اردو ویب کی تمام سائٹیں آئی پی ورژن 6 پر بھی دستیاب

آج بتاریخ 6 جون 2012 کو انٹرنیٹ سوسائیٹی نے آئی پی وی 6 کا اجرا کیا۔ اس موقع پر گوگل سمیت دیگر کئی بڑی انٹرنیٹ کمپنیاں تقریباً کلی طور پر آئی پی ورژن 6 یعنی (IPv6) پر منتقل ہو رہی ہیں۔ اس یوم آئی پی وی 6 پر اردو ویب بھی ان میں شامل ہے۔ :)

در اصل اردو ویب کو جب نئے ہوسٹ پر منتقل کیا گیا تبھی سے اس میں آئی پی وی 4 اور آئی پی وی 6 دونوں کی سہولت موجود ہے۔ بس ہم آج اس کا اعلان کر رہے ہیں تاکہ احباب مطلع ہو سکیں۔ :)

اردو ویب کی تمام ڈومینز اور سب ڈومینز کو آئی پی وی 6 سے جوڑنے کا کام زکریا بھائی نے انجام دیا تھا۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
اس بارے میں تھوڑی تفصیل تو بتاؤ۔۔ کمپیوٹر میں تو پہلے ہی سے آئی پی وی 6 اوپشن میں نظر آتا تھا، تو 6 جون کو کیوں اس کا اجرا ہوا؟
 
موجو

لائبریرین
ویب سائٹ کا آئی پی 6 پر ہونے کا مطلب کیا ہے؟
کیا اب ویب سائٹ کا ایڈرس آئی پی 6 والا ہوگا۔
 
اس بارے میں تھوڑی تفصیل تو بتاؤ۔۔ کمپیوٹر میں تو پہلے ہی سے آئی پی وی 6 اوپشن میں نظر آتا تھا، تو 6 جون کو کیوں اس کا اجرا ہوا؟
یہ تبدیلی صارفین کے سرے پر نہیں بلکہ انٹرنیٹ کے بیک بون میں کی گئی ہے۔ :) :) :)

ویب سائٹ کا آئی پی 6 پر ہونے کا مطلب کیا ہے؟
کیا اب ویب سائٹ کا ایڈرس آئی پی 6 والا ہوگا۔
عام صارفین کے لئے اس تبدیلی سے بظاہر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔ :) :) :)

آئی پی وی 6 کیا چیز ہے ؟؟
وکیپیڈیا اس معاملے میں ہم سے کہیں زیادہ معلومات رکھتا ہے۔ :) :) :)
 
Top