محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی(2) ؟
از محمد خلیل الرحمٰن
از محمد خلیل الرحمٰن
آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی
ھُو از نیرلی ہیڈلیس نک اینڈ وئر یو سی ہِم ان ہوگ ورٹس*
دروازے پر کیسے کہیں گے "کھُل جا سِم سِم" اِن ہوگ ورٹس
پونے دس نمبر کا پلیٹ فارم کس اسٹیشن پر ہوگا
"بریڈ اِن کیپٹی وٹی" ** کہیں تو کِس موزی کا گھر ہوگا
بیگم نورِس کِس کی بلی، چوہا کِس نے پالا ہے
پھپھو مارج کا بھی بتلاؤ آخر کِس کی خالہ ہے
لاکر نمبر سات سو تیرہ میں آخر کیا رکھا تھا
پولی جوس کا پوشن*** سب سے پہلے کِس نے چکھا تھا
ہیری پوٹر ناول کے کتنے حصے اب تک آئے
یہ بتلاؤ تُم خود اس کے کتنے حصے پڑھ پائے
ناول یہ کِس نے لکھا ہے، دیکھیں کون بتائے گا
جو بتلائے، پڑھنے والا بچہ وہ کہلائے گا
آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی
*Who is nearly headless Nick and where you see him in Hogwarts
**Bred in captivity
***Polyjouice potion
اس نظم کا پہلا حصہ درج ذیل لنک پر دیکھیے۔
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی؟ نظم ::محمد خلیل الرحمٰن
آخری تدوین: