محمد خلیل الرحمٰن
محفلین
ہیری پوٹر کس کس نے پڑھ لی (3)
محمد خلیل الرحمٰن
آؤ بچو! تم سے پوچھیں باتیں ہیری پوٹر کی
بچوں کو اچھی لگتی ہیں خبریں جس جادو گر کی
کس ٹیچر نے ڈھیر کتابیں ہیری کو تحفے میں دیں؟
رون کی امی نے تحفے میں کیا کیا چیزیں بھیجی تھیں؟
ڈوبی ہیری پوٹر کے گھر کیا کچھ لینے آیا تھا؟
میل فوئے جب ملنے آیا ڈوبی کو کیوں لایا تھا؟
ڈمبل ڈور کے بارے میں آخر ہیگرِڈ کیا کہتا تھا؟
کون تھا جو ہوگ ورٹس کے باہر اِک کُٹیا میں رہتا تھا؟
کون سی بولی ہے جس میں سانپوں سے باتیں کرتے ہیں؟
کون ہے جس کا نام فقط لینے سے سب ہی ڈرتے ہیں؟
ایزکبان* سے بھاگے قیدی کا تو بوجھو نام ہے کیا؟
ھاؤلر لیٹر** کیوں لکھتے ہیں, اس کا آخر کام ہے کیا؟
پورے چاند کی راتوں میں لُوپِن کو کیا بیماری تھی؟
رازوں کے کمرے میں رون نے کیا کوئی بازی ہاری تھی؟

*Azkaban
**Howler Letter