چند تازہ ھائیکوز

دریا بپھرا ہے
دل کی برف جو پگھلی تو
پربت رویا ہے
(سہیل احمد صدیقی)

برکھا اور سحاب
کیسے ڈھونڈیں بارش میں
گم گشتہ مہتاب
(سہیل احمد صدیقی)


طائر اڑتا ہے
پر سکیڑیں اور پھیلائیں تو
کوئی تھامتا ہے
(وضاحت عباسی)

پڑجاتا ہے ماند
سرد اندھیری راتوں میں
کِس نے دیکھا چاند
(ڈاکٹر نزہت عباسی)



کڑوا ہوتا ہے
پھر بھی منہ پر سچ کہنا
اچھا ہوتا ہے
(سحر علی)

شاید جی جاتے
ہم گر تیری آنکھوں کے
آنسو پی جاتے
(ظہیر ظرف)

وقت پر کرلو کام
سورج کی کرنیں لوگو
دیتی ہیں پیغام
(آمنہ عالم)



چڑیا ہے مغموم
سانپ شجر پر آتا ہے
اس کو ہے معلوم
(زیب النساء زیبی)



پت جھڑ کا تھا ساز
تجھ سے چھپ ملنے کا
رکھ نہ سکا جو راز
(شہزاد نیاز)


میں مونا لیزا
لگ ہی جائے گا اب تو
جاپان کا ویزا
(روبینہ تحسین)


چاندنی رات تو ہے
نیند سے بوجھل ہیں آنکھیں
کوئی بات تو ہے
(روبینہ تحسین )
 
Top