نتائج تلاش

  1. ابن سعید

    اوبنٹو لینکس کے لئے ایک سادہ ویب براؤزر بنانے کی ترکیب

    لینکس ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن پروگرامنگ سیکھنے میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ایک نہایت مفید اور سہل ٹیوٹوریل۔ :)
  2. ابن سعید

    کشمیری فونٹ کے حوالے سے معلومات درکار ہے

    کشمیر یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ہمارے حلقہ احباب میں شامل ہیں پچھلے ہفتے ان کی ای میل موصول ہوئی جس میں وہ اردو فونٹ سازوں سے کچھ تعاون چاہتے ہیں۔ در اصل کشمیری خط میں چار کیریکٹرز ایسے ہیں جو اردو رسم الخط میں موجود نہیں ہیں۔ اور نہ ہی ان کیریکترز کو یونیکوڈ کیریکٹر میپ میں جگہ دی گئی تھی۔ لہٰذا...
  3. ابن سعید

    اردو ویب کی تمام سائٹیں آئی پی ورژن 6 پر بھی دستیاب

    آج بتاریخ 6 جون 2012 کو انٹرنیٹ سوسائیٹی نے آئی پی وی 6 کا اجرا کیا۔ اس موقع پر گوگل سمیت دیگر کئی بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں تقریباً کلی طور پر آئی پی ورژن 6 یعنی (IPv6) پر منتقل ہو رہی ہیں۔ اس یوم آئی پی وی 6 پر اردو ویب بھی ان میں شامل ہے۔ :) در اصل اردو ویب کو جب نئے ہوسٹ پر منتقل کیا گیا تبھی سے...
  4. ابن سعید

    اردو ویب کی سالانہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں آپ کا تعاون

    سابقہ دستور کے مطابق ایک دفعہ پھر وہ موقع آ گیا ہے جب اردو ویب کے زیر اہتمام چل رہی تمام خدمات کو جاری رکھنے نیز ان کو خوب سے خوب تر بنانے کے لئے تمام محبان اردو اور بالخصوص محفلین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ہوسٹنگ کے اخراجات کی مد میں اپنا تعاون پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں۔ ہماری ترجیح ہوتی ہے کہ...
  5. ابن سعید

    آن لائن اخبارات

    یعنی آپ نے دیگر "پہلے" مکمل آن لائن اردو اخباروں کو "سرچ" نہیں کیا شاید۔ :) :) :)
  6. ابن سعید

    مبارکباد دس ہزاری عندلیب اپیا رانی

    ہم اپنی بے حد پیاری عندلیب اپیا رانی کو دس ہزار پیغامات کا ہدف عبور کرنے پر ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اور ان کے لئے بے شمار خوشیوں کی دعا کرتے ہیں۔ :) :) :)
  7. ابن سعید

    خواتین کارنر اور مردوں کی بیٹھک کے بارے میں محفلین کی رائے

    احباب کے علم میں یہ بات ہو گی کہ ان دنوں اردو محفل انتظامیہ محفل کے زمرہ جات کی فہرست میں پھر بدل کر رہی ہے۔ نئے سافٹوئیر کی بعض خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی زمرہ جات کو آپس میں ضم کیا جا رہا ہے، کچھ غیر ضروری ہو چلے زمروں کو آرکائیو کیا جا رہا ہے، کچھ بہت ہی گہرائی میں موجود ذیلی زمروں کو...
  8. ابن سعید

    مبارکباد کاشفی بھائی کے پانچ ہزار پیغامات اور ڈھیر سارے دھاگے

    عموماً پسندیدہ کلام کے گوشے میں خاموشی سے آ کر چلے جانے والے کاشفی بھائی نے پانچ ہزار پیغامات کا سنگ میل عبور کر لیا۔ ان کی رفتار کو دیکھتے ہوئے قیاس کیا جا سکتا ہے کہ یہ "حادثہ" چند ہفتوں قبل رو نما ہوا ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ موصوف محفل میں سب سے زیادہ دھاگے شروع کرنے والوں میں تیسرے مقام پر...
  9. ابن سعید

    اردو محفل کی فورمز کی فہرست کی تنظیم نو

    تبدیلی کسی بھی نظام کے زندہ ہونے کا ثبوت ہے تو وہیں ترقی کے لئے ضروری بھی۔ اس کے برعکس جمود بڑے بڑے مستحکم نظاموں کو وقت کی گرد میں لپٹی کھنڈر بنا دیتا ہے۔ وقت کے ساتھ جوں جوں اردو کمیونٹی ویب پر نئی جہات سے رو شناس ہوئی، نئے آلات و نظام سامنے آئے، تلخ و شیریں تجربات ہوئے، سیاسی، معاشی، معاشرتی...
  10. ابن سعید

    مبارکباد دس ہزاری پریاں

    آج محفل کی دو پریوں نے پوری سازش و پلاننگ کے ساتھ بیک وقت دس ہزار پیغامات کا ہدف عبور کر لیا ہے۔ مقدس بٹیا رانی اور ناعمہ عزیز بٹیا رانی آپ دونوں کو یہ سنگ میل بے حد مبارک ہو۔ آپ یوں ہی محفل کی رونق میں اضافے کا باعث بنتی رہیں۔ خوش رہیں اور مسکراتی رہیں، ہمیشہ۔ :) :) :)
  11. ابن سعید

    مبارکباد مقدس بٹیا رانی ااردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کی نئی موڈریٹر

    اردو محفل کی ہر دلعزیز رکن مقدس بٹیا رانی کو اردو ویب لائبریری کے حوالے سے ان کے کارہائے نمایاں کو دیکھتے ہوئے اس زمرے کی ادارت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ ان کی شمولیت سے ساتھ اب لائبریری کے زمرے میں مدیران کی تعداد تین ہو جاتی ہے۔ ان کے علاوہ اس وقت لائبریری کی ادارت سیدہ شگفتہ بٹیا رانی اور...
  12. ابن سعید

    مبارکباد برادرم فرخ منظور ایک ہزاری

    چونکیں نہیں، ہم نے برادرم فرخ منظور کے پیغامات کی تعداد کو کم کر کے ایک ہزار نہیں کہا اور نہ ہی یہ دھاگہ برسوں پہلے گذرے ایک ہزار پیغامات کی سنگ میل کی یاد میں ہے۔ اب تو الحمد للہ برادر موصوف پونے آٹھ ہزار پیغامات کے آس پاس چہل قدمی کر رہے ہیں۔ یہ در اصل ان کے شروع کردہ دھاگوں کی تعداد ہے جو...
  13. ابن سعید

    مبارکباد عمار ابن ضیاء بھی اب شادی شدہ ہو گئے

    محفل کے ایک ہر دلعزیز رکن عمار خاں بالآخر شادی شدہ ہو گئے۔ منگنی تو غالباً کافی عرصہ ہوا ہو گئی تھی اب رہی سہی کسر بھی پوری ہو گئی۔ ایک وقت تھا جب عمار بھائی محفل میں بہت فعال ہوا کرتے تھے۔ انھوں نے اردو بلاگنگ اور دوسرے کئی سوشل نیٹورکنگ پلیٹ فارم پر اردو کے حوالے سے کارہائے نمایاں انجام دیئے...
  14. ابن سعید

    زین بھیا کی ڈاک

    آج ہمارے بے حد عزیز زین بھائی نے ہم سے شکایت کی کہ ہم نے انھیں کبھی چاکلیٹ وغیرہ نہیں پیش کیا لہٰذا وہ ناراضگی وغیرہ کا پروگرام بنا رہے ہیں۔ قبل اس کے کہ وہ کچھ کریں ہم نے ان کے لئے ایک عدد پوسٹ باکس بک کر دیا جس میں ہم ان کے لئے پیغامات، تحائف، شکایتیں، فرمائشیں غرض کہ سب کچھ شامل کر سکیں گے۔...
  15. ابن سعید

    زمین: سیارے کی تخلیق - از نیشنل جیوگرافک چینل

    کل محترم فاتح الدین بشیر صاحب نے ایک زبردست ویڈیو کا ربط دیا۔ گو کہ ہم نے اسے مفت میں حاصل نہیں کیا بلکہ ایک سے زائد دیگر ڈاکیومنٹری اور معلوماتی نوعیت کے ویڈیوز کے روابط کا تبادلہ کیا۔ ممکن ہے کہ اسے محفل میں پہلے شئیر کیا جا چکا ہو لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ کئی احباب کی دلچسپی کا سامان ہوگا۔
  16. ابن سعید

    مبارکباد مہ جبین امی جان کے ایک ہزار پیغامات

    مہ جبین امی جان کو محفل کی رکنیت اختیار کیئے ہوئے ابھی چند ہفتے ہی تو ہوئے ہیں لیکن وہ دیگر اراکین سے یوں گھل مل گئی ہیں جیسے برسوں سے اس بزم کا حصہ ہوں۔ پیغامات کی تعداد میں بھی وہی سرعت نظر آئی جو صبح بیدار ہونے کے بعد سے ناشتہ تیار کرنے، سبھی کو اسکول اور آفس بھیجنے، کھر اور کپڑوں کی صفائی...
  17. ابن سعید

    مبارکباد شگفتہ بٹیا رانی کے پندرہ ہزار پیغامات

    کیا واقعی؟ جی ہاں اور نہیں تو کیا۔ خیر کہنے کو تو جلنے والے یہ بھی کہتے ہیں کہ ان پندرہ ہزار پیغامات میں چودہ ہزار دھاگے شامل ہیں جن میں سے تیرہ ہزار دھاگے بغیر کسی تبصرے کے ہیں۔ لیکن کہنے والوں کا کیا ہے، جلنے والے تو جلتے ہی ہیں۔ ہم تو سیدہ شگفتہ بٹیا رانی کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہیں۔...
  18. ابن سعید

    تاسف ام حجاب کی رحلت

    محفل کی ایک بہت ہی ہر دلعزیز رکن حجاب جو کہ ایک بہترین اردو بلاگر بھی ہیں، آج ان کی والدہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔ چند ہفتے قبل تشخیص ہوئی کہ ان کو کینسر کے ابتدائی مرحلے کا عارضہ لاحق ہے۔ علاج کے لئے ان کو اسپتال میں داخل کروایا گیا لیکن کچھ دیگر پیچیدگیوں کے باعث بر وقت علاج شروع نہ ہو...
  19. ابن سعید

    مبارکباد دس ہزاری زین

    نہیں، نہیں۔۔۔ ہم گھوڑے کی زین اور کاٹھی کی قیمت نہیں بتا رہے۔ یہ تو ہمارے زین بھیا ہیں جو کچھ روز قبل دس ہزار پیغامات کا سنگ میل کسی برق رفتار گھوڑے کی طرح عبور کر گئے ہیں۔ ان کو بے حد مبارکباد۔ محفل میں ان کے دم سے رونق یوں ہی قائم رہے۔ آمین۔ :) :) :)
Top