ذاتی کتب خانہ اوکسفرڈ بک فیئر 2019 یکم تا 30 نومبر جاری ہے

اوکسفرڈ نے یکم نومبر 2019 سے بک فیئر کا اعلان کردیا ہے جو ان کے تمام آؤٹ لیٹس پر جاری ہے۔ کچھ مخصوص کتابوں پر 90 فیصد تک رعائت ہے البتہ نئی کتابوں سمیت تمام کتابوں پر 35 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ کل ہی ہم نے اس رعایت سے فایدہ اٹھاتے ہوئے م۔درجہ ذیل کتابیں خرید لی ہیں۔

1. رسالہ اسباب بغاوتِ ھند از سر سید احمد خان
2. جزیرۂ سخنوراں از غلام عباس
3. انتخابِ کلام نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ
4. انتخابِ کلام اصغر گونڈوی
5. The Rebel and her Cause: The Life and Work of Rashid Jahan

خاص طور پر عابدہ حسین کی آٹو بائیو گرافی پر نیت خراب ہے لیکن اس کی انتہائی رعایتی قیمت بھی 800 روپیے ہے۔ بعد میں سوچیں گے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اس اطلاع کے لیے خلیل صاحب۔

عابدہ حسین کی کتاب پر میری نظر اسی وقت سے تھی جب چھپی تھی لیکن قیمت (2200 روپے) کی وجہ سے چار پانچ سال سے نہیں خریدی۔ اب 800 کی ہوئی ہے تو خرید لی ہے۔ میں نے دو تین سال پہلے خورشید محمود قصوری کی کتاب اڑھائی ہزار میں خریدی تھی، اب افسوس ہو رہا ہے کہ اس کی رعایتی قیمت ساڑھے نو سو روپے ہو گئی ہے۔

بہرحال آکسفورڈ والوں کو ڈیڑھ درجن کے قریب کتابوں کا آرڈر کر دیا ہے اور انشاءاللہ تین چار دن میں مجھے مل جائے گا۔ اس آرڈر کے لیے کل بیگم سے ڈیل بھی کر لی تھی۔ پہلے اسے کمیشن دینا پڑتا تھا، اب اجازت کے ساتھ ساتھ ڈیل کر کے کوئی خواہش، فرمائش، مطالبہ پورا کرنا پڑتا ہے۔ ساری ڈسکاؤنٹ کا ستیاناس ہو گیا۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
میری خرید کردہ کتابیں۔ :)

Pakistan – A Dream Gone Sour - Roedad Khan
Pakistan - A New History - Ian Talbot
Constitutional and Political History of Pakistan - Hamid Khan
A History of the Judiciary in Pakistan - Hamid Khan
Zulfi Bhutto of Pakistan, His Life and Times - Stanley Wolpert
Shameful Flight, The Last Years of the British Empire in India - Stanley Wolpert
Crossed Swords, Pakistan, its Army, and the Wars Within - Shuja Nawaz
Power Failure, The Political Odyssey of a Pakistani Woman - Syeda Abida Hussain
We've Learnt Nothing from History - Pakistan: Politics and Military Power - M. Asghar Khan
Jinnah: Creator of Pakistan - Hector Bolitho
With the Quaid-i-Azam during his Last Days - Lt. Colonel Ilahi Bakhsh
A Princely Affair, The Accession and Integration of the Princely States of Pakistan, 1947–1955 - Yaqoob Khan Bangash
Bangladesh, Quest for Freedom and Justice - Kamal Hossain
How Pakistan got Divided - Maj Gen Rao Farman Ali Khan
The Emergence of Socialist Thought Among North Indian Muslims 1917-1947 - Khizar Humayun Ansari
Negotiating the Siege of the LAL MASJID - Adam Dolnik and Khuram Iqbal
Sectarian War, Pakistan’s Sunni-Shia Violence and its Links to the Middle East - Khaled Ahmed
Federal Cabinet of Pakistan, Formation and Working, 1947–1977 - Naumana Kiran Imran
Hindustan ki Mauseequi - Abdul Halim Sharar
 
ان کتابوں میں سے کچھ ہمارے پاس ہیں۔
حامد خان صاحب کی کتاب اچھی ہے۔ ہمارے پاس پرانا ایڈیشن ہے جب کہ اط نیا ایڈیشن بھی آگیا ہے۔ این ٹالبوٹ کی "پاکستانی اے نیو ہسٹری ہم نے بیٹی کو لے کر دی تھی امتحان کے لیے ۔ ولپرٹ کی ذولفی بھٹو بھی ہمارے پا س ہے۔ البتہ عابدہ حسین کی اور اصغر خان کی کتابوں کو خریدنے کی خواہش ہے۔

ہندوستان اور ایٹم بم سے متعلق نئی کتاب آئی ہے، یقینآ اچھی ہوگی، India’s Habituation with the Bomb
 
@محمدوارث صاحب پاکستان ، ہندوستان اور ایٹم بم پر مندرجہ ذیل کتاب مزے دار ہے۔ اوکسفرڈ پاکستانی ہی کی چھپی ہوئی ہے لیکن اب شاید ان کے پاس سے نہیں ملے گی۔ ضرور دیکھیے!

South Asia on Short Fuse: Nuclear Politics and the future of global disarmament by Praful Bidwai and Achin Vanaik
 
جی انشاءاللہ، کتاب عنوان سے تو عمدہ ہی لگ رہی ہے۔ ہاتھ لگ گئی تو انشاءاللہ مطالعے میں بھی آ جائے گی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میری خرید کردہ کتابیں۔ :)

Pakistan – A Dream Gone Sour - Roedad Khan
Pakistan - A New History - Ian Talbot
Constitutional and Political History of Pakistan - Hamid Khan
A History of the Judiciary in Pakistan - Hamid Khan
Zulfi Bhutto of Pakistan, His Life and Times - Stanley Wolpert
Shameful Flight, The Last Years of the British Empire in India - Stanley Wolpert
Crossed Swords, Pakistan, its Army, and the Wars Within - Shuja Nawaz
Power Failure, The Political Odyssey of a Pakistani Woman - Syeda Abida Hussain
We've Learnt Nothing from History - Pakistan: Politics and Military Power - M. Asghar Khan
Jinnah: Creator of Pakistan - Hector Bolitho
With the Quaid-i-Azam during his Last Days - Lt. Colonel Ilahi Bakhsh
A Princely Affair, The Accession and Integration of the Princely States of Pakistan, 1947–1955 - Yaqoob Khan Bangash
Bangladesh, Quest for Freedom and Justice - Kamal Hossain
How Pakistan got Divided - Maj Gen Rao Farman Ali Khan
The Emergence of Socialist Thought Among North Indian Muslims 1917-1947 - Khizar Humayun Ansari
Negotiating the Siege of the LAL MASJID - Adam Dolnik and Khuram Iqbal
Sectarian War, Pakistan’s Sunni-Shia Violence and its Links to the Middle East - Khaled Ahmed
Federal Cabinet of Pakistan, Formation and Working, 1947–1977 - Naumana Kiran Imran
Hindustan ki Mauseequi - Abdul Halim Sharar

واہ!

ماشاءاللہ!

آخری کتاب غالباً باقی کتابوں کی خشکی دور کرنے کے لئے ہے۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
پچاس روپے میں کچھ صفحات کی ایک نایاب تقریر پڑھنے کو مل رہی تھی، سو شامل کر لی۔ :)

خوب !

یعنی موضوع کے اعتبار سے تو اس نے انتخاب کی ہمہ گیری بڑھائی ہی تھی۔ قیمت کے اعتبار سے بھی تمام کتابوں کی اوسط قیمت کم کرنے میں معاون ثابت ہوئی۔ :):)
 
محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ!

آپ دونوں اکیلے ہی اتنی کتابیں پڑھ لیتے ہیں کہ میرے جیسے دس بارہ بندے بھی نہیں پڑھتے ہوں گے۔ :)
 
Top