار کی کتاب " فون پہ بات ھوسکتی ھے" لاسکتی ہیں؟
لڑکی: ھاں کیوں نہیں. کیا آپ میشیل دانیال کی کتاب " دس بجے کے بعد" بھی خریدنا پسند فرمائیں گے؟
لڑکے نے جواب دیا: بسرو چشم.
جب لڑکا چلا گیا تو باپ نے بیٹی سے کہا: کیا یہ لڑکا ان ساری کتابوں کا مطالعہ کرسکےگا؟
بیٹی نے کہا: جی ھاں یہ ذہین ھے اور یونیورسٹی میں شریف طالبعلم ہے.
والد: اچھی بات ھے بیٹی لیکن میرے پاس تم دونوں کیلئے دو بہترین کتابیں ھیں. یہ کتابیں تم دونوں ضرور پڑھنا۔
ایک ہولندی فرانک مارتیز کی کتاب " میں بےوقوف نہیں ہوں " ہے اور دوسری روسی موریس ھنری کی کتاب " پھپھو کے بیٹے شفیق سے شادی کی تیاری پکڑو " ہے.

منقول
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کتابی باتیں :D
انگریزی مقولے کے مطابق عنوان گویا کیک پر آئسنگ ہے۔
احمد بھائی ، یہ کتابی باتیں تو اب رفتہ رفتہ عملی زندگی کی باتوں میں بدلتی جارہی ہیں ۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زندگی اور طرزِ زندگی اب تو سب کچھ ہی بدل گیا ہے۔
اتنا پرانا تو میں کبھی اپنے آپ کو محسوس نہیں کرتا جتنا اس قسم کے واقعات اور خبریں پڑھ کر کرتا ہوں ۔ کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میں موہن جوڈارو میں پیدا ہوا تھا ۔ حالانکہ یہ سانحہ موہن جوداڑو سے دو سو میل جنوب میں ہوا تھا۔
 
بندہ پرور

محفلین
ایک لڑکی اپنے والد کے ساتھ بُک شاپ میں کتابیں فروخت کررھی تھی کہ اپنے دوست کو اپنی طرف آتے ھوئے دیکھا.
فورا بولی: کیا آپ المانی کی کتاب" ابو برابر میں کھڑے ہیں" خریدنے آئے ھیں؟
لڑکے نے جواب دیا: نہیں میں توماس ہرنانیر کی کتاب
" کب ملو گی" خریدنے آیا ھوں.
لڑکی: یہ کتاب ھمارےپاس نہیں البتہ باتریس فرد کی کتاب " کل یونیورسٹی میں " مل سکتی ہے.
لڑکا: اچھی بات ھے لیکن کل آپ بلجیکی برنار کی کتاب " فون پہ بات ھوسکتی ھے" لاسکتی ہیں؟
لڑکی: ھاں کیوں نہیں. کیا آپ میشیل دانیال کی کتاب " دس بجے کے بعد" بھی خریدنا پسند فرمائیں گے؟
لڑکے نے جواب دیا: بسرو چشم.
جب لڑکا چلا گیا تو باپ نے بیٹی سے کہا: کیا یہ لڑکا ان ساری کتابوں کا مطالعہ کرسکےگا؟
بیٹی نے کہا: جی ھاں یہ ذہین ھے اور یونیورسٹی میں شریف طالبعلم ہے.
والد: اچھی بات ھے بیٹی لیکن میرے پاس تم دونوں کیلئے دو بہترین کتابیں ھیں. یہ کتابیں تم دونوں ضرور پڑھنا۔
ایک ہولندی فرانک مارتیز کی کتاب " میں بےوقوف نہیں ہوں " ہے اور دوسری روسی موریس ھنری کی کتاب " پھپھو کے بیٹے شفیق سے شادی کی تیاری پکڑو " ہے.

منقول
واقعی , باپ بیوقوف نہیں , بلکہ خاص عقلمند تھا.
مزیدار
 
محمداحمد

لائبریرین
اتنا پرانا تو میں کبھی اپنے آپ کو محسوس نہیں کرتا جتنا اس قسم کے واقعات اور خبریں پڑھ کر کرتا ہوں ۔ کبھی کبھی تو یوں محسوس ہوتا ہے
دنیا تو اس سے بھی بہت آگے نکل گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں پرانا ہی رکھے۔ آمین
 
Top