زمین: سیارے کی تخلیق - از نیشنل جیوگرافک چینل

کل محترم فاتح الدین بشیر صاحب نے ایک زبردست ویڈیو کا ربط دیا۔ گو کہ ہم نے اسے مفت میں حاصل نہیں کیا بلکہ ایک سے زائد دیگر ڈاکیومنٹری اور معلوماتی نوعیت کے ویڈیوز کے روابط کا تبادلہ کیا۔ ممکن ہے کہ اسے محفل میں پہلے شئیر کیا جا چکا ہو لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ کئی احباب کی دلچسپی کا سامان ہوگا۔

فاتح

لائبریرین
اس کی تلاش کا کریڈٹ میری گرل فرینڈ ماہا کو جاتا ہے کہ ہم نے اسے دکھانے کے لیے یہ ویڈیو تلاش کی تھی۔ :)
ابن سعید صاحب! ہم جانتے ہیں ہماری یہ گرل فرینڈ آپ کو بھی پیاری ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ اس کی شناخت ظاہر کر کے ہماری محبت کا بھانڈا پھوڑ ڈالیں۔ :D
 
فاتح

لائبریرین
ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ آپ اد راز کو اپنے سینے میں نہ دبا سکیں گے اور ہم نے تدوین بھی کی کہ انتباہ شامل کر سکیں لیکن آپ کی پھرتیاں سبحان اللہ
 
ظفری

ارے یہ کیا فاتح ۔۔۔ ہم نے شادی والے دن تمہارے گھوڑے کی پشت پر وارث بھائی سے سگریٹ بجھائی تو تم نے بھابی کے غیظ وغضب کا واسطہ دیا تھا ۔ یہ گرل فرینڈ کہاں سے نمودار ہوگئی ۔ ;)
 
فاتح

لائبریرین
ارے یہ کیا فاتح ۔۔۔ ہم نے شادی والے دن تمہارے گھوڑے کی پشت پر وارث بھائی سے سگریٹ بجھائی تو تم نے بھابی کے غیط وغضب کا واسطہ دیا تھا ۔ یہ گرل فرینڈ کہاں سے نمودار ہوگئی ۔ ;)
یہ گرل فرینڈ تو ہماری جان ہے بلکہ آپ کی بھابھی اور ہماری مشترکہ گرل فرینڈ ہے جو ماشاء اللہ آٹھ برس کی ہے۔ :)
 
ہمیں پہلے ہی شک تھا کہ آپ اد راز کو اپنے سینے میں نہ دبا سکیں گے اور ہم نے تدوین بھی کی کہ انتباہ شامل کر سکیں لیکن آپ کی پھرتیاں سبحان اللہ
حضور، ہم نے سوچا کہ کوئی بد گمان ہو اور ہمارا خون جلے اس سے پہلے گلا کھنکھار لیں۔ ویسے اتنا تو ہمیں بھی علم تھا کہ آپ ہمرے مراسلے کے جواب میں کیا کہنے والے ہیں۔ ہم ایک مراسلہ پہلے ہی رکھتے جو آپ نے اسکائپ پر نہ الجھا لیا ہوتا۔ :) :) :)
 
فاتح

لائبریرین
یہ رہی ہماری گرل فرینڈ کی تصویر جو کہ کچھ پرانی ہے لیکن فی الوقت یہی سامنے آ رہی تھی۔
418126_10150558363312117_565692116_9569899_1038093405_n.jpg
 
ظفری

لائبریرین
یہ گرل فرینڈ تو ہماری جان ہے بلکہ آپ کی بھابھی اور ہماری مشترکہ گرل فرینڈ ہے جو ماشاء اللہ آٹھ برس کی ہے۔ :)

ماشاء اللہ ۔۔۔ اللہ نظرِبد سے بچائے ۔۔۔ بھائی کیا کریں ۔ امریکہ میں اتنے عرصے رہنے کے بعد گرل فرینڈ کے مغربی تصور سے جان نہیں چھوٹتی ۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ آپ دونوں احباب کا یہ ویڈیو شئیر کرنے کے لیے۔
فاتح برادرم، ماشاءاللہ بہت پیاری بیٹی ہے آپ کی، اور کیا خوب زلفیں تھیں آپ کی۔ محفل فورم کی رنجشوں کی وجہ سے آپ نے بال ترشوا لیے ورنہ آج بھی آپ کے ایسے ہی بال ہوتے۔
 
بہت شکریہ برادرم۔ محفل کی رنجشیں بریدگیِ گیسوئے دراز کا سبب نہیں بنیں بلکہ شاید قطع کاریِ زلف بد شگون ثابت ہوا۔ :ROFLMAO:
 
یہ رہی ہماری گرل فرینڈ کی تصویر جو کہ کچھ پرانی ہے لیکن فی الوقت یہی سامنے آ رہی تھی۔
418126_10150558363312117_565692116_9569899_1038093405_n.jpg

ماشاءللہ ، ماہا کو اٹھاتے ہوئے چہرے کے تاثرات ایسے ہیں جیسے پتہ نہیں کتنی وزنی بچی اٹھائی ہوئی ہے حالانکہ ہلکی پھلکی ہے۔

اور کندھے پر کیوں نہیں اٹھایا ہوا ؟ بچوں کو جتنا اوپر اٹھاؤ اتنے خوش ہوت ہیں (کمر کے مسائل ہیں تو دوسری بات ہے ;) )
 
Top