عقل مند چیونٹی از محمد خلیل الرحمٰن

عقل مند چیونٹی
از محمد خلیل الرحمٰن

ننھی منی چیونٹی ہے
کام سے اپنے نکلی ہے
دنیا دنیا گھومے گی
دانا دنکا ڈھونڈے گی

دانا جو بھی پائے گی
آپ نہیں وہ کھائے گی
ہاتھوں پر اپنے ڈھوکر
اپنے گھر لے جائے گی

جاڑے کے دن آئیں گے
دور نکل نہ پائیں گے
سارے گھر والے ملکر
تھوڑا تھوڑا کھائیں گے
 
آخری تدوین:
مجھے لگا کہ یہ دو مصرعے نامکمل ہوں جیسے ۔
ننھی منی سی چیونٹی
کام سے اپنے نکلی تھی
اور ہاتھوں پر ڈھونا سے بہتر ہے کہ پیٹھ پر یا کاندھے پر استعمال ہو۔
جزاک اللہ۔ یوں کیے دیتے ہیں
ننھی منی چیونٹی ہے
کام سے اپنے نکلی ہے​
 

آصف اثر

معطل
میری رائے میں جیسے سید عاطف علی نے کہا:
ننھی منی چیونٹی تھی
کام سے اپنی نکلی تھی
یہ کہانی کی شکل اختیار کرکے بچوں کے لیے زیادہ دلچسپی کا باعث ہوگی، کیوں کہ ماضی کا صیغہ بچوں کے لیے زیادہ جاندار ہوتاہے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب !! یہ تو بہت اچھی سی نظم ہوگئی خلیل بھائی ! تمام مصرعے مناسب اور بچوں کے لحاظ سے مترنم اور رواں ہیں ۔ عاطف بھائی کی بات سے متفق ہوں کہ ڈھونے والا مصرع تبدیل کردیا جانا چاہئے ۔ ڈھونے کا لفظ جچ نہیں رہا ۔ ایک تجویز یہ دیکھ لیجئے۔
دانا جو بھی پائے گی
آپ نہیں وہ کھائے گی
سر پہ اٹھا کر دانے کو
اپنے گھر لے جائے گی
 
Top