نتائج تلاش

  1. محمد خلیل الرحمٰن

    الوداع پیارے گھر :: نظم:: از محمد خلیل الرحمٰن

    الوداع پیارے گھر ( رابرٹ لوئی اسٹیونسن کی نظم سے ماخوذ) گھوڑا گاڑی ہمارے لیے آگئی ، ہم تو تیار ہی تھے کھڑے سارے بچے لپک کر قریب آگئے ، پہلے چڑھنے لگے سب بڑے باری بچوں کی آئی تو سب چڑھ گئے اور سیٹوں کی خاطر لڑے تب بڑوں نے ہمیں گود میں یوں چڑھایا کہ بچے بڑے ہنس پڑے الوداع پیارے گھر الوداع...
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    نظم: غیبت (ماخوذ از حکایاتِ سعدی) از محمد خلیل الرحمٰن

    غیبت ( شیخ سعدی کی ایک حکایت سے ماخوذ ) محمد خلیل الرحمٰن تمام شب کے عبادت گزار بیٹے نے کہا ادب سے یہ اپنے عزیز والد سے یہ میرے گِرد جو سوئے ہوئے ہیں غفلت میں اِنہیں سکون نہ مِل پائے گا عبادت میں؟ اگر یہ ایک گھڑی اپنی نیند سے جاگیں سیاہ بختیٗ انجام سے نکل بھاگیں کہا یہ باپ نے اے کاش! تو...
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    کراچی کراچی ہے یار

    اہلِ محفل کی دلچسپی کے لیے ہم آج کراچی کی یادگار تصویروں پر مشتمل ایک سلسلہ شروع کررہے ہیں، امید ہے دیگر محفلین بھی اپنے شہر سے متعلق ایسا ہی دھاگہ شروع کریں گے۔ لاہور اور دہلی کے رہنے والوں سے خصوصی درخواست ہے کہ یہ دو شہر ہمیں بہت پسند ہیں۔ لاہور جب بھی گئے بہت اچھا لگا۔ دہلی کبھی جانا نہ...
  4. محمد خلیل الرحمٰن

    عقل مند چیونٹی از محمد خلیل الرحمٰن

    عقل مند چیونٹی از محمد خلیل الرحمٰن ننھی منی چیونٹی ہے کام سے اپنے نکلی ہے دنیا دنیا گھومے گی دانا دنکا ڈھونڈے گی دانا جو بھی پائے گی آپ نہیں وہ کھائے گی ہاتھوں پر اپنے ڈھوکر اپنے گھر لے جائے گی جاڑے کے دن آئیں گے دور نکل نہ پائیں گے سارے گھر والے ملکر تھوڑا تھوڑا کھائیں گے
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

    اوکسفرڈ نے یکم نومبر 2019 سے بک فیئر کا اعلان کردیا ہے جو ان کے تمام آؤٹ لیٹس پر جاری ہے۔ کچھ مخصوص کتابوں پر 90 فیصد تک رعائت ہے البتہ نئی کتابوں سمیت تمام کتابوں پر 35 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ کل ہی ہم نے اس رعایت سے فایدہ اٹھاتے ہوئے م۔درجہ ذیل کتابیں خرید لی ہیں۔ 1. رسالہ اسباب بغاوتِ ھند از...
  6. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی (3) از محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی (3) محمد خلیل الرحمٰن آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی کس ٹیچر نے ڈھیر کتابیں ہیری کو تحفے میں دیں؟ رون کی امی نے تحفے میں کیا کیا چیزیں بھیجی تھیں؟ ڈوبی ہیری پوٹر کے گھر کیا کچھ لینے آیا تھا؟ میل فوئے جب ملنے آیا...
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    دعا عدنان نقیبی بھائی کے پاؤں میں فریکچر۔ اللہ پاک صحتِ کلی عطا فرمائیں

    آج چھ دن کی غیر حاضری پر فکرمند ہوکر نقیبی بھائی کو فون کیا تو پتہ چلا کہ پاؤں مڑ جانے کے باعث پاؤں میں فریکچر ہوگیا ہے۔ پلستر لگادیا گیا ہے اور بھائی گھر پر آرام فرمارہے ہیں۔ کچھ دن نیٹ سے اور ان کی محبوب اردو محفل سے دوری رہے گی۔ تمام محفلین سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
  8. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟ از محمد خلیل الرحمٰن آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی ھُو از نیرلی ہیڈلیس نک اینڈ وئر یو سی ہِم ان ہوگ ورٹس* دروازے پر کیسے کہیں گے "کھُل جا سِم سِم" اِن ہوگ ورٹس پونے دس نمبر کا پلیٹ فارم کس اسٹیشن پر ہوگا "بریڈ...
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    چھوٹی سی چڑیا از محمد خلیل الرحمٰن

    بافقیہ بھائی کی فرمائش پر آج کہی ہوئی بچوں کے لیے ایک نظم چھوٹی سی چڑیا از محمد خلیل الرحمٰن چھوٹی سی چڑیا دانا اُٹھائے پھُر پھُر کرے اور اُڑتی ہی جائے اِک گھونسلے میں چھوٹا سا بچہ کرتا ہے چوں چوں منہ کھولے بیٹھا چڑیا ہے بھوکی کھائے نہ کھانا بچے کے منہ میں ڈالے گی دانا
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن

    ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟ محمد خلیل الرحمٰن آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی ہیری کے انکل کا بولو نام کسے معلوم ہے بیچتے ایسا کیا ہیں جس کی دنیا بھر میں دھوم ہے رہتے ہیں جس گلی میں اس کا ایک بھلا سا نام ہے کون ہے ڈڈلی جس کا ہردم کھاتے رہنا کام...
  11. محمد خلیل الرحمٰن

    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ڈائریکٹر کو پاکستان میں داخلے سے روک دیا گیا

    کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے ڈائریکٹر کو پاکستان میں داخلے سے روک دیا گیا ویب ڈیسکاپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019 پاکستان کے امیگریشن حکام نے کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے )کے ایشیا پروگرام کے کوآرڈنیٹر اسٹیون بٹلر کو ملک میں داخلے سے روکتے ہوئے انہیں ملک بدر کردیا۔ سی پی جے کے جاری کردہ بیان کے...
  12. محمد خلیل الرحمٰن

    اعراب لگا کر عربی عبارت پیش کیجیے

    ایک مبتدی کی حیثیت سے اس دھاگے کا اجرا کررہے ہیں ، جس میں ہم اور دیگر مبتدیان کسی بھی کتاب سے عربی کی عبارت خود اعراب لگاکر پیش کریں گے۔ عربی داں محفلین سے گزارش ہے کہ ان عبارات کو چیک کریں اور غلطیوں کی نشاندھی کریں۔
  13. محمد خلیل الرحمٰن

    اقتباسات ساقی کراچی کا پہلا شمارہ: نگاہِ اولیں از شاہد احمد دہلوی

    شاہد احمد دہلوی دہلی سے ساقی نکالا کرتے تھے۔ ہجرت کی تو اپنے ساتھ ساقی بھی کراچی لے آئے۔ خوب تگ و دو کے بعد پہلا شمارا نکالا تو اس کے ادارئیے میں ایسی تلخ و ترش باتیں لکھیں جنھیں پڑھ کر اہلَ دانش خون کے آنسو رو سکتے ہیں۔ آج بھی یہ اداریہ یوں لگتا ہے گویا آج کے حالات پر لکھا گیا ہے۔ پڑھیے اور...
  14. محمد خلیل الرحمٰن

    مبارکباد تابش بھائی کو 24٫000 مراسلے مبارک ہوں

    محمد تابش صدیقی بھائی کو اردو محفل پر 24٫000 مراسلوں کی تکمیل مبارک ہو۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
  15. محمد خلیل الرحمٰن

    ذاتی کتب خانہ پیراماؤنٹ پبلشرز کی جانب سے سالانہ دس روزہ سیل جاری ہے

    پیراماؤنٹ پبلشرز کراچی کی جانب سے دس روزہ سالانہ سیل جاری ہے ۔ آئیندہ اتوار تک سیل جاری رہے گی۔ کل ہم نے تین کتابیں خریدیں ۱۔ نئی پود: ایوان ترگنیف کے ناول’’ باپ اور بیٹے ‘‘ کا ترجمہ انتظار حسین نے کیا اور سنگِ میل نے چھاپا ہے۔ اگرچہ ہمارے پاس ظ۔ انصاری کیا کیا ہوا ترجمہ موجود ہے لیکن انتظار...
  16. محمد خلیل الرحمٰن

    دیکھیے کون کہہ رہا ہے!

    اس سلسلے میں صرف کسی شخصیت کا قول لکھا جاکستا ہے لیکن درخواست ہے کہ اسے لطیفہ ہی رہنے دیا جائے اور کسی قسم کا تبصرہ نہ کیا جائے، نہ مراسلے میں اور نہ جوابی مراسلے میں۔
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    چند تازہ ھائیکوز

    دریا بپھرا ہے دل کی برف جو پگھلی تو پربت رویا ہے (سہیل احمد صدیقی) برکھا اور سحاب کیسے ڈھونڈیں بارش میں گم گشتہ مہتاب (سہیل احمد صدیقی) طائر اڑتا ہے پر سکیڑیں اور پھیلائیں تو کوئی تھامتا ہے (وضاحت عباسی) پڑجاتا ہے ماند سرد اندھیری راتوں میں کِس نے دیکھا چاند (ڈاکٹر نزہت عباسی) کڑوا ہوتا...
  18. محمد خلیل الرحمٰن

    وزیراعظم کا القاعدہ سے متعلق بیان، وزارت خارجہ سے وضاحت طلب

    وزیراعظم کا القاعدہ سے متعلق بیان، وزارت خارجہ سے وضاحت طلب ویب ڈیسک | نادر گُرامانی07 اکتوبر 2019 بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی—فائل فوٹو: ڈان نیوز پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے...
Top