خواتین کارنر اور مردوں کی بیٹھک کے بارے میں محفلین کی رائے

احباب کے علم میں یہ بات ہو گی کہ ان دنوں اردو محفل انتظامیہ محفل کے زمرہ جات کی فہرست میں پھر بدل کر رہی ہے۔ نئے سافٹوئیر کی بعض خصوصیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی زمرہ جات کو آپس میں ضم کیا جا رہا ہے، کچھ غیر ضروری ہو چلے زمروں کو آرکائیو کیا جا رہا ہے، کچھ بہت ہی گہرائی میں موجود ذیلی زمروں کو اوپر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور کچھ کے پیغامات ادھر ادھر منتشر کر کے ان زمروں کو حذف کیا جا رہا ہے تاکہ محفلین کی خدمت میں ایک لائٹ ویٹ، تیز رفتار اور سہل الاستعمال محفل فورم پیش کیا جا سکے۔ اس آپریشن کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ نئے پیغامات پوسٹ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کرنا زیادہ آسان ہوگا کہ کس زمرے میں پوسٹ کیا جائے۔ ساتھ ہی نظامت و ادارت بھی سہل ہوگی۔ :)

کچھ عرصہ قبل محفلین کی مانگ پر خواتین کارنر اور مردوں کی بیٹھک نام سے زمرے وجود میں آئے تھے جن کا مقصد یہ تھا کہ بعض دھاگوں میں جنس کے اعتبار سے مراسلوں پر قدغن لگائی جا سکے۔ توقع تھی کہ محفلین کو بعض موضوعات پر جنس مخالف کے تبصروں سے بچتے ہوئے کھل کر گفتگو کرنے میں مدد ملے گی۔ لیکن اس کے نتائج کچھ خاص حوصلہ افزا نہیں ثابت ہوئے اور کئی دفعہ محفلین نے اس کو ایک سہولت کے بجائے رکاوٹ سمجھا۔ نیز یہ کہ نئے سوفٹوئیر میں کلوز سرکل میں بات چیت کرنے کے بہتر ظریقے موجود ہیں اس لئے ان زمروں کی افادیت اور بھی ختم ہو جاتی ہے۔ لہٰذا اب ارادہ ہے کہ ان زمروں میں موجود دھاگوں کو متعلقہ زمروں میں منتقل کر کے ان کو سرے سے ختم کیا جائے۔ :)

اس بابت محفلین کی رائے درکار ہے۔ ہم کوئی فیصلہ لینے سے پہلے جاننا چاہتے ہیں کہ احباب کیا سوچتے ہیں اس بابت؟ :)
 
عثمان

محفلین
جنس کی بنیاد پر زمرہ جات کے قیام کی مجھے تو کوئی معقول توجیہہ یا افادیت اب تک نظر نہیں آئی۔ :)
 
یوسف-2

محفلین
میری ناقص رائے میں:
1۔ مردوں کی بیٹھک کا تو کوئی جواز نہیں ہے۔ اسے ختم کیا جاسکتا ہے۔
2۔ البتہ خواتین کی بیٹھک کو گوشہ خواتین، برائے خواتین، مستورات کے لئے، وغیرہ وغیرہ جیسے کسی بھی نام سے ایک زمرہ "خواتین" کا ضرور ہونا چاہئے۔ جس کے "موضوعات" خواتین سے متعلق ہوں۔ البتہ اس سیکشن میں مَردوں (مُردوں نہیں:D ) کا داخلہ بند نہیں ہونا چاہئے۔ تاکہ خواتین کو یہ معلوم ہوسکے کہ خالصتا" زنانہ امورکے بارے میں مَردوں کی رائے کیا ہوتی ہے۔ نیٹ ورلڈ میں تو ویسے بھی سب فرضی آئی ڈی سے شریک ہوتے ، ہوتی ہیں۔ لہٰذا یہاں ایک بائی ڈیفالٹ حجاب موجود ہوتا ہے۔ جب دیگر زمروں میں مرد و خواتین باہم گفتگو کرسکتے ہیں تو "شعبہ خواتین" میں کیوں نہیں۔
 
اگر ہم آپ کے دوسرے پوائنٹ کو درست سمجھ سکے ہیں تو یہ کہ آپ کا خیال ہے کہ خواتین کے معاملات کے حوالے سے زمرہ ہونا چاہئے نہ کہ ایسا جس میں محض خواتین ہی شرکت کر سکیں۔ کیا آپ نے یہی کہنا چاہا ہے؟
 
جناب خواتین کے معاملات کے حوالے سے کم از کم ایک زمرہ ہونا چاہیے لیکن ایسا کہ جس میں صرف خواتین ہی شرکت کر سکیں۔ ادھر دوسری طرف مردوں کا زمرہ بیشک بند کردیا جائے، قطع نظر اسکے کہ ہمارے مولوی حضرات کو خواتین کے معاملات پر گفتگو کا شوق تو ہوتا ہی ہے، ایسی محفل میں جہاں پر خواتین بھی ( پردے میں ہی سہی) سن رہی ہوں۔:)
 
جی ہاں! آپ صحیح سمجھے
ہر اخبار، میگزین میں خواتین کے معاملات پر مبنی خصوصی صفحات ہوتے ہیں۔ ریڈیو اور ٹی وی پر بھی ایسے پروگرامات الگ سے ہوتے ہیں۔ بیشتر فورمز میں بھی ایسے زمرے موجود ہیں۔ لیکن ان صفحات، پروگرامات اور زمروں میں مرد و زن دونوں شریک ہوتے ہیں۔ ان زمروں میں خالصتا" زنانہ دلچسپی یا ضرورت کے امور پر گفتگو ہوتی ہے۔ اس طرح خواتین کو ایک ہی جگہ (اُن کے) "کام کی چیزیں" یکجا مل جاتی ہیں۔ مَردوں کی شرکت سے خواتین سے متعلقہ امور کی وضاحت کو وسعت ملتی ہے اور انہیں مردوں کی سوچ سے آگہی بھی حاصل ہوتی ہے (متفق ہونا ضروری نہیں) جس سے انہیں سوسائٹی میں مردوں کو ڈیل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
جناب خواتین کے معاملات کے حوالے سے کم از کم ایک زمرہ ہونا چاہیے لیکن ایسا کہ جس میں صرف خواتین ہی شرکت کر سکیں۔ ادھر دوسری طرف مردوں کا زمرہ بیشک بند کردیا جائے، قطع نظر اسکے کہ ہمارے مولوی حضرات کو خواتین کے معاملات پر گفتگو کا شوق تو ہوتا ہی ہے، ایسی محفل میں جہاں پر خواتین بھی ( پردے میں ہی سہی) سن رہی ہوں۔:)
آپ جیسے بزرگ اوتار کے مالک بندے کو ایسے کمنٹس زیب نہیں دیتے۔ کیونکہ گفتگو شخصیت کے خدوخال واضح کرتی ہے۔
 
لگتا ہے یا تو آپ نے بین السطور پڑھنے کی کوشش ہی نہیں کی یا پھر زیادہ ہی پڑھ گئے۔ طنز و مزاح کیا صرف ہنسنے کے لیے ہوتے ہیں؟
 
مقدس

لائبریرین
اگر خواتین سیکشن الگ سے رکھنا ہے تو میری رائے کے مطابق وہ مردوں کو نظر نہیں آنا چاہیے
اس کی ممبر شپ رکھی جائے جو صرف خواتین کو دی جائے
اور ان خواتین کو صرف جو کسی دوسری خاتون کی ریکمڈیشن پہ وہاں آنا چاہیں
اس سیکشن کی ایک خاتون ماڈ ہوں اور ان کو اختیار ہو کہ وہ ممبرشپ اپروو کر سکیں تاکہ ایڈمنز پر اضافی کام کا بوجھ نہ پڑے
اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پھر شاید الگ سیکشن کی ضرورت ہی نہ ہو ۔۔
 
فہیم

یہ کام تو ذاتی پیغامات میں بھی کیا جاسکتا ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
باقی میری اپنی رائے ابھی بھی وہی ہے جو میں پہلے پیش کرچکا ہوں کہ۔
میرا نہیں خیال کہ اس نئے نظام پر ان سیکشن کی کوئی ضرورت باقی رہتی ہے۔
مطلب ایسے کی جس میں مخالف جنس پر پابندیاں عائد ہوں۔
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اگر خواتین سیکشن الگ سے رکھنا ہے تو میری رائے کے مطابق وہ مردوں کو نظر نہیں آنا چاہیے
اس کی ممبر شپ رکھی جائے جو صرف خواتین کو دی جائے
اور ان خواتین کو صرف جو کسی دوسری خاتون کی ریکمڈیشن پہ وہاں آنا چاہیں
اس سیکشن کی ایک خاتون ماڈ ہوں اور ان کو اختیار ہو کہ وہ ممبرشپ اپروو کر سکیں تاکہ ایڈمنز پر اضافی کام کا بوجھ نہ پڑے
اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پھر شاید الگ سیکشن کی ضرورت ہی نہ ہو ۔۔
مقدس بہنا کی تمام تجاویز زبر دست ہیں ۔ میں مندرجہ بالا تمام تجاویز سے متفق ہوں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو پھر خواتین کے الگ دھاگے کی حاجت نہیں رہتی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دونوں سیکشنز کو الگ مختص کرنے کے بظاہر کچھ خاص فوائد سامنے نہیں آئے ۔ فورم پر فعال خواتین اراکین کی تعداد چونکہ کم ہے اس لیے خواتین کارنر کے بارے میں سب کی رائے لی جا سکتی ہے ، انفرادی طور پر میں سب کو ٹیگ کر دیتی ہوں ۔

عندلیب
مہ جبین
عائشہ عزیز
ناعمہ عزیز
سارہ خان
فرحت کیانی
نیلم
تبسم
امیداورمحبت
غزل
تعبیر
ام نور العين
زونی
@
 
یوسف-2

محفلین
اگر خواتین سیکشن الگ سے رکھنا ہے تو میری رائے کے مطابق وہ مردوں کو نظر نہیں آنا چاہیے
اس کی ممبر شپ رکھی جائے جو صرف خواتین کو دی جائے
اور ان خواتین کو صرف جو کسی دوسری خاتون کی ریکمڈیشن پہ وہاں آنا چاہیں
اس سیکشن کی ایک خاتون ماڈ ہوں اور ان کو اختیار ہو کہ وہ ممبرشپ اپروو کر سکیں تاکہ ایڈمنز پر اضافی کام کا بوجھ نہ پڑے
اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو پھر شاید الگ سیکشن کی ضرورت ہی نہ ہو ۔۔
ہاں یہ ایک اچھی تجویز ہے۔ اس میں ’پردہ‘ کا مکمل اہتمام ہے۔ اگر ایسا ہو تو بہترین ہے۔
وگرنہ موجودہ صورتحال تو مضحکہ خیز ہے کہ مرد خواتین سیکشن کو پڑھ توسکیں، لیکن جواب نہ دے سکیں اور منفی ذہنیت کے مرد (جن کی نیٹ ورلڈ میں کمی نہیں :D ) ایک عدد زنانہ آئی ڈی کے ساتھ خواتین سیکشن میں ’ذوق و شوق‘ کے ساتھ شریک ہوں۔:D
 
مقدس

لائبریرین
اسی لیے یہ سجیسٹ کیا ہے بھیا کہ فیمیلز کو بھی ممبر شپ تب دی جائے جب کوئی وہاں کی ممبر ان کو ریکیمنڈ کرے
 
شكريہ سيدہ شگفتہ ،میرے خیال میں خواتين كارنر رہنا چاہیے۔
مقدس كى تجاويز بہت اچھی ہيں ، ليكن مقدس نظر نہ آنے والے سيكشن كا معاملہ درست نہيں ۔ اوپن ہی ٹھيك ہے ۔ريكمنڈيشن والى شرط لگا كر بھی اس بات كى ضمانت ممكن نہيں کہ سب خواتين ہيں ۔
اگر خواتین سیکشن الگ سے رکھنا ہے تو میری رائے کے مطابق وہ مردوں کو نظر نہیں آنا چاہیے
اس کی ممبر شپ رکھی جائے جو صرف خواتین کو دی جائے
کلوز فرينڈز كے ليے کلوز سرکل ہے نا ۔
 
Top